نتائج تلاش

  1. سید زبیر

    1965 کی جنگ کے مایہ ناز ہیرو ایم ایم عالم کو دعاوں کی شدید ضرورت ہے

    ستمبر 1965 کی جنگ کے مایہ ناز ہیرو ایم ایم عالم کو دعاوں کی شدید ضرورت ہے وہ کراچی میں پی این شفا میں سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔مشرقی پاکستان کے اس جری شخص کاجذبہ حب الوطنی بے مثال ہے۔ ساتھیوں سے ان کی صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے ۔اللہ کریم ان کے لیے آسانیاں پیدا کر دے (آمین)
  2. سید زبیر

    تنویر سپرا : بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے

    بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے بیٹے کو سزا دے کے عجب حال ہوا ہے دل پہروں مرا کرب کے دوزخ میں جلا ہے عورت کو سمجھتا تھا جو مردوں کا کھلونا اس شخص کو داماد بھی ویسا ہی ملا ہے ہر اہل ہوس جیب میں بھر لایا ہے پتھر ہمسا ئے کی بیری پہ ابھی بور پڑا ہے اب تک میرے اعصاب پہ محنت ہے مسلط اب تک میرے...
  3. سید زبیر

    سعید خان : بنجاروں کو بھر لینے دو آنکھوں کے کشکول ذرا

    سعید خان نوشی گیلانی کے جیون ساتھی ہیں اور خود بھی بہت اچھا کلام کہتے ہیں ان کی ایک غزل ساتھیوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں کھل جائے موسم کی رنگت ، کھل جائے ماحول ذرا دھوپ نگر کی دیوی اپنا روشن چہرہ کھول ذرا کہاں کہاں سے تیرے روپ کا درشن کرنے آئے ہیں بنجاروں کو بھر لینے دو آنکھوں کے...
  4. سید زبیر

    نوشی گیلانی تجھے تنہا محبت کا یہ دریا پار کرنا ہے

    مسلسل روکتی ہوںاس کو شہر دل میں آنے سے مگر وہ کوہ کن رکتا نہیں دیوار ڈھانے سے بھلا کیا دکھ کے آنگن میں سلگتی لڑکیاں جانے کہیں چھپتے ہیں آنسو آنچلوں میں منہ چھپانے سے ابھی تو فصل تازہ ہے ہمارے حرف و معنی کی ابھی ڈرتے نہیں ہم موسموں کے آنے جانے سے ابھی تو عشق میں آنکھیں بجھی ہیں دل سلامت ہے...
  5. سید زبیر

    ماہ لقا چندا :چندا کی جو کونین میں امداد کروگے

    کلام ماہ لقا چندا ہر روز یونہی ستم ایجاد کروگے دل عاشقوں کے سینکڑوں برباد کروگے گر دام سے اپنے ہمیں آزاد کروگے پھر کس سے یہ کنج قفس آباد کروگے ؟ اوروں سے اگر دوستی رکھتے ہو بظاہر باطن میں یقیں ہے ہمیں کہ ہمیں یاد کروگے ناشاد کئی دل ہیں نہ ملنے سے تمہارے ایسا کھی ھو گا جو انہیں شاد کروگے؟...
  6. سید زبیر

    احسان دانش نظر فریبِ قضا کھا گئی تو کیا ہوگا

    نظر فریبِ قضا کھا گئی تو کیا ہوگا حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا نئی سحر کے بہت لوگ منتظر ہیں مگر نئی سحر بھی کجلا گئی تو کیا ہوگا نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھے میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا غمِ حیات سے بے شک ہے خود کشی آسان مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا شبابِ لالہ و...
  7. سید زبیر

    اقبال ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام

    ابليس کافرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام لاکر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں زناريوںکو دير کہن سے نکال دو وہفاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا روحمحمد اس کے بدن سے نکال دو فکرعرب کو دے کے فرنگي تخيلات اسلامکو حجاز و يمن سے نکال دو افغانيوںکي غيرت ديں کا ہے يہ علاج ملاکو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو...
  8. سید زبیر

    مبارکباد شمشاد بھائی

    شادی کی بارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھابھی بچؤن کی بے پناہ خوشیاں ، کامیابیاں دکھائے (آمین)
  9. سید زبیر

    عبیداللہ علیم : حمد باری تعالیٰ

    حمد باری تعا لی (عبید اللہ علیم) مرے خدا مجھے وہ تابِ نے نوائی دے میں چُپ رہوں بھی تو نغمہ مرا سُنائی دے گدائے کوئے سخن اور تجھ سے کیا مانگے یہی کہ مملکتِ شعر کی خُدائی دے چھلک نہ جاؤں کہیں میں‌وجود سے اپنے ہنر دیا ہے تو پھر ظرفِ کبریائی دے میں ایک سے کسی موسم میں رہ نہیں سکتا کبھی وصال...
  10. سید زبیر

    اقبال فارسی کلام کا اردو ترجمہ

    از دم سیراب آں امی لقب ۔۔۔۔۔۔لالہ رست از ریگ صحرا ئے عرب اس امی لقب نبی صلعم کے فیض سے عرب کے صحراوں میں بہار آگئی حریت پروردہ آغوش اوست۔۔۔۔ یعنی امروز امم از دوش اوست آزادی کا جذبہ آپ ہی کی ٓاغوش مبارک کا پروردہ ہے اور اس طرح گویا اقوام کاحال آپ کے عظیم ماضی کا نتیجہ ہے او دلے در پیکر آدم...
  11. سید زبیر

