نتائج تلاش

  1. حسان خان

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    السلام علیکم میری آج کل پشتو کے گراں بہا کلاسیکی ادب میں دلچسپی جاگی ہوئی ہے، دراصل میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ فارسی کی روایات پشتو شاعری پر کس طرح اثر انداز ہوئی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے، اجداد کی زبان ہونے کے باوجود، میری پشتو سے ایک فیصد بھی واقفیت نہیں ہے۔ اگر کوئی نیک دل پشتون بھائی بابائے پشتو...
  2. حسان خان

    جوش شرابِ پرتگالی - جوش ملیح آبادی

    گھٹائیں وہ اُٹھیں قبلے سے کالی امورِ شرع کا اللہ والی خطا کیا ہے، اگر میں جام بھر کر غمِ دنیا سے دل کرتا ہوں خالی بہار آئی ہے اُٹھ اے بادہ کش، اٹھ برغمِ توبہ فرمایانِ عالی شرابِ تلخ میں، آ، غرق کر دیں خطیبِ شہر کی شیریں مقالی دو عالم کی جوانی پر ہے بھاری مئے انگور کی پیرانہ سالی نہ...
  3. حسان خان

    سلام اُس پر - احمد فراز

    حُسین! اے میرے سربریدہ بدن دریدہ سدا تیرا نام برگزیدہ میں کربلا کے لہو لہو دشت میں تجھے دشمنوں کے نرغے میں تیغ در دست دیکھتا ہوں میں دیکھتا ہوں کہ تیرے سارے رفیق سب ہمنوا سبھی جانفروش اپنے سروں کی فصلیں کٹا چکے ہیں گلاب سے جسم اپنے خوں میں نہا چکے ہیں ہوائے جانکاہ کے بگولے چراغ سے تابناک چہرے...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری سرو را ہمچو قدت شیوۂ رعنائی نیست - محمد فضولی بغدادی (مع ترجمہ)

    سرو را ہمچو قدت شیوۂ رعنائی نیست ایں قدر ہست کہ او مثلِ تو ہرجائی نیست (سرو کے پاس تیری طرح کی طرزِ رعنائی تو نہیں ہے لیکن کم سے کم اتنا ہے کہ وہ تیری طرح ہرجائی نہیں ہے۔) سرو و گل تا ز قد و روئے تو دیدند شکست باغباں را سر و برگِ چمن آرائی نیست (سرو و گل نے جب تیرا قد اور چہرہ دیکھا تو وہ...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری قرآن صفاتِ جاہ و جلالِ محمد است - محمد فضولی بغدادی (نعتِ نبوی مع ترجمہ)

    قرآن صفاتِ جاه و جلالِ محمد است احکامِ شرع شرحِ کمالِ محمد است اخبارِ انبیا که سراسر شنیده‌ای یک یک بیانِ حُسنِ خصالِ محمد است آن کاف و نون که اصلِ وجود است خلق را کافِ کمال و نونِ نوالِ محمد است مدّی که بر سرِ الفِ آدم است تاج مضمونِ میم و معنیِ دالِ محمد است زیبِ صحیفهٔ ازل و نسخهٔ ابد از...
  6. حسان خان

    نغمۂ یومِ آزادی - رحمٰن کیانی

    میں تو کیا نام نہ باقی مرا آئندہ رہے تو مری جان مگر زندہ و پائندہ رہے تیری ٹھوڑی پہ یہ تارا، ترے ماتھے پہ یہ چاند تا قیامت یونہی رخشندہ و تابندہ رہے حق ادا کر گئے جینے کا حقیقت میں وہی ایک دن تجھ پہ جو مرنے کے لیے زندہ رہے قلبِ پرخوں کے دیئے، دیدۂ پرنم کے چراغ بزمِ جاناں میں جلاؤ کہ...
  7. حسان خان

    فراز اے مری ارضِ وطن! - احمد فراز

    اے مری ارضِ وطن، پھر تری دہلیز پہ میں یوں نگوں سار کھڑا ہوں کوئی مجرم جیسے آنکھ بے اشک ہے برسے ہوئے بادل کی طرح ذہن بے رنگ ہے اجڑا ہوا موسم جیسے سانس لیتے ہوئے اس طرح لرز جاتا ہوں اپنے ہی ظلم سے کانپ اٹھتا ہے ظالم جیسے تو نے بخشا تھا مرے فن کو وہ اعجاز کہ جو سنگِ خارا کو دھڑکنے کی ادا دیتا ہے...
  8. حسان خان

