ائیے پیارے نبی کیایک سنت کا احیا کریں

سید زبیر

محفلین
السلام علیکم

ہمارے پیارے نبی صلعم کی سنت مبارکہ رہی ہے کہ سلام میں ہمیشہ پہل کرتے تھے ۔مسکرا کر سلام کرنا بہترین صدقہ ہے ۔دور حاضر میں سلام کرنے کی عادت بہت کم ہو گئی ہے صرف جاننے والوں اور اپننے سے بڑوں کو سلام کرتے ہیں۔ اگر ہم چھوٹوں، اجنبیوں اور خصوصآ ان لو گوں کو جنہیں دیکھ کر بلا وجہ ہمارے ذہن میں منفی جذبات پیدا ہوتے ہیں ،مسکرا کر سلام کریں تو اس سے میرے تجربے کے مطابق ہمیں کئی فائدے ملتے ہیں۔سب سے پہلے ہمارے دل سے تکبر ،نفرت ، حسد کی خفناک بیماریاں ختم ہونا بتدریج شروع ہو جاتی ہیں ۔جب ہم سلام میں پہل کرتے تو اول تو جوابآ ہمیں بھی سلامتی کی دعا ملتی ہے جو نہ صرف اس دنیا میں بلکہ اخرت میں بھی کام اتی ہے اور بالفرض ہمیں جواب نہیں ملتا تو ہمارا عقیدہ ہے کہ فرشتے جواب دیتے ہیں جو اس سے بھی افضل ہے ۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ معاشرے میں بھائی چارے اور سلامتی کی فضا پیدا ہوتی ہے
اگر ہم عہد کرلیں کہ کم از کم دس اجنبیوں اور چھوٹوں ، کم مرتبہ افراد کو روزانہ سلام کریں تو یقینآہمارے دلوں سے نفرت ، کدورت ، بد گمانی ،حسد جیسی بیماریاں رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گی اور ہمارے پیارے نبی صلعم کی ایک سنت بھی عام ہو جائے گی پاکستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ بہت ضروری ہے ۔
اللہ ہمیں عمل کی تفیق عطا فرمائے ۔
 
Top