روا جس سے ہو کام، نامِ علی ہے - چودھری دِلّو رام کوثری

حسان خان

لائبریرین
روا جس سے ہو کام، نامِ علی ہے
دل و جاں کا آرام، نامِ علی ہے
وظیفہ ہے زاہد کا یہ اسمِ اعظم
مجاہد کی صمصام، نامِ علی ہے
اسی نام سے بڑھتا ہے جوشِ ایماں
ترقیِ اسلام، نامِ علی ہے
ہیں سرشار جس سے بزرگانِ ملت
مئے حق کا وہ جام، نامِ علی ہے
محب کو نجات اس سے ہوتی ہے حاصل
عدو کے لیے دام، نامِ علی ہے
بلا ٹل گئی لیتے ہی نامِ حیدر
کہ راحت کا پیغام، نامِ علی ہے
کہوں کوثری کیا میں اُس کے فضائل
خود اللہ کا نام، نامِ علی ہے
(چودھری دِلّو رام کوثری)
 
Top