نتائج تلاش

  1. حسان خان

    پاکستانی عوام کو خراجِ عقیدت

    اُن عام پاکستانیوں کے نام جو خراب ترین حالات کے باوجود تا حال اپنے ملک و قوم سے مایوس نہیں ہوئے ہیں، اور جنہیں اس تاریکی میں بھی امید کی کرن نظر آتی ہے۔۔۔ http://www.facebook.com/photo.php?v=128292050672076
  2. حسان خان

    جون ایلیا سلامتی کی راہ - جون ایلیا

    صدیوں پہلے کتاب میں لکھا گیا۔ "بدن کا چراغ آنکھ ہے۔ پس اگر تیری آنکھ درست ہو تو سارا بدن روشن ہوگا اور اگر تیری آنکھ خراب ہو تو تیرا سارا بدن تاریک ہوگا۔ پس اگر وہ روشنی جو تجھ میں ہے، تاریکی ہو تو کیسی بری ہوگی۔" چنانچہ اے شخص! اپنے بدن کے چراغ کو کام میں لا اور اپنے گرد و پیش پر نظر کر۔ دیکھ...
  3. حسان خان

    ’سپاہ صحابہ‘ کا انتخابات میں حصہ لینا کا فیصلہ

    کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں نے پہلی بار قومی انتخابات میں بطور جماعت حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ چھ رکنی نئے اتحاد کا حصہ ہے دوسری جانب ان کے مخالف شیعہ مسلمانوں کی ایک تنظیم مجلس وحدت المسلمین نے بھی سو انتخابی حلقوں میں...
  4. حسان خان

    فضائلِ قرآنِ مجید - مرزا غلام احمد قادیانی

    جمال و حُسنِ قرآں نورِ جانِ ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا، ہمارا چاند قرآں ہے نظیر اُس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلامِ پاکِ رحماں ہے بہارِ جاوداں پیدا ہے اُس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اُس سا کوئی بستاں ہے کلامِ پاکِ یزداں کا کوئی ثانی نہیں...
  5. حسان خان

    سانحہ جوزف کالونی کی ان کہی سچائیاں

    لاہور: مائیکل مسیح، جوزف کالونی سے اُٹھنے والے والے دھوئیں کو بے بسی کی حالت میں دیکھ رہا ہے۔ گلیوں میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے آگ بجھانے کے لیے پھینکا جانے والا پانی کھڑا ہے اور جلی ہوئی اشیاء کی راکھ نے اس کو سیاہ کردیا ہے۔ مائیکل کے جوتے کیچڑ سے لت پت ہوجاتے ہیں۔ وہ دو گرجا گھروں کا جائزہ...
  6. حسان خان

    پاکستان کا ’مشتعل ہجوم‘

    لاہور کے قدیم علاقے بادامی باغ میں واقع جوزف کالونی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتی برادری کی وہ پہلی آبادی نہیں جو توہینِ رسالت کے کسی مبینہ واقعے پر ’مشتعل ہجوم‘ کے غیظ و غضب کا نشانہ بنی ہے۔ زیادہ دور نہ بھی جائیں تو دو ہزار نو کے سانحۂ گوجرہ سے دو ہزار تیرہ میں لاہور کی عیسائی بستی کے دو...
  7. حسان خان

    مخمس بر غزلِ حضرت امیر خسرو دہلوی - حسرت شروانی

    قیامت کا سماں تھا اور محشر خیز تھا عالم متاعِ ہوش پر گرتی تھیں ہر سو بجلیاں پیہم صفیں تھیں جلوۂ قاتل سے ساری درہم و برہم نمی دانم چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم بہر جا رقصِ بسمل بود شب جائے کہ من بودم پری روئے، سمن بوئے، سراپا ناز دلدارے بہ گیسو غیرتِ سنبل، بہ عارض رشکِ گلزارے بلائے ہوش،...
  8. حسان خان

    بتِ بیدرد کا غم مونسِ ہجراں نکلا - حسرت شروانی

    بتِ بیدرد کا غم مونسِ ہجراں نکلا درد جانا تھا جسے ہم نے وہ درماں نکلا آنکھ جب بند ہوئی تب کھلی آنکھیں اپنی بزمِ یاراں جسے سمجھے تھے وہ زنداں نکلا حسرت و یاس کا انبوہ، فغاں کی کثرت میں تری بزم سے کیا با سر و ساماں نکلا خون ہو کر تو یہ دل آنکھ سے برسوں ٹپکا نہ کوئی پر دلِ ناکام کا ارماں نکلا...
  9. حسان خان

    لاہور: توہین رسالت کا مبینہ الزام، مسیحی برادری کے 100 سے زائد گھر نذر آتش

    لاہور: بادامی باغ کے علاقے لوہا بازار میں مبینہ طور پر توہین رسالت پر مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے 100 سے زائد گھروں اور املاک کو نذر آتش کردیا۔ لاہور کے تھانہ بادامی باغ میں واقع لوہا مارکیٹ کی جوزف کالونی میں توہین رسالت کے مبینہ الزام پر مسیحی برادری کے 100 سے زائد مکانات اور کئی املاک کو...
  10. حسان خان

    ماتمِ یاس - پنڈت برج نرائن چکبست

    مصنف کے ایک ہونہار اور جواں مرگ عزیز پنڈت اجودھیا ناتھ آغاؔ کی وفات پر یہ نوحہ تصنیف ہوا تھا۔ اے جوانی کے مسافر اے اجل کے میہماں سو گیا تو سنتے سنتے زندگی کی داستاں تھک کے نیند آئی ہے ہوتا ہے یہ چتون سے عیاں نیم باز آنکھوں میں ہے کیفیتِ خوابِ گراں کارِ دنیا سے کوئی یوں بے خبر ہوتا نہیں رات بھر...
  11. حسان خان