    پروین شاکر وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی

    وہ رت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئی مہک میں چمپا کلی ، روپ میں چمبیلی ہوئی وہ سرد رات کی برکھا سے کیوں نہ پیار کروں یہ رت تو ہے میرے بچپن کے ساتھ کھیلی ہوئی زمیں پہ پا وں نہیں پڑ رہے تکبر سے نگا ر غم کوئی دلہن نئی نویلی ہوئی وہ چاند بن کے میرے ساتھ ساتھ چلتا رہا میں اس کے ہجر کی...
  12. سید زبیر

    پچھتر سالہ پرانا کلام +ج کے تناظر میں

    مولانا ظفر علی خاں نے لاہور میں ۱۴ مئی ۱۹۳۷ ء میں جب وزیرستان پر انگریزوں نے بمباری کی تھی تو کانگرس کو مخطب کرتے ہوئے چند اشعار کہے تھے جو پیش خدمت ہیں پچھتر سالہ پرانی ۱۹۳۷ کی تحریر کو ۲۰۱۲ کے تناظر میں دیکھیے ہے کیوں چپ جب آ زاد ہے کانگرس پھڑ کتی نہیں کیوں یہ...
  13. سید زبیر

    یو ایس ایڈ۔۔۔بدعنوانی کو فروغ دینےکا ایک ادارہ

    یو ایس ایڈ۔۔۔بدعنوانی کو فروغ دینےکا ایک ادارہ آج کل الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا میں یو ایس ایڈ کو بہت نمایاں کر کے پیش کیا جارہا ہے ۔اس کی اصل حقیقت انہی کو پتہ ہے جو کسی نہ کسی صورت میں اس کے ساتھ منسلک رہے ۔یو ایس ایڈ کی مثال ایسی ہے کہ آپ کسی ادارے میں کسی کو کینٹین یا سپلائی کا ٹھیکہ...
  14. سید زبیر

    ڈاکٹر ارشد معراج کے مجموعہ کلام 'کتھا نیلے پانی کی ' سے انتخاب

    منقسم سانسوں کی بپتا سیہ کاغذوں پرپرندوں کی قبریں بناتے ہوئے تم نے دیکھا تو ہو گا کہ سب اتروں،دکھنوں،پوربوں،پچھموں پھرنے والی ہوا وصل کے گیت گاتے ہوئے سب پرندوں سے اٹھکیلیاں کرنے والی ہوا خوشبوؤں کی کہانی سناتی مہکتی ،لہکتی ،مچلتی ہوا مجرموں کی...
  15. سید زبیر

    تجاویز،اّرا اور مسائل:اّج کی خبر اور اّپ کا تبصرہ

    اگر روزانہ کی بنیاد پر خبر اور تبصرہ کا ایک نیادھاگہ شروع کیا جائے تو شاید اپنے جذبات و احساسات کے اظہار کے لیے ایک موثر فورم مل جائے
  16. سید زبیر

    اوراد و اذکار :رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۔۔۔ ۔۔

    لاَ يُكَلِّفُ اللّهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلاَ تُحَمِّلْنَا مَا لاَ طَاقَةَ لَنَا بِهِ...
  17. سید زبیر

    ائیے پیارے نبی کیایک سنت کا احیا کریں

    السلام علیکم ہمارے پیارے نبی صلعم کی سنت مبارکہ رہی ہے کہ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے تھے ۔مسکرا کر سلام کرنا بہترین صدقہ ہے ۔دور حاضر میں سلام کرنے کی عادت بہت کم ہو گئی ہے صرف جاننے والوں اور اپننے سے بڑوں کو سلام کرتے ہیں۔ اگر ہم چھوٹوں، اجنبیوں اور خصوصآ ان لو گوں کو جنہیں دیکھ کر بلا وجہ...
  18. سید زبیر

    حمد ماخوذ از " مثنوی کام کنلہ از غلام عباس" 1204 ہجری

    عباس نے مثنوی " کام کندلہ ۱۲۰۴ ہجری میں لکھی تھی اس کی حمد دوستوں کے لیے پیش خدمت ہے ۔ مزید مطالعہ کے لیے رابطہ صفحہ ۱۸۷ http://www.iiu.edu.pk/mayar-vol-4.php?action=next یا فتاح بسم اللہ الرحمٰن الرحیم وتعمم بالخیر ہو الغنی الٰہی دے سخن کے مجھ جواہر تجلی سے توں کر معنی کا ماہر دے اپنے...
  19. سید زبیر

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آ باد کا تحقیقی و تنقیدی مجلہ معیار

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آ باد کے تحقیقی و تنقیدی مجلہ کے آٹھ شمارے شائع ہو چکے ہیں ۔ محفل کے دوستوں کے لئیے رابطے پیش خدمت ہیں ۔ امید ہے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ محظوظ بھی ہوں گے http://www.iiu.edu.pk/mayar-vol-8.php http://www.iiu.edu.pk/mayar-vol-7.php...
  20. سید زبیر

    میرا جی ہار ہار کر اپنی بازی ،میں نے جگ کو جیتا ہے ۔۔۔ میرا جی

    بیوپاری جس پر بھی کوئی دکھ بیتے مجھ کو آکے سناتا ہے بپتا کی ہر راگنی میرے کان میں آکر گاتا ہے میں ہوں اک بھنڈار دکھوں کا میرے پاس خزانا ہے میں نے اوروں کے دکھ میں اپنے دکھ کو پہچانا ہے آو آو ، سکھ لائے ہو ؟ بولو مول بتاو تم اپنے اپنے سکھ کے بدلے مجھ سے دکھ لے جاو تم پل دو پل کا سکھ لئے ہو ! پل...
Top