جون ایلیا شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی

نظام الدین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 7, 2015

  1. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی

    لیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں

    اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لئے

    پرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں

    اپنا مثالیہ مجھے اب تک نہ مل سکا

    ذروں کو آفتاب بناتا رہا ہوں میں

    کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے

    اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں

    کل دوپہر عجیب سی اک بے دلی رہی

    بس تیلیاں جلا کے بجھاتا رہا ہوں میں

    (جون ایلیا)
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. جان

    جان محفلین

    مراسلے:
    1,431
    خوبصورت غزل۔
     

اس صفحے کی تشہیر