نتائج تلاش

  1. حسان خان

    ولی دکنی ترا لب دیکھ حیواں یاد آوے - ولی دکنی

    ترا لب دیکھ حیواں یاد آوے ترا مکھ دیکھ کنعاں یاد آوے ترے دو نین جب دیکھوں نظر بھر مجھے تب نرگسستاں یاد آوے تری زلفاں کی طولانی کوں دیکھے مجھے لیلِ زمستاں یاد آوے ترے خط کا زمرد رنگ دیکھے بہارِ سنبلستاں یاد آوے ترے مکھ کے چمن کے دیکھنے سوں مجھے فردوسِ رضواں یاد آوے تری زلفاں میں یو مکھ...
  2. حسان خان

    یومِ پاکستان - رحمٰن کیانی

    یومِ پاکستان ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ء ربِ کعبہ کی قسم، روحِ محمد کی قسم دوستو! یاد دلا دوں، یہ وہی دن ہے کہ ہم برِّ کوچک کے ہر اک شہر سے ابنائے حرم توڑ کر نسل کے بت اور زبانوں کے صنم نعرہ زن جانبِ لاہور چلے آئے تھے زینتِ دوش نہیں ہاتھ پہ سپر لائے تھے شہرِ لاہور میں ہم مسجدِ شاہی کے قریں وہ جو اک باغ ہے...
  3. حسان خان

    شیعہ سنی رواداری کا گہوارہ

    پنجاب کے وسط میں آباد ایک چھوٹا سا گاؤں ہے جو لہراتے کھیتوں کے بیچ مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کا گہوارہ ہے۔ اگرچہ پنجاب میں کئی گاؤں ملیں گے جن میں اسی طرح کے کھیت اور اسی طرح کے نشیب و فراز موجود ہوں گے مگر شاید اس طرح کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ایک قصۂ پارینہ بن چکی ہے۔ اس گاؤں میں مختلف بات...
  4. حسان خان

    انیس جب حرم مقتلِ سرور سے وطن میں آئے - میر انیس (مرثیہ)

    جب حرم مقتلِ سرور سے وطن میں آئے اشکِ خوں روتے ہوئے رنج و محن میں آئے سب سیہ پوش غمِ شاہِ زمن میں آئے خاک اڑانے کو خزاں دیدہ چمن میں آئے بال تھے چہروں پہ سنبل سے پریشاں سب کے مثلِ گل چاک تھے ماتم میں گریباں سب کے گرد تھا ناقوں کے ساداتِ مدینہ کا ہجوم رو کے چلاتے تھے سب 'ہائے امامِ مظلوم'...
  5. حسان خان

    پاکستان میں سنی شیعہ ہم آہنگی کا ایک جزیرہ (بی بی سی اردو)

    پنجاب میں ایک چھوٹا سا گاؤں ایسا بھی ہے جہاں صدیوں سے شیعہ اور سنی باہم شیر و شکر ہیں، اُس گاؤں میں شیعوں اور سنیوں کے باہم ازدواجی رشتے بھی قائم ہیں، اور گاؤں کے تمام شیعہ اور سنی ایک ہی مسجد میں خدا کے آگے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ ایک گھرانا تو ایسا بھی ہے جہاں بھائی اور باپ شیعہ اور بہن اور ماں...
  6. حسان خان

    جوش اے شیخِ شہر! - جوش ملیح آبادی

    اے شیخِ شہر، خرقۂ سالوس اتار دے دل کو بھی مثلِ کاکلِ شب گوں سنوار دے رہتا ہے اوجِ نطق پہ جس ماہ وش کا نام اُس ماہ وش کو خلوتِ دل میں بھی بار دے ہر دل پہ کَندہ کرتا ہے جو نقشِ دل نشیں خود اپنی لوحِ جاں پہ بھی وہ نقش ابھار دے جس درسِ خاص کی ہیں مریدوں پہ بارشیں اپنے کو بھی وہ درسِ ملائک شکار...
  7. حسان خان

