شام ہے اور دل بہت بے آرام ہے۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے جذبات کے بارے میں گفتگو ہو رہی تھی۔ نفرت اس گفتگو کا خصوصی موضوع تھی۔ میں نے اس گفتگو سے بہت استفادہ کیا۔
انسان فطرت کی لاکھوں برس کی ریاضت کا حاصل ہے۔ فطرت انسان کی صورت گری کی منصوبہ بندی میں لاکھوں برس تک رد و بدل کرتی رہی ہے اور تب یہ راست...