نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیا ۔ میر تقی میر

    غمزے نے اس کے چوری میں دل کی ہنر کیا اس خانماں خراب نے آنکھوں میں گھر کیا رنگ اڑ چلا چمن میں گلوں کا تو کیا نسیم ہم کو تو روزگار نے بے بال و پر کیا نافع جو تھیں مزاج کو اول سو عشق میں آخر انھیں دواؤں نے ہم کو ضرر کیا کیا جانوں بزمِ عیش کہ ساقی کی چشم دیکھ میں صحبتِ شراب سے آگے سفر کیا جس دم...
  2. فرخ منظور

    مکمل آغا حشر سے دو ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    آغا حشر سے دو ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو تاریخیں اور سن مجھے کبھی یاد نہیں رہے، یہی وجہ ہے کہ یہ مضمون لکھتے وقت مجھے کافی الجھن ہورہی ہے۔ خدا معلوم کون سا سن تھا۔ اور میری عمر کیا تھی، لیکن صرف اتنا یاد ہے کہ بصد مشکل انٹرنس پاس کرکے اور دو دفعہ ایف۔ اے میں فیل ہونے کے بعد میری طبیعت...
  3. فرخ منظور

    مکمل تقی کاتب ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    تقی کاتب تحریر سعادت حسن منٹو ولی محمد جب تقی کو پہلی مرتبہ دفتر میں لایا تو اس نے مجھے قطعاً متاثر نہ کیا۔ لکھنو اور ولی کے جاہل اور خود سرکاتبوں سے میرا جی جلا ہوا تھا۔ ایک تھا اس کو جاو بے جا پیش ڈالنے کی بُری عادت تھی۔ موت کو مُوت اور سوت کو سُوت بنا دیتا تھا۔ میں نے بہت سمجھایا مگر وہ نہ...
  4. فرخ منظور

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں ۔ تحریر: سعادت حسن منٹو

    اختر شیرانی سے چند ملاقاتیں تحریر: سعادت حسن منٹو خدا معلوم کتنے برس گزر چکے ہیں۔ حافظہ ا س قد ر کمزور ہے کہ نام، سن اور تاریخ کبھی یاد ہی نہیں رہتے۔ امرتسر میں غازی عبدالرحمن صاحب نے ایک روزانہ پرچہ’’ مساوات‘‘ جاری کیا۔ اس کی ادارت کے لئے باری علیگ(مرحوم) اور ابو العلاء چشتی الصحافی(حاجی لق...
  5. فرخ منظور

    مکمل اشوک کمار (مشہور اداکار اشوک کمار پر سعادت حسن منٹو کا ایک خاکہ)

    اشوک کمار تحریر: سعادت حسن منٹو نجم الحسن جب دیوکارانی کو لے اڑا۔ تو بمبئی ٹاکیز میں افراتفری پھیل گئی۔ فلم کا آغاز ہو چکا تھا۔ چند مناظر کی شوٹنگ پایہ تکمیل کو پہنچ چکی تھی کہ نجم الحسن اپنی ہیروئن کو سلولائڈ کی دنیا سے کھینچ کر حقیقت کی دنیا میں لے گیا۔ بمبے ٹاکیز میں سب سے زیادہ پریشان اور...
  6. فرخ منظور

    مکمل کہ گوہر مقصودِ گفتگوست...... فیض احمد فیض کا پطرس بخاری پر ایک مضمون

    فیض احمد فیض کا پطرس بخاری پر ایک مضمون کہ گوہر مقصودِ گفتگوست...... (فیض احمد فیض) دوستی تندہی اورمستعدی کا نام ہے یارو، محبت تو یونہی کہنے کی بات ہے۔ دیکھو تو ہرروز میں تم میں سے ہر پاجی کو ٹیلیفون کرتا ہوں، ہر ایک کے گھر پہنچتا ہوں، اپنے گھر لاتا ہوں، کھلاتا ہوں، پلاتا ہوں، سیر کراتا ہو،ں...
  7. فرخ منظور

    یوسفی انتخاب خاکم بدہن از مشتاق احمد یوسفی

    یوں تو مزاح، مذہب اور الکحل ہر چیز میں بآسانی حل ہو جاتے ہیں، بالخصوص اردو ادب میں۔ لیکن مزاح کے تقاضے، اپنے ادب آداب ہیں۔ شرطِ اوّل یہ کہ برہمی، بیزاری اور کدورت دل میں راہ نہ پائے ورنہ یہ بومرنگ پلٹ کر خود شکاری کا کام تمام کر دیتا ہے۔ مزