نتائج تلاش

  1. نظام الدین

    ساحر ہوشیار پوری

    کون کہتا ہے محبت کی زبان ہوتی ہے یہ حقیقت تو نگاہوں سے بیان ہوتی ہے وہ نہ آئے تو ستاتی ہے خلش سی دل کو وہ جو آئے تو خلش اور جوان ہوتی ہے روح کو شاد کرے دل کو پرنور کرے ہر نظارے میں یہ تنویر کہاں ہوتی ہے ضبط، سیلاب، محبت کو کہاں تک روکیں دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے زندگی اک...
  2. نظام الدین

    میرا بلاگ

    میرا بلاگ درج ذیل ہے۔ احباب سے گزارش ہے اس بلاگ کا وزٹ کیجئے اور اپنے قیمتی کمنٹس دیجئے۔ http://urdu-followers.blogspot.co.uk
  3. نظام الدین

    آج کی بات

    مشکل حالات میں بھی سب سے لمبا دن 24 گھنٹے کا ہوتا ہے۔ وقت کبھی نہیں ٹھہرتا، گزر جاتا ہے۔
  4. نظام الدین

    اشفاق احمد اجلا اور خوبصورت

    جس طرح آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا باہر کا جسم خوبصورت ہو، جاذب ہو، اس طرح کوشش اس بات کی بھی ہونی چاہئے کہ آپ کا اندر بھی خوبصورت اور اجلا ہو (اشفاق احمد۔ زاویہ صفحہ 48)
  5. نظام الدین

    عبیداللہ علیم اشک بن کر کسی مژگاں پہ نمایاں ہونا

    کوئی بتلائے یہ تکمیلِ وفا ہے کہ نہیں اشک بن کر کسی مژگاں پہ نمایاں ہونا (عبید اللہ علیم)
  6. نظام الدین

    ساحر ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی

    ملتی ہے زندگی میں محبت کبھی کبھی ہوتی ہے دلبرو کی عنایت کبھی کبھی شرما کے منہ نہ پھیر نظر کے سوال پر لاتی ہے ایسے موڑ پر قسمت کبھی کبھی کُھلتے نہیں ہیں روز دریچے بہار کے آتی ہے جانِ من یہ قیامت کبھی کبھی تنہا نہ کٹ سکیں گے جوانی کے راستے پیش آئے گی کسی کی ضرورت کبھی کبھی پھر کھو نہ...
  7. نظام الدین

    نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس

    ہمارے مسئلے اور ہماری پریشانیاں بھی راز ہی ہوتی ہیں۔ ان کا دوسروں کے سامنے اشتہار نہیں لگاتے بیٹا، جو انسان اپنے آنسو دوسروں سے صاف کرواتا ہے وہ خود کو بے عزت کردیتا ہے اور جو اپنے آنسو خود پونچھتا ہے وہ پہلے سے بھی مضبوط بن جاتا ہے۔ (نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
  8. نظام الدین

    جون ایلیا کل ہی پر رکھو وفا کی باتیں

    کل ہی پر رکھو وفا کی باتیں میں آج بہت بجھا ہوا ہوں (جون ایلیا)
  9. نظام الدین

    مظفر وارثی کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں

    کچھ ایسا اترا میں اس سنگ دل کے شیشے میں کہ چند سانس بھی آئے نہ اپنے حصے میں وہ ایک ایسے سمندر کے روپ میں آیا کہ عمر کٹ گئی جس کو عبور کرنے میں مجھے خود اپنی طلب کا نہیں ہے اندازہ یہ کائنات بھی تھوڑی ہے میرے کاسے میں ملی تو ہے مری تنہائیوں کو آزادی جڑی ہوئی ہیں کچھ آنکھیں مگر دریچے میں...
  10. نظام الدین

    امجد اسلام امجد شاید کسی لکیر میں لکھا ہو میرا نام

    شاید کسی لکیر میں لکھا ہو میرا نام اے دوست اپنا ہاتھ مجھے دیکھنے تو دے (امجد اسلام امجد)
  11. نظام الدین

    فرحت عباس شاہ ۔۔۔۔۔۔ منتخب غزل

    کبھی سحر تو کبھی شام لے گیا مجھ سے تمہارا درد کئی کام لے گیا مجھ سے مجھے خبر نہ ہوئی اور زمانہ جاتے ہوئے نظر بچا کے ترا نام لے گیا مجھ سے اسے زیادہ ضرورت تھی گھر بسانے کی وہ آکے میرے در و بام لے گیا مجھ سے بھلا کہاں کوئی جز اس کے ملنے والا تھا بس ایک جرأت ناکام لے گیا مجھ سے بس ایک...
  12. نظام الدین

    فراز پہلے پہل کا عشق

    پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں (احمد فراز)
  13. نظام الدین

    عدیم ہاشمی بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ

    بڑا ویران موسم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہر اک جانب تیرا غم ہے کبھی ملنے چلے آؤ ہمارا دل کسی گہری جدائی کے بھنور میں ہے ہماری آنکھ بھی نم ہے کبھی ملنے چلے آؤ مرے ہم راہ اگرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہے مگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ تمہیں تو علم ہے میرے دل وحشی کے زخموں کو تمہارا وصل...
  14. نظام الدین

    قمر جلالوی اب نزع کا عالم ہے

    اب نزع کا عالم ہے مجھ پر، تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں (استاد قمر جلالوی)
  15. نظام الدین

    اک تمہارے روٹھ جانے سے

    اک تمہارے روٹھ جانے سے کسی کو کچھ نہیں ہوتا پھول بھی مہکتے ہیں! رنگ بھی دمکتے ہیں! سورج بھی نکلتا ہے! تارے بھی چمکتے ہیں! لیکن اتنا ضرور ہوتا ہے! اک تمہارے روٹھ جانے سے کوئی ہنسنا بھول جاتا ہے ۔۔۔۔۔!!
  16. نظام الدین

    غربت

    مجھے کوئی افسوس نہیں ہے کہ میں غریب ہوں۔ یہ شرم کی بات نہیں ہے کہ آپ کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لئے روپے نہ ہوں، آپ کے پاس اچھا کھانے، اچھا پہننے کے لئے نہ ہو۔ شرم کی بات یہ ہے کہ آپ بدکردار ہوں، آپ لوگوں کو تکلیف پہنچاتے ہوں، آپ کو کسی کی عزت کرنا نہ آتا ہو، قابل شرم چیزیں یہ ہیں۔ غربت...
  17. نظام الدین

    چراغ حسن حسرت

    اس طرح کرگیا دل کو مرے ویراں کوئی نہ تمنا کوئی باقی ہے نہ ارماں کوئی ہر کلی میں ہے ترے حسن دل آرا کی نمود اب کے دامن ہی بچے گا نہ گریباں کوئی مے چکاں لب نظر آوارہ نگاہیں گستاخ یوں مرے پہلو سے اٹھا ہے غزل خواں کوئی زلف برہم ہے دل آشفتہ صبا آوارہ خواب ہستی سا نہیں خواب پریشاں کوئی...
  18. نظام الدین

    ٹھوکر کھائے بغیر

    انسان ٹھوکر کھائے بغیر، زخم کھائے بغیر، خود کو جلائے بغیر بات کیوں نہیں مانتا۔ پہلی دفعہ میں ہاں کیوں نہیں کہتا؟ پہلے حکم پر سر کیوں نہیں جھکاتا؟ ہم سب کو آخر منہ کے بل گرنے کا انتظار کیوں ہوتا ہے اور گرنے کے بعد ہی بات کیوں سمجھ میں آتی ہے؟ (نمرہ احمد کے ناول ’’جنت کے پتے‘‘ سے اقتباس)
  19. نظام الدین

    فیض تغافل کی آغوش

    تغافل کی آغوش میں سورہے ہیں تمہارے ستم اور میری وفائیں (فیض احمد فیض)
  20. نظام الدین

    صبا افغانی

    زندگی کی راہوں میں رنج و غم کے میلے ہیں بھیڑ ہے قیامت کی پھر بھی ہم اکیلے ہیں گیسوؤں کے سائے میں ایک شب گزاری تھی آج تک جدائی کی دھوپ میں اکیلے ہیں سازشیں زمانے کی کام کرگئیں آخر آپ ہیں اُدھر تنہا، ہم اِدھر اکیلے ہیں کون کس کا ساتھی ہے، ہم تو غم کی منزل ہیں پہلے بھی اکیلے تھے، آج بھی...
Top