    جوش حی علیٰ خیر العمل - جوش ملیح آبادی

    آ، ہمنشیں، نمازِ صبوحی ادا کریں خوشبوئے عود میں درِ میخانہ وا کریں ہاں اٹھ کہ مُہرِ شیشۂ گُل رنگ توڑ کر انسانیت کو دامِ خرد سے رہا کریں باقی جو بچ رہا ہے کچھ ایمان، خیر سے اُس کو بھی آج پائے صنم پر فدا کریں پودے مچل رہے ہیں، گھٹائیں ہیں پُرخروش آ، ہم بھی آج حقِّ جوانی ادا کریں بہکیں قدم...
  8. حسان خان

    جوش خالی بوتل - جوش ملیح آبادی

    ٹیس سی اک ہو رہی ہے ہے قلبِ حق آگاہ میں کیا بتاؤں ہمنشیں، کیا شے پڑی ہے راہ میں کیوں نہ چھا جائے دھواں سا مطلعِ ادراک پر بادۂ رنگیں کی بوتل، اور ٹھنڈی خاک پر آہ اے خاموش دیوی، شب کو تیرے سامنے کتنے رنگیں راگ ہوں گے، کتنے شیریں قہقہے جلوہ گر ہو گی نہ جانے کس بہشتِ اوج میں بہہ رہی ہو گی...
  9. حسان خان

    خطرناک آشنائیاں (ڈان اردو)

    قابلِ رحم ہے وہ قوم جہاں معصوموں کا خون ارزاں اور قاتل ریاست کی سرپرستی میں زندہ ہوں۔ ملک اسحاق ایک عام مجرم نہیں۔ لشکرِ جھنگوی کے شریک بانی پر دو درجن سے زائد قتل کے مقدمات قائم ہیں لیکن خوفزدہ ججوں میں اسے سزا دینے کی ہمت نہیں۔ سزا کے بجائے، پیشی کے موقع پر عدالتی عملہ اسٹاف روم میں انہیں...
  10. حسان خان

    شیعہ ووٹ نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے؟ (بی بی سی اردو)

    پاکستان میں شدت پسندی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار شیعہ برادری نے انتخابی عمل میں سرگرمی سے حصہ لے کر ان سیاسی قوتوں کو اسمبلیوں میں جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے جو فرقہ واریت اور شدت پسندوں کا ساتھ دیتی ہیں۔ وہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن یا کراچی کے عباس ٹاؤن کے دھماکے ہوں یا پھر کراچی میں ہی شیعہ مسلک سے...
  11. حسان خان

    سانحہ بادامی باغ: ایک لمحہ فکریہ

    سانحہ بادامی باغ کے دوسرے دن ایکسپریس نیوزچینل پر ایک مسیحی نوجوان کو دکھایا گیا جو لاہور جوزف کالونی میں وقوع پذیر ہونے والے ظالمانہ اور افسوسناک سانحے پر انتہائی جذباتی انداز میں نوحہ کناں تھا۔ اُس نوجوان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جوزف کالونی میں 178 مکانات اور چرچ کو جلاکر خاکستر کرنے کے...
  12. حسان خان

    بدنامی باغ - سلمان حیدر (ڈان اردو)

    بادامی باغ کے درختوں پر لگنے والے بادام کے پھول تو ہماری نسل کے لیے افسانہ ہی ہیں لیکن جوزف کالونی کے مکینوں کو انتہا پسندی کے جس کسیلے پھل کا ذائقہ گذشتہ دنوں چکھنا پڑا ہے وہ آج کے پنجاب کی ایک تلخ حقیقت ہے۔ جوزف کالونی میں مسیحی دوستوں کے گھروں کو لگائی جانے والی آگ نے بادامی باغ کو ہمارے...
  13. حسان خان

    تاسف معروف سوز خواں پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب فائرنگ سے جاں بحق

    معروف سوز خواں، مرثیہ خواں، شاعر، محقق اور لیاقت ڈگری کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر سبطِ جعفر زیدی صاحب کو دہشت گردوں نے کچھ دیر قبل لیاقت آباد کے قریب جاں بحق کر دیا ہے۔مرحوم شیعہ حلقوں میں بطور سوز خواں اور شاعر بہت معروف تھے۔ Sindh Professors and Lecturers Association نے بطور احتجاج کل سندھ بھر...
  14. حسان خان

