نتائج تلاش

  1. سید زبیر

    ثمینہ راجہ : یا رب لب خموش کو ایسا جمال دے

    دعا یا رب لب خموش کو ایسا جمال دے جو گفتگو کے سارے ہی لہجے اجال دے سوز درون قلب کو اتنا کمال دے جو مجھ کو ایک شمع کے قالب میں ڈھال دے پردے ہٹا ، دکھادے تجلی سے شش جہات پھر مطمئن وجود کو روح غزال دے وہ خواب مرحمت ہو کہ آنکھیں چمک اٹھیں وہ سرخوشی عطا ہو کہ دنیا مثال دے وہ حرف لکھ سکوں کہ بنے حرف...
  2. سید زبیر

    ارشاد عرشی ملک؛ بادشاہ اور درویش کا مکالمہ

    بادشاہ اور درویش کا مکالمہ یہ پرانے دور کا قصہ ہے لیکن یادگار جو خدا کے شکر کے کرتا ہے معنی آشکار ایک گاوں سے ہوا اک شاہ کا عرشی گزر آفتاب ابھرا نہیں تھا ، اور تھا وقت سحر ایک خرقہ پوش تھا اس وقت راستے میں کھڑا شاہ کو قلبی بشاشت سے سلام اس نے کیا منہ ہی منہ میں پڑھ رہا تھا شاہ کچھ ، سو چپ رہا...
  3. سید زبیر

    عمران خان کا دعویہ

  4. سید زبیر

    ساغر صدیقی : لبوں پہ جِس کے محمدؐ کا نام رہتا ہے

    لبوں پہ جِس کے محمدؐ کا نام رہتا ہے لبوں پہ جِس کے محمدؐ کا نام رہتا ہے وہ راہِ خُلد پہ محوِ خرام رہتا ہے جو سَر جُھکائے محمدؐ کے آستانے پر زمانہ اُس کا ہمیشہ غُلام رہتا ہے ہمیں نہ چھیڑ کہ وارفتگانِ بطحا ہیں ہمیں تو شوقِ مدینہ، مدام رہتا ہے وہ دو جہاں کے اَمیں ہیں، اُنہی کے ہاتھوں میں سپُرد...
  5. سید زبیر

    نوید ظفر کیانی ؛ کوئی پا کر عزتِ دربار پنکچر ہو گیا

    کوئی پا کر عزتِ دربار پنکچر ہو گیا ساس کو دیکھا تو ہر جی دار پنکچر ہو گیا گن کے آگے سینہءتلوار پنکچر ہو گیا عشق کی ہٹی میں ڈاکہ مار کر بھاگے تھے ہم چوک پر آ کر دلِ غدار پنکچر ہو گیا راس نہ آئی کسی انگنائی کی آب و ہوا ہر کہانی میں مرا کردار پنکچر ہو گیا عزم تھا کہ چھو کے آنا ہے کسی معراج کو...
  6. سید زبیر

    مخمور دہلوی : محبت میں شب تاریک ہجراں کون دیکھے گا ؟

    محبت میں شب تاریک ہجراں کون دیکھے گا ؟ ہم ہی دیکھیں گے،یہ خواب پریشاں کون دیکھے گا ان آنکھوں سے تجلی کو درخشاں کون دیکھے گا اٹھا بھی دو نقاب رو ء تاباں کون دیکھے گا یہ اک رات ہے بس کائنا ت زندگی اپنی بنے پھرتے ہو یوسف ،شام زنداں کون دیکھے گا حقیقت کا تقاضا بھی یہی ہے پردہ داری کا رہو تم آنکھ...
  7. سید زبیر

    خالد مسعود خان ؛ اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا

    اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا اس کے دل کے اندر ساڈی یاد کا روڑا رڑکا ہوگا ماہی بے آب کی مانند،تڑپا ہوگا،پھڑکا ہوگا شور شرابا کھڑکا وڑکا سن کر اس نے گیس لگایا یا بادل گرجا ہے اوپر یا بیگم کا کڑکا ہوگا سینے کی ہا نڈی کے اندر وکھری ٹائپ کی شوں شوں ہوگی ساڈے دل کی دال کے اوپر اس کے...
  8. سید زبیر

