نتائج تلاش

  1. نظام الدین

    عشق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از عمیرہ احمد

    عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا ہے، زمین پر رہنے نہیں دیتا اور عشق لاحاصل ۔۔۔۔۔۔ لوگ کہتے ہیں انسان عشق مجازی سے عشق حقیقی تک تب سفر کرتا ہے جب عشق لاحاصل رہتا ہے۔ جب انسان جھولی بھر بھر محبت کرے اور خالی دل اور ہاتھ لے کر پھرے۔ ہوتا ہوگا لوگوں کے ساتھ ایسا۔ گزرے ہوں گے لوگ...
  2. نظام الدین

    امجد اسلام امجد کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے

    کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے نہ سمجھو یہ کہ اس کو غم نہیں ہے سوادِ درد میں تنہا کھڑا ہوں پلٹ جاؤں مگر موسم نہیں ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا کسی کو اگرچہ گفتگو مبہم نہیں ہے سلگتا کیوں نہیں تاریک جنگل طلب کی لو اگر مدھم نہیں ہے یہ بستی ہے ستم پروردگاں کی یہاں کوئی کسی سے کم نہیں ہے کنارا...
  3. نظام الدین

    ہم لڑکیوں کی قوم

    ’’ہم لڑکیوں کی قوم بہت بے وقوف ہوتی ہے۔ دوسروں کے تجربات سے فائدہ نہیں اٹھاتی اور جب آنکھوں پر نام نہاد محبت کی پٹی بندھی ہو تو ہر سیدھا راستہ دکھانے والا دشمن ہی لگتا ہے۔ شاید ابنِ آدم کے پاس خوشنما لفظوں کا ایسا جال ہوتا ہے جس سے بنتِ حوا چاہتے ہوئے بھی نکلنا نہیں چاہتی اور ساری عمر کے لئے...
  4. نظام الدین

    عبیداللہ علیم عزیز اتنا ہی رکھو

    عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائے اب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے ملے ہیں یوں تو بہت آؤ اب ملیں یوں بھی کہ روح گرمیٔ انفاس سے پگھل جائے محبتوں میں عجب ہے دلوں کو دھڑکا سا کہ جانے کون کہاں راستہ بدل جائے زہے وہ دل جو تمنائے تازہ تر میں رہے خوشا وہ عمر جو خوابوں ہی میں بہل جائے میں...
  5. نظام الدین

    آنسو کی قیمت

    آنسو کا ہر قطرہ دنیا کی ہر چیز سے مہنگا ہے لیکن کوئی اس کی قیمت اس وقت تک نہیں جان سکتا جب تک وہ آنسو اس کی اپنی آنکھ سے نہ نکلے!
  6. نظام الدین

    انور شعور ویلنٹائن ڈے

    مقرر کیوں کریں معیاد اس کی کوئی مجبوری اوقات ہے کیا بھلا یومِ محبت کیا منائیں محبت ایک دن کی بات ہے کیا (انور شعور)
  7. نظام الدین

    حاصل اور لاحاصل

    انسان حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتا ہے۔ اس بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے۔ نہ تتلیاں ملتی ہیں، نہ واپسی کا راستہ۔
  8. نظام الدین

    ایمان، امید اور محبت

    ’’انسان صرف اللہ کے بغیر نہیں رہ سکتا، باقی ہر چیز کے بغیر رہا جاسکتا ہے۔ چاہے بہت تھوڑی دیر کے لئے ہی سہی۔‘‘ (عمیرہ احمد کے ناول ’’ایمان، امید اور محبت‘‘ سے اقتباس)
  9. نظام الدین

    چلو تم چھوڑ دو مجھ کو

    چلو تم چھوڑ دو مجھ کو میں واپس لوٹ جاتا ہوں تمہیں منزل مبارک ہو نیا ساتھی مبارک ہو مگر پھر اے میرے ماہی مجھے اتنا تو بتادو کہ واپس کس طرف جاؤں؟ کہاں سے ساتھ لائے تھے؟ مجھے اتنا تو سمجھادو اگر ایسا نہیں ممکن تو مجھ کو اس طرح توڑ دو کہ میں یکسر بکھر جاؤں بھٹکنے سے تو بہتر ہے تمہارے...
  10. نظام الدین

    ’’یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے‘‘

    زندگی ہے گزارنا مشکل دم نکلتا ہے، سانس گھٹتا ہے میں تو سگریٹ بھی اب نہیں پیتا ’’یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے‘‘ (ضیا الحق قاسمی)
  11. نظام الدین

    اشفاق احمد اپنا درد

    بابا جی کہتے ہیں۔ ’’پتر! درد وہ ہوتا ہے جو ہمیں دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر ہو، ورنہ اپنا درد تو جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔‘‘ (اشفاق احمد)
  12. نظام الدین

    شکیل بدایونی خوشی کا رنگ

    میں نے ہی زندگی میں بھرا تھا خوشی کا رنگ جادو مجھی پہ گردشِ دوراں کا چل گیا (شکیل بدایونی)
  13. نظام الدین

    جون ایلیا شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی

    شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لئے پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں کل دوپہر عجیب سی اک بے...
  14. نظام الدین

    فراز دکھ ہے قیامت کادکھ ہے قیامت کا

    ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مرجائے گا (احمد فراز)
  15. نظام الدین

    رشتوں کا نہ ہونا

    رشتوں کا نہ ہونا اتنا تکلیف کا باعث نہیں ہوتا جتنا رشتوں کے ہوتے ہوئے احساس کا مرجانا تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔ (نازیہ کنول نازی کے ناول ’’پتھروں کی پلکوں پر‘‘ سے اقتباس)
  16. نظام الدین

    محسن نقوی روٹھا تو شہر خواب کو غارت بھی کرگیا

    روٹھا تو شہر خواب کو غارت بھی کرگیا پھر مسکرا کے تازہ شرارت بھی کرگیا شاید اسے عزیز تھیں آنکھیں میری بہت وہ میرے نام اپنی بصارت بھی کرگیا منہ زور آندھیوں کی ہتھیلی پہ اک چراغ پیدا میرے لہو میں حرارت بھی کرگیا بوسیدہ بادبان کا ٹکڑا ہوا کے ساتھ طوفاں میں کشتیوں کی سفارش بھی کرگیا دل کا...
  17. نظام الدین

    کچھ گفتگو تو کھل کے کریں گے خدا کے ساتھ

    محشر کا خیر کچھ بھی نتیجہ ہو اے عدم کچھ گفتگو تو کھل کے کریں گے خدا کے ساتھ (عبدالحمید عدم)
  18. نظام الدین

    سنہری بات

    انسان کو اپنے اندر جھانکنا آجائے تو وہ دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
  19. نظام الدین

    ہم لڑکیاں

    ’’میں نے خود کو ہمیشہ کمزور اور بزدل لڑکیوں سے مختلف سمجھا تھا مگر مجھے اب احساس ہوا ہے کہ ہم لڑکیاں ایک سی ہوتی ہیں، چاہے بہت ماڈرن ہوں، بولڈ ہوں، بزدل ہوں یا بے وقوف ہوں، ہوتی وہی ہیں۔ ایک ہی نگاہ سے پگھلنے والی، خوبصورت، آنچ دیتے لفظوں سے مسمرائز ہونے والی۔‘‘ (عفت سحر طاہر کے ناول ’’لو ہم...
Top