    جوش برسات کی پہلی گھٹا - جوش ملیح آبادی

    کیا جوانی ہے فضا میں، مرحبا صد مرحبا چل رہی ہے روح کو چھوتی ہوئی ٹھنڈی ہوا آ رہی ہے دور سے کافر پپیہے کی صدا حُسن اٹھا ہے خاک سے انگڑائیاں لیتا ہوا جھوم کر برسی ہے کیا برسات کی پہلی گھٹا آرزو میں ہے تلاطم، جوش ارمانوں میں ہے حسرتوں میں ولولے ہیں، تازگی جانوں میں ہے نوجوانی کا تبسم سرد میدانوں...
  9. حسان خان

    جوش پیغمبرِ فطرت - جوش ملیح آبادی

    تاروں نے جھلملا کے جو چھیڑا ستارِ صبح گانے لگی چمن میں نسیمِ بہارِ صبح غنچوں کی چشمِ ناز سے ٹپکا خمارِ صبح ابھرا افق سے جامِ زمرّد نگارِ صبح شاعر کی روح، عشق کی ہمراز ہو گئی دنیا تمام جلوہ گہہِ ناز ہو گئی شمعیں ہوئیں خموش، چہکنے لگے طیور الٹی نقاب چرخ نے، جھلکا زمیں پہ طُور سینوں میں اہلِ دل...
  10. حسان خان

    سُبحانَ خالِقِی خَلَقَ المَوْتَ والحَیات - محمد فضولی بغدادی (ترکی + عربی نعت مع ترجمہ)

    وصلین منه حیات وئریر، فرقتین ممات سُبحانَ خالِقِی خَلَقَ المَوْتَ والحَیات (آپ کا وصل مجھے زندگی بخشتا ہے جبکہ آپ کی فرقت موت؛ پاک ہے وہ میرا خالق جس نے موت اور حیات کو خلق کیا۔) هجرانینه تحمّل ائدن وصلینی بولور طوبیٰ لِمَن یُساعِدُهُ الصّبرُ والثبات (آپ کے ہجر کو تحمل کرنے والا بالآخر آپ کے...
  11. حسان خان

    ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد ختم کردیا، اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے خاتمے اور حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر اور رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم انتخابات کے قریب پیلز پارٹی سے اتحاد کا مزید...
  12. حسان خان

    قائدِ اعظم - رحمٰن کیانی

    اے لوگو! میری بات سنو اور سوچ سمجھ کے ساتھ سنو وہ جن کے پیدا ہونے کا تن پیٹ کی ڈلیا ڈھونے کا سو سالہ جشن منانے کو تم لوگ یہاں مل بیٹھے ہو وہ سیدھے سچے راہنما کہتے ہیں زمانہ بیت چکا یہ پاپی دنیا چھوڑ چکے سب ناتے رشتے توڑ چکے اور کروٹ کروٹ جنت میں سکھ چین سے اپنی تربت میں اب پاؤں پسارے...
  13. حسان خان

    اقبال مرزا غالب - اقبال

    فکرِ انساں پر تری ہستی سے یہ روشن ہوا ہے پرِ مرغِ تخیل کی رسائی تا کجا تھا سراپا روح تو، بزمِ سخن پیکر ترا زیبِ محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا دید تیری آنکھ کو اُس حُسن کی منظور ہے بن کے سوزِ زندگی ہر شے میں جو مستور ہے محفلِ ہستی تری بربط سے ہے سرمایہ دار جس طرح ندّی کے نغموں سے سکوتِ...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری طاعتے کآں درحقیقت موجبِ قربِ خداست - محمد فضولی بغدادی (قصیدہ بحضورِ امامِ عالی مقام مع ترجمہ)

