اگر تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے تو اس حساب سے کارٹون کو کئی لطیفوں کے مساوی سمجھنا چاہیے۔ چونکہ مزاح کا تعلق زبان کی نزاکتوں اور تہذیب و ثقافت پر مبنی سیاق و سباق سے ہوتا ہے اس لیے اس کا کسی دوسری زبان میں کماحقہ ترجمہ تقریباً ناممکن سی بات سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی زبان کا...