    ارفع کریم : اپنی آنکھیں کھول، سوئے منزل چل

    دور کہیں تنہا ایک پرندہ تھا انگشت بدنداں سوچتا تھا کہ یہ لوگ کیوں ہیں اتنے ناداں جانتے ہوئے بھی کہ جانا ہے اُس کے پاس کیوں نہیں‌آتے یہ بُرے کاموں سے باز اے حضرتِ انساں تو راہِ راست پر نہیں ہے جانا ہے کہیں اور تُو کہیں‌اور ہے اپنی آنکھیں کھول، سوئے منزل چل کہ آ رہا ہےترے سامنے ایک نیا کل : ارفع کریم
  9. سید زبیر

    ساغر صدیقی : جس طرف چشمِ محمدؐ کے اِشارے ہو گئے

    جس طرف چشمِ محمدؐ کے اِشارے ہو گئے جس طرف چشمِ محمدؐ کے اِشارے ہو گئے جتنے ذرّے سامنے آئے، ستارے ہو گئے جب کبھی عِشق محمدؐ کی عنایت ہو گئی میرے آنسو کوثر و زمزم کے دھارے ہو گئے موجۂ طوفاں میں جب نام محمدؐ لے لیا ڈُوبتی کشتی کے تنکے ہی سہارے ہو گئے یا محمدؐ! آپؐ کی نظروں کا یہ اعجاز ہے جس طرف...
  10. سید زبیر

    خالد مسعود خان : حسن کی توپ کا گولہ مارا ترا ککھ نہ رہے

    حسن کی توپ کا گولہ مارا ترا ککھ نہ رہے حسن کی توپ کا گولہ مارا ترا ککھ نہ رہے تجہ پہ گر جائے قطبی تارا، تیرا ککھ نہ رہے بنکنگ کونسل والے تیری ہر شے قرقی کردیں چڑھ جائے تجھ پر قرضہ بھارا تیرا ککھ نہ رہے سردی اندر نہر کے بنے ساری رات کھلوتے تو نہ آئی ، لایا لارا تیرا ککھ نہ رہے دل کی چوری کے الزام...
  11. سید زبیر

    ساغر صدیقی لوگ کہتے ہیں زمانے میں محبت کم ہے - ساغر صدیقی

    ساغر صدیقی : کیوں نہ ھم چھوڑ چلیں شہر کی رونق ساغر لوگ کہتے ہیں زمانے میں محبت کم ہے یہ اگر سچ ہے تو اس میں حقیقت کم ہے چند لوگوں نے اگر محل بنا رکھے ہیں اس کا مطلب نہیں کہ شہر میں غربت کم ہے اک ہم ہی نہ تھے جو یوں فراموش ہوئے ورنہ بھول جانے کی اس شخص کو عادت کم ہے کیوں نہ ہم چھوڑ چلیں...
  12. سید زبیر

    قمر زیدی : اک حرف کن سے تو نے بنائے ہیں دو جہاں

    اک حرف کن سے تو نے بنائے ہیں دو جہاں شایان شان تری کر سکیں بیاں اتنی مجال معنی الفاظ میں کہاں میں بندہ فقیر و گنہگار ، اور تو غفار و پرورگار و مددگار و مہرباں پروردگا قادر مطلق ہے ترا نام اک حرف کن سے تو نے بنائے ہیں دو جہاں یکتا ہے تری ذات، دوامی ہیں تری صفات قلب بشر میں ھے جو نہاں ،ہے...
  13. سید زبیر

    نوید ظفر کیانی : چلو، اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

    چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں تو انٹرنیٹ کھولے اور چیٹنگ روم جا پہنچے کسی رومانی چینل میں ہوں میں منتظر تیرا بڑے ہی مان سے میں تجھ سے پوچھوں تیرا اے ایس ایل تو لکھے سترہ برس کی، وطن انگلینڈ ہے میرا میں لکھوں ، بیس کا سن ہے، میں ٹورانٹو میں بیٹھا ہوں یہیں اک اشتہاری کمپنی میں جاب ہے...
  14. سید زبیر

    سورۃ اخلاص کی منظوم تفسیر

    سورۃ اخلاص کی منظوم تفسیر قل ھو اللہ احد اے محمدﷺکہو و ہ اللہ ایک ہے وہی دونوں جہاں کا شاہ ایک اللہ الصمد یعنی ہے بے نقص ، بے حاجت خدا ہے وہ ہر محتاج کا حاجت روا کچھ نہ کھاتا ہے ،نہ پیتا ہے صمد بے نیاز و بے اعانت ، بے مدد لم یلد و لم یو لد وہ نہیں جنتا نہ زائیدہ ہوا نہ کسی کا باپ نہ بیٹا ہوا...
  15. سید زبیر