    طاعتے کآں درحقیقت موجبِ قربِ خداست طوفِ خاکِ درگۂ مظلومِ دشتِ کربلاست (وہ طاعت جو درحقیقت خدا کے قرب کا موجب ہے، وہ مظلومِ کربلا کی درگاہ کا طواف کرنا ہے۔) اے خوش آں مردم کہ بہرِ قوتِ نورِ نظر در نظر او را مدام آں قبلۂ حاجت رواست (وہ شخص کتنا خوش نصیب ہے کہ جو اپنی آنکھوں کا نور بڑھانے کے لیے...
  15. حسان خان

    اقبال عرفی - علامہ اقبال

    محل ایسا کیا تعمیر عُرفی کے تخیل نے تصدق جس پہ حیرت خانۂ سینا و فارابی فضائے عشق پر تحریر کی اُس نے نوا ایسی میسر جس سے ہیں آنکھوں کو اب تک اشکِ عنّابی مرے دل نے یہ اک دن اُس کی تربت سے شکایت کی نہیں ہنگامۂ عالم میں اب سامانِ بے تابی مزاجِ اہلِ عالم میں تغیر آ گیا ایسا کہ رخصت ہو گئی دنیا...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری السلام اے ساکنِ محنت سرائے کربلا - محمد بن سلیمان فضولی بغدادی

    السلام اے ساکنِ محنت سرائے کربلا السلام اے مستمند و مبتلائے کربلا السلام اے ہر بلائے کربلا را کردہ صبر السلام اے مبتلائے ہر بلائے کربلا السلام اے بر تو خارِ کربلا تیغِ جفا السلام اے کشتۂ تیغِ جفائے کربلا السلام اے متصل با آبِ چشم و آہِ دل السلام اے خستۂ آب و ہوائے کربلا السلام اے غنچۂ...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری با خط آں سلطانِ خوباں را جمالے دیگر است - محتشم کاشانی (مع ترجمہ)

    با خط آں سلطانِ خوباں را جمالے دیگر است بستۂ ہر موئے او صاحب کمالے دیگر است (خط کے آنے سے اُس سلطانِ خوباں کا جمال کچھ اور ہی نکھر گیا ہے۔ (اتنا نکھر گیا ہے کہ اب) ہر دوسرا صاحب کمال شخص اُس کے ایک ایک بال کا اسیر ہے۔) نیست در بت خانہ ما را غیرِ فکرِ روئے دوست ما دریں فکریم و مردم را خیالے...
  18. حسان خان

    جوش کہاں تک؟ - جوش ملیح آبادی

    آشفتہ سری اے دلِ ناکام کہاں تک؟ یہ شکوۂ بے مہریِ ایام کہاں تک؟ دارائیِ اسلاف پہ تا چند یہ ماتم؟ انجامِ تنعّم پہ یہ کہرام کہاں تک؟ اِس دغدغۂ گردشِ افلاک سے حاصل؟ یہ وسوسۂ فتنۂ ایام کہاں تک؟ پروانہ صفت جھونک بھی دے آگ میں خود کو آغاز میں اندیشۂ انجام کہاں تک؟ اے رہبرِ گمراہ! یہ غداریاں تا...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری روئے دلم باز سوئے کربلاست - محمد فضولی بغدادی (مع ترجمہ)

    روئے دلم باز سوئے کربلاست رغبتِ بیمار بہ دارالشفاست (میرے دل کا رخ دوبارہ کربلا کی جانب ہے؛ بیمار کو دوبارہ دارالشفا کی رغبت ہے۔) گردِ رہِ بادیۂ کربلا مخبرِ مظلومیِ آلِ عباست (صحرائے کربلا کے راستے کی گرد آلِ عبا کی مظلومی کی خبر دہندہ ہے۔) زیں سبب از دیدۂ اہلِ نظر اشک فشانندہ تر از توتیاست...
  20. حسان خان

    جوش علی گڑھ سے خطاب - جوش ملیح آبادی

    اے علی گڑھ، اے جواں قسمت دبستانِ کہن اے کہ شمعِ فکر سے تابندہ تیری انجمن تیرے پیمانوں میں لرزاں ہے شرابِ علم و فن حشر کے دن تک پھلا پھولا رہے تیرا چمن مشعلِ مینا سے روشن تیرا میخانہ رہے رہتی دنیا تک ترا گردش میں پیمانہ رہے ایک دن ہم بھی تری آنکھوں کے بیماروں میں تھے تیری جنسِ علم پرور کے...
Top