    رتن خاص دریائے لولاک کا - ملا غواصی (دکنی نعت)

    رتن خاص دریائے لولاک کا جھلک لامکاں نور افلاک کا رتن = موتی محمد نبی سید المرسلیں سدا روشن اُس تے ہے دنیا و دیں تے = سے عدم میں تے عالم کوں پروردگار اوسی کے کیا نور سوں آشکار رواج آفرینش کیا سو وہیچ چراغ اہلِ بینش کرا سو وہیچ وہیچ = وہی کرا = کا ازل محض اوس کا خزینا دِسے ابد عین اوس کا...
  15. حسان خان

    ولی دکنی مستی نے تجھ نین کی مجھے بے خبر کیا - ولی دکنی

    مستی نے تجھ نین کی مجھے بے خبر کیا دل کوں مرے بھواں نے تری جیوں بھنور کیا تیری نگہ کے تیر کی ہیبت کوں دل میں رکھ سورج نے تن اپس کا سراسر سپر کیا تجھ مہر کا ہوا ہے دل و جاں سوں مشتری جب سوں ترے جمال پہ مہ نے نظر کیا تب سوں ہوا ہے محملِ لیلیٰ کی شکل دل جب سوں ترے خیال نے دل میں گزر کیا...
  16. حسان خان

    انیس پڑا جو عکس تو ذرہ بھی آفتاب بنا - میر انیس (سلام)

    پڑا جو عکس تو ذرہ بھی آفتاب بنا خدا کے نور سے جسمِ ابوتراب بنا بِنائے روضۂ سرور جو کربلا میں ہوئی مَلَک پکارے کہ اب خلد کا جواب بنا جو آبرو کا ہے طالب تو کر عرق ریزی یہ کشمکش ہوئی تب پھول سے گلاب بنا مرے گناہوں کے دفتر کی ابتری کے لیے نئے سیاق سے بگڑا ہوا حساب بنا عمارتیں تو بنائیں خراب...
  17. حسان خان

    جون ایلیا سب سے پہلے - جون ایلیا

    جو سماج افلاس اور جہالت کے دردناک عذاب میں مبتلا ہو وہ زندگی کا کوئی صحت مند خواب نہیں دیکھ سکتا اور نہ شاید اس کا حق ہی رکھتا ہے۔ ہم بار بار تعمیر و ترقی کا ذکر کرتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ تعمیر و ترقی کی باتیں اسی قوم کو زیب دیتی ہیں جو معاشی استحکام اور تعلیمی ترقی کے ایک خاص نقطے تک پہنچ...
  18. حسان خان

    انیس ہم صورتِ محبوبِ خدا تھے علی اکبر - میر انیس (مرثیہ)

    ہم صورتِ محبوبِ خدا تھے علی اکبر شوکت میں شہِ عقدہ کشا تھے علی اکبر شپیر کی پیری کے عصا تھے علی اکبر اور بانو کی آنکھوں کی ضیا تھے علی اکبر جلوہ رخِ پرنور پہ تھا نورِ نبی کا روشن تھا گھر اس ماہ سے زہرا و علی کا محبوبِ دلِ خلق ہے شپیر کا جانی سب ایک زباں تھے کہ یہ ہے یوسفِ ثانی جن لوگوں نے...
  19. حسان خان

    میر مہدی مجروح کس سے تسکینِ دلِ ناشاد ہو - میر مہدی مجروح دہلوی

    کس سے تسکینِ دلِ ناشاد ہو اُن کو گر بھولیں تو کس کی یاد ہو دلربائی کون سکھلائے تمہیں تم تو ان باتوں کے خود استاد ہو کچھ نہیں لذت پرانے جور میں اب تو ظلمِ نو کوئی ایجاد ہو ہم کو بے کھٹکے نہیں رہنا ضرور دام رہ میں، گھات میں صیاد ہو میرے ہوتے میں بلایا غیر کو تم تو صاحب جامعِ اضداد ہو غیر...
Top