سُبحانَ خالِقِی خَلَقَ المَوْتَ والحَیات - محمد فضولی بغدادی (ترکی + عربی نعت مع ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
وصلین منه حیات وئریر، فرقتین ممات
سُبحانَ خالِقِی خَلَقَ المَوْتَ والحَیات

(آپ کا وصل مجھے زندگی بخشتا ہے جبکہ آپ کی فرقت موت؛ پاک ہے وہ میرا خالق جس نے موت اور حیات کو خلق کیا۔)

هجرانینه تحمّل ائدن وصلینی بولور
طوبیٰ لِمَن یُساعِدُهُ الصّبرُ والثبات
(آپ کے ہجر کو تحمل کرنے والا بالآخر آپ کے وصل سے بہرہ مند ہوتا ہے؛ وہ شخص کیا ہی خوش قسمت ہے جس کی اس سلسلے میں صبر و استقامت مدد کرتے ہیں۔)

مهرین‌دیر اقتنایِ مقاصد وسیله‌سی
ماشاءَ مَنْ اَرادَ، بِهِ الفَوْزُ والنَّجات!

(آپ کی محبت حصولِ مقاصد کا وسیلہ ہے؛ (انسان) جو کچھ چاہے، اور جس چیز کا ارادہ کرے اُس میں کامیابی و نجات آپ کی محبت کے ذریعے ہی سے حاصل ہوتی ہے۔)

تؤکموش ریاضِ طبعیمه بارانِ شوقینی
مَنْ اَنزَلَ المِیاهَ وَاَحْیٰی بِهِ النّبات

(جو ذات پانی برسا کر پودوں کو زندہ کرتی ہے، اُسی نے میرے باغِ فطرت میں آپ کے اشتیاق کی بارش برسائی ہے۔)

حق آفرینشه سبب ائتدی وجودینی
اَوجَبْتَ بِالظُّهورِ ظُهُورَ المُکَوَّنات

(حق تعالیٰ نے آپ کے وجود کو آفرینش کا سبب بنایا، اور آپ اپنے ظہور سے کُل ہستی کے ظہور کا باعث بنے۔)

ایزد سریرِ حُسنه سَنی قیلدی پادشاه
اعلیٰ کَمالَ ذاتِكَ فی اَحْسَنِ الصِّفات

(خدا نے تختِ حسن پر آپ کو بادشاہ کیا اور آپ کی ذات کے کمال کو صفاتِ اعلیٰ سے رفعت بخشی۔)

قیلدین ادایِ نعت، فضولی تمام قیل
کَمِّلهُ بالسّلامِ وتَمِّمْهُ بالصّلاة

(اے فضولی! تم نے نعت کی ادائیگی کی، اب اسے تمام کرو؛ اس نعت کو اب سلام کے ساتھ مکمل کر لو اور اس کا صلوات کے ساتھ اختتام کرو۔)

(محمد فضولی بغدادی)
×اس نعت کے ہر شعر کا پہلا مصرع ترکی میں ہے، جبکہ دوسرا مصرع عربی میں۔ ایسے دولسانی کلام کے لیے فارسی میں ملمّع کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ ترکی مصرعوں کا ترجمہ میں نے خود براہِ راست کیا ہے، جبکہ عربی مصرعوں کا اردو ترجمہ ترکی ترجمے سے کیا گیا ہے۔

۲۰۰۵ء میں جمہوریۂ آذربائجان کے دارالحکومت باکو سے شائع ہونے والے دیوانِ ترکیِ فضولی میں یہ نعتیہ غزل لاطینی خط میں یوں درج ہے:
Vəslin mənə həyat verir, firqətin məmat
Sübhanə xaliqi xələqəl movtə vəl-həyat
Hicranına təhəmmül edən vəslini bulur
Tuba limən yusaidühüs-səbrü vəs-səbat
Mehrindir iqtinai-məqasid vəsiləsi
Ma şaə mən əradə, bihil-fovzu vən-nəcat
Tökmüş riyazi-təb’imə barani-şövqini
Mən ənzələl-miyahə və əhya bihin-nəbat
Həq afərinişə səbəb etdi vücudini
Əvcəbtə biz-zühuri zühurəl-mükəvvənat
İyzəd səriri-hüsnə səni qıldı padişah
Ə’la kəmalə zatikə fi əhsənis-sifat
Qıldın ədayi-nə’t, Füzuli, təmam qıl
Kəmmilhu bis-səlami və təmmimhu bis-səlat
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
جو ذات پانی برسا کر پودوں کو جِلا بخشتی ہے، اُسی نے میرے باغِ فطرت میں آپ صلعم کی تڑپ کی بارش برسائی ہے۔
سبحان اللہ ، نہائت خوبصورت و نایاب کلام کا جامع ترجم
جزاک اللہ حسان خان
 