    نشترِ یاس - پنڈت برج نرائن چکبست

    مصنف کے ایک نوجوان عزیز نے، جس کا نام تیج نرائن چکبست تھا، عالمِ جنون میں خودکشی کر لی تھی۔ اُس کی وفات پر یہ نظم کہی گئی تھی۔ نہ اعتبار سہی اس حیاتِ فانی کا مگر امید سے ہے لطف زندگانی کا پیامِ مرگ ہے غم یاسِ جاودانی کا شباب روح کا ہے حوصلہ جوانی کا بشر کا دل نہ ہو زندہ تو آب و گل کیا ہے فقط...
  12. حسان خان

    آصف الدولہ کا امام باڑہ (لکھنؤ) - پنڈت برج نرائن چکبست

    آصف الدولۂ مرحوم کی تعمیرِ کہن جس کی صنعت کا نہیں صفحۂ ہستی پہ جواب دیکھ سیاح اسے رات کے سناٹے میں منہ سے اپنے مہِ کامل نے جب الٹی ہو نقاب در و دیوار نظر آتے ہیں کیا صاف و سبک سحر کرتی ہے نگاہوں پہ ضیائے ماہتاب یہی ہوتا ہے گماں خاک سے مس اس کو نہیں ہے سنبھالے ہوئے دامن میں ہوائے شاداب یک...
  13. حسان خان

    انیس دشمن کو بھی خدا نہ دکھائے پسر کا داغ - میر انیس (مرثیہ)

    دشمن کو بھی خدا نہ دکھائے پسر کا داغ دل کو فگار کرتا ہے، لختِ جگر کا داغ آنکھوں کا نور کھوتا ہے، نورِ نظر کا داغ مرنا جوان بیٹے کا ہے، عمر بھر کا داغ یہ حال ابنِ فاطمہ کے دل سے پوچھیے زخمِ جگر کے درد کو، گھائل سے پوچھیے جب برچھی کھا کے گُم ہوا، اکبر سا نونہال فرزندِ فاطمہ کا کہوں کس زباں سے...
  14. حسان خان

    رامائن کا ایک سین - پنڈت برج نرائن چکبست

    (راجہ رام چندر جی کا ماں سے رخصت ہونا) رخصت ہوا وہ باپ سے لے کر خدا کا نام راہِ وفا کی منزلِ‌ اول ہوئی تمام منظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام دامن سے اشک پوچھ کے دل سے کیا کلام اظہارِ بیکسی سے ستم ہوگا اور بھی دیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی دل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نونہال خاموش ماں کے...
  15. حسان خان

    حمدِ ربّ العالمین - مرزا غلام احمد قادیانی

    کس قدر ظاہر ہے نور اُس مبداء الانوار کا بن رہا ہے سارا عالم آئنہ ابصار کا چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اُس میں جمالِ یار کا اُس بہارِ حُسن کا دل میں ہمارے جوش ہے مت کرو کچھ ذکر ہم سے تُرک یا تاتار کا ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی...
  16. حسان خان

    جون ایلیا اس دوران میں - جون ایلیا

    آج کل ایک خاص بات جو بری طرح کھٹکتی ہے وہ یہ ہے کہ بدی پہلے سے زیادہ منہ پھٹ ہو گئی ہے اور نیکی نے ہکلانا شروع کر دیا ہے۔ اگر جبر کی حالت میں نہ بولنے والے کو بھی اپنے اس گمان کا ثواب پہنچتا ہے کہ جبر نہ ہوتا تو میں ضرور بولتا تو پھر جو لوگ اختیار پا کر بولنے کے بجائے گالیاں بکنا شروع کر دیتے...
  17. حسان خان

    جوش نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں - جوش ملیح آبادی

    نہ جادو، نہ افسوں گری چاہتا ہوں فقط حُسن سے دلبری چاہتا ہوں حضوری کے پُررعب دربار میں بھی دلِ تند و شوقِ جری چاہتا ہوں مری جنس کے ہات بک جائے خود ہی میں وہ قدرداں مشتری چاہتا ہوں اہانت گوارا نہیں عاشقی کی غلامی میں بھی سروری چاہتا ہوں مزاجِ تمنائے خوددار توبہ عبادت میں بھی دواری چاہتا...
  18. حسان خان

    جوش علی گڑھ کالج کی پنجاہ سالہ جوبلی - جوش ملیح آبادی

    یہ نہ پوچھو کہ ہم نے کیا دیکھا جوبلی میں وہ ماجرا دیکھا قوم سے جس نے کر دیا بیزار بن گئے ہم تو نقش بر دیوار اتنے بہروپئے نظر آئے اپنی آنکھوں میں اشک بھر آئے پوششیں مغربی اماموں کی صورتیں مشرقی غلاموں کی پینٹ میں ہاتھ اور منہ میں سگار شانے ہلتے ہوئے دمِ گفتار طاقِ دل میں چراغِ انگریزی...
  19. حسان خان

    جوش لیلائے آزادی سے - جوش ملیح آبادی

    گوش بر آواز ہیں نوواردانِ انجمن! زحمتِ یک حرفِ تازہ اے بُتِ شیریں سخن زندگی کو صبح دے اے مشعلِ یزداں نما ایک مدت سے ہے شب افشاں زمیں پر اہرمن کاکل و مژگاں کو برہم کر کے دنیا کو بتا یہ کہ یہ ہستی ہے پیہم دعوتِ دار و رسن جس سے شاخیں جھومنے لگتی ہیں، کھِل جاتے ہیں پھول پھر وہی موجِ سخن اے...
Top