    ضیا الحق قاسمی ؛ ہے عجیب نظام زکوۃ کا میرے ملک میں میرے دیس میں

    ہے عجیب نظام زکوۃ کا میرے ملک میں میرے دیس میں میں لحاف ہوں کسی اور کا، مجھے اوڑھتا کوئی اور ہے میری بابرہ تو شریف ہے، تیری بابرہ کوئی اور ہے میں شکار ہوں کسی اور کا، مجھے مارتا کوئی اور ہے میں رقیب ہوں کسی اور کا، مجھے تاڑتا کوئی اور ہے مجھے چکروں میں پھنسا دیا، مجھے عشق نے تو رلا دیا میں تو...
  16. سید زبیر

    اعجاز عبید : اپنے بالوں میں مرے ہونٹ سجا کر رکھئے

    اپنے بالوں میں مرے ہونٹ سجا کر رکھئے سیم و زر رکھئے، بہت لعل و جواہر رکھئے رکھئے رکھئے مرے دیواں کے برابر رکھئے یوں نہ ہو وقت جو پڑجائے تو خالی نکلے اپنی آنکھوں کے خزانے کو بچا کر رکھئے پھول مرجھانے پہ خوشبو نہیں دیتے صاحب اپنے بالوں میں مرے ہونٹ سجا کر رکھئے شعر کہنے کو سلگنا ہی نہیں ہے کافی...
  17. سید زبیر

    کرشن پرویز : کتنی عجیب دیکھئے شان رسول بھی

    کتنی عجیب دیکھئے شان رسول بھی کتنی عجیب دیکھئے شان رسول بھی برسائے جس نے سب پہ ہی رحمت کے پھول بھی جب بھی چلا ہوں جانب کعبہ، تو دشت کا میرے لئے تو پھول بنا تھا، ببول بھی دنیا کو کرتے اب بھی حقیقت سے روشناس انمول گیان دیتے ہیں انؐ کے اصول بھی جس کی زباں پہ نام نبیؐ گونجتا رہا اللہ نے درگزر کی ہے...
  18. سید زبیر

    حافظ اسرار سیفی : تیری رحمت ہے محیط بے کراں

    تیری رحمت ہے محیط بے کراں اے خدائے پاک اے رب کریم تیری رحمت عام ہے بخشش عظیم اے کہ تیری ذات نوری لم یزل اے کہ تو ہے خالق حکم و عمل اے کہ تو ہے مالک ارض و سما اے کہ تو آقا ہے لولاک لما تیری رحمت ہے محیط بے کراں تیری قدرت ہے صریح کن فکاں تجھ سے قائم ہے جہان رنگ و بو فرش سے تا عرش مولا تو ہی تو ہے...
  19. سید زبیر

    ساغرؔ صدیقی : غلامانِ نبیؐ محشر میں پہچانے کہاں جاتے

    نہ ہوتا در محمدؐ کا تو دیوانے کہاں جاتے خدا سے اپنے دل کی بات منوانے کہاں جاتے جنہیں عشقِ محمدؐ نے کیا ادراک سے بالا حقیقت اِن تمنّاؤں کی سمجھانے کہاں جاتے خدا کا شُکر ہے یہ، حجرِ اسود تک رسائی ہے جنہیں کعبے سے نِسبت ہے وہ بُتخانے کہاں جاتے اگر آتی نہ خوشبوئے مدینہ آنکھوں سے جو مرتے ہیں نہ جلتے...
  20. سید زبیر

    علیم ناصر ی : مصطفیٰﷺ نے آ کے توڑا میرے دل کا سومنات

    مصطفیٰﷺ نے آ کے توڑا میرے دل کا سومنات مصطفیٰﷺ نے آ کے توڑا میرے دل کا سومنات میرے آقا نے دلائی بعل وعزی سے نجات تھے مسلط مجھ پہ کتنے آرزوؤں کے ہُبَل جانے کتنے چھپ کے بیٹھے تھے یہاں لات ومنات جانے کتنے خاک کے تودے مرے معبود تھے مانگتا پھرتا تھا میں ظلمات سے آب حیات بارہا تاریکیوں سے نور کی...
Top