نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الیکشن 2025: مریم بمقابلہ محب۔۔۔ذہین کون؟

    خیال تو بہت زبردست ہے ۔ محفل بند ہوتے ہوتے وہ ادھم مچے گا کہ بس۔اگر انتخابی مہم چلی تو ایک دن کے ڈیڑھ سو صفحات تو کہیں نہیں گئے۔ :D لیکن میرا خیال ہے کہ ان آخری دنوں میں ان دونوں خواتین کو تنگ نہ کیا جائے تو بہتر ہے ۔ویسے ان دونوں کے اپنے اپنے میدان ہیں اور ان میں ان کی کارکردگی خوب ہے۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    نہیں ، احمد بھائی ۔ افسانہ یا کہانی وغیرہ کبھی نہیں لکھی ۔ دو تین انشائیے البتہ لکھے ہیں ۔ عین ممکن ہے کہ محفل بند ہونے سے پہلے ایک آدھ یہاں پوسٹ کردوں ۔ لڑکپن میں کئی جاسوسی کہانیاں اور ایک ناولٹ لکھا تھا۔ان کے خاکے کچھ کچھ یاد ہیں لیکن ان کے مسودے ہجرت کو پیارے ہوگئے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    اعجاز بھائی ، جومضامین بچے ہیں وہ کچھ خام شکل میں ہیں۔ بہت ہی پہلے کے لکھے ہوئے ہیں اور ان میں خاصی ردو بدل کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ان کی ای بک محفل کے اختتام سے پہلے بنانا چاہ رہے ہیں تو اس مختصر وقت میں میرے لیے ان مضامین کو فائنل کرنا بہت مشکل ہے۔ کام اور گھربار کی ذمہ داریوں کے بعد اردو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    ابو ہاشم بھائی ، نہایت معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ آپ بہت ہی عجیب بات کررہے ہیں ۔ آپ مختلف مسائل کو خلط ملط کرر ہے ہیں ۔ پہلی بات تو یہ کہ صدیوں سے رائج املا کو بدلنے کی ضرورت کیا ہے ؟ اس سے کیا مقصد حاصل ہوگا؟ کیا زبان سیکھنے کے لیے املا تبدیل کرنا ضروری ہے؟ بالکل بھی ضروری نہیں ۔ اردو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    عدنان عمر ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی لکھا کہ عام تحریر میں ایسا کرنے کی نہ تو ضرورت ہوتی ہے اور نہ ایسا کرنا عملی طور پر ممکن ہے۔ عام زندگی میں تو الفاظ کا تلفظ اہلِ زبان یا زبان دانوں سے سن کر سیکھا جاتا ہے۔ لیکن یہاں بات غیر اردو دان کو تلفظ سکھانے کی اور ایک معیاری تلفظ کو تحریری...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    ریڈیو گپستان ایک آزاد ریڈیو ہے ۔ :D محفل کی سالگرہ کے موقع پر اس کے اسٹوڈیو ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں ۔ تمام محفلین کو دعوتِ عام ہے کہ وہ یہاں آکر اپنی اپنی خبروں کی پیروڈی نشر کریں۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو رسم الخط، املا اور یونیکوڈ: بہتری کے لیے تجاویز