حسان خان

لائبریرین
حسان بھائی کیا آپ پہلے تمام مصرعے کو موجودہ ترکی زبان میں بھی لکھ سکتے ہیں ؟

موجودہ ترکی زبان سے شاید آپ کی مراد جمہوریۂ ترکی کی ترکی زبان ہے کیونکہ ایرانی آذربائجان اور جمہوریۂ آذربائجان کے اکثر لوگوں کو کلاسیکی ترکی ادب کا مطالعہ کرتے وقت نظم و نثر کا معاصر زبان میں‌ 'ترجمہ' کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی، جبکہ جمہوریۂ ترکی کے بیشتر قارئین لسانی اصلاحات کے باعث اس خوش بختی سے محروم ہیں۔
بہر حال، نیٹ پر سرِ دست شعرِ اول اور شعرِ خامس کی جمہوریۂ ترکی کی جدید ترکی زبان میں ترجمانی مل گئی ہے:
Sana kavuşmak bana hayat verir, senden ayrılmak ise ölümdür. Ölümü ve hayatı yaratan Allah her türlü noksandan münezzehtir.
Hak kâinatın yaratılışına senin varlığını sebep etti. Sen var olasın diye kâinatı yarattı. Sen mükevvenâtın zuhuruna sebep oldun.
افسوس کہ میری اپنی ترکی دانی محض پڑھنے کی حد تک محدود ہے، اس لیے میں دیگر اشعار کی جدید استانبولی ترکی میں ترجمانی کرنے سے قاصر ہوں۔ لیکن اگر کہیں بقیہ اشعار کی استانبولی ترکی میں ترجمانی و تشریح نظر آئی تو ضرور پیشِ خدمت کروں گا۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
حسان بھائی کیا آپ پہلے تمام مصرعے کو موجودہ ترکی زبان میں بھی لکھ سکتے ہیں ؟

برادرِ ارجمند! اسے خوش بختی و نیک اختری کہیے کہ مجھے نعمتِ غیرمترقّبہ کے مثل تُرک محقق و ادبیات شناس مرحوم علی نہاد تارلان کی شرحِ دیوانِ ترکیِ فضولی کا برقی نسخہ مل گیا ہے، جس میں جنابِ فضولی کی تمام ظریف و لطیف غزلوں کی جدید استانبولی ترکی میں توضیح و تشریح بیان کی گئی ہے۔ اس کتابِ بسیار نافع کو یہاں پر پڑھا جا سکتا ہے:
http://www.academia.edu/2222694/Fuzuli_Divanı_Şerhi_Ali_Nihat_Tarlan
اگر آپ کتاب کے ۱۲۲ویں صفحے پر متوجہ ہوں تو آپ کو مندرجۂ بالا نعتیہ غزل کی تشریح مل جائے گی۔
 
آخری تدوین:

آدم کا بیٹا

محفلین
برادرِ ارجمند! اسے خوش بختی و نیک اختری کہیے کہ مجھے نعمتِ غیرمترقّبہ کے مثل تُرک محقق و ادبیات شناس مرحوم علی نہاد تارلان کی شرحِ دیوانِ ترکیِ فضولی کا برقی نسخہ مل گیا ہے، جس میں جنابِ فضولی کی تمام ظریف و لطیف غزلوں کی جدید استانبولی ترکی میں توضیح و تشریح بیان کی گئی ہے۔ اس کتابِ بسیار نافع کو یہاں پر پڑھا جا سکتا ہے:
http://www.academia.edu/2222694/Fuzuli_Divanı_Şerhi_Ali_Nihat_Tarlan
اگر آپ کتاب کے ۱۲۲ویں صفحے پر متوجہ ہوں تو آپ کو مندرجۂ بالا نعتیہ غزل کی تشریح مل جائے گی۔
بہت شکریہ حسان بھائی۔ مجھے خاص طور پر ترکی اور عربی کا یہ امتزاج بہت اچھا لگا تھا ۔ :)
 
Top