    الفاظ کی کتابت اور قرات میں جس غیر مطابقت کی آپ بات کررہے ہیں وہ ایک عالمگیر "مسئلہ" ہے اور دنیا کی اکثر زبانوں میں موجود ہے۔ الفاظ جس طرح بولے جاتے ہیں اکثر اُس طرح لکھے نہیں جاتے۔ یعنی تلفظ(صوتی شکل) اور املا (تحریری شکل) میں ایک داخلی بُعد اور فرق موجود ہے۔ بولی جانے والی ہر آواز...
  8. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    آمین ! کیا شاندار بات کی ہے ، احمد بھائی ۔ اللہ کریم یہ دعا میرے لیے بھی قبول فرمائے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    دھاگے کو رسی بنانے والے مؤکلات حاضر ہوں! مریم افتخار ، گُلِ یاسمیں ، جاسمن نیرنگ خیال ، محمداحمد یاز ،
  10. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    "مرے روز و شب کی کتاب میں "بہت اچھا نام ہے ۔ عصری روایت کے مطابق بھی ہے ۔ مجھے تو پسند آیا ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    یہ ریڈیو گپسّتان ہے! یہ ریڈیو گپّستان ہے۔ یہ پروگرام سات سو بارہ کلو ہرٹز میڈیم ویو کے علاوہ یاماہا سیونٹی اور آغا بینڈ پر بھی نشر کیا جارہا ہے۔ ابھی آپ مٹکۂ موسیقی خریدہ گانم سے راگ سرکاری سن رہے تھے ۔ اب آپ کاذب بیزاری سے تازہ خبریں سنیے۔ باسی خبریں شام سات بجے نشر کی جائیں گی۔ آج دوپہر...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    یادش بخیر ، لڑکپن کی ہنستی مسکراتی شرارتی یادوں میں سے ایک یاد ماہنامہ چاند کی بھی ہے۔ وحشی مارہروی کا جاری کردہ یہ رسالہ "ابوالمزاح ہستیِ خوامخواہ پیر جنگلی علیہ ما علیہ" کے زیرِ ادارت لاہور سے شائع ہوا کرتا تھا۔ کبھی خریدا تو نہیں لیکن رسالوں کے اسٹینڈ پر کھڑے ہوکر میں کبھی کبھار اس رسالے کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    احبابِ کرام! عام دستور ہے کہ سالگرہ کی تقریبات میں اچھے بھلے سمجھ دار لوگ بھی سر پر جوکروں والی نوکدار سی لمبی رنگ برنگ ٹوپی پہن کر شریکِ رنگ و بو ہو جاتے ہیں اور کچھ دیر کو فکراتِ روز و شب بھلا کر سامانِ خندہ و انبساط بن جاتے ہیں کہ رونقِ بزم میں اضافہ ہو۔ یہ اردو محفل کی آخری سالگرہ ہے ، سو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    اعجاز بھائی ، یہ نام ضرور تجویز کیجیے ۔آپ کے ہاتھوں دوسری ای بک میرے لیے شرف کی بات ہوگی۔ کچھ کلام اور ہے وہ میں ایک دو روز میں پوسٹ کرتا ہوں۔ پورا نام معلوم ہوجائے تو میں ٹائٹل بنانے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔ اللہ کریم آپ کو تادیر سلامت رکھے ، وقت اور صحت و توانائی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    بہت بہت شکریہ ، احمد بھائی ۔ بہت نوازش! قلمکاروں کی طرف سے ملنے والی قبولیت کا درجہ اور ہی ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں! آج کے مصروف قاری کے اس مسئلے سے میں اور ہم سب اچھی طرح واقف ہیں ۔ اسی لیے تمہیدی مراسلے میں لکھ دیا تھا کہ اس تحریر کے لیے بیس منٹ کا وقت اور ذہنی فرصت کی دستیابی شرط ہے۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کیجیے ، کیجیے ۔ داد وصولیے۔ ویسے یہ غزل اردو محفل پر موجود نہیں ۔ خاکدان میں البتہ موجود ہے۔

    کیجیے ، کیجیے ۔ داد وصولیے۔ ویسے یہ غزل اردو محفل پر موجود نہیں ۔ خاکدان میں البتہ موجود ہے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    ابھی لنچ بیگ کھولا تو آج اس میں کوئی پھل فروٹ نہیں تھا ۔ پھر آپ کا یہ مصرع پڑھا تو...

    ابھی لنچ بیگ کھولا تو آج اس میں کوئی پھل فروٹ نہیں تھا ۔ پھر آپ کا یہ مصرع پڑھا تو بے ساختہ کہا کہ: جب نہ ہو کچھ بھی تو دھو کر کھائیں کیا!
  18. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    پاکستان میں رہنے والو پاکستان سے پیار کرو پاؤں تلے ہے اپنی دھرتی ، سر پر نیلی چھتری ہے سورج اپنا ، تارے اپنے ، چاند کی نگری اپنی ہے جنگل اپنے ، سبزہ اپنا ، رنگ برنگی پھول بھی اپنے دریا دریا ساحل اپنے، صحرا مٹی دھول بھی اپنے آتے جاتے بادل سر پر، دھوپ سمندر اپنا ہے رنگ بدلتے موسم اپنے ، ہر اک...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب نئی نشست، دیرینہ رفاقت: بزمِ احبابِ اردو محفل

    نہیں ، نہیں ۔ ایسی کوئی بات نہیں ، عبدالرؤف بھائی۔ بس اپنی بات کی وضاحت کے لیےآپ کی اور اے خان کی مثال دی تھی ۔ آپ دونوں مثالی شخصیات ہیں ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ہمیں تُم سے محّبت ہے۔

    بہت خوب خواہرم! ماشاء اللہ روز بروز آپ کے نئے نئے ہنر اور صلاحیتیں سامنے آتی جارہی ہیں ۔ اچھی وڈیوز بنائی ہیں آپ نے اے آئی کی مدد سے۔ منفرد خراجِ تحسین ہے یہ محفل اور محفلین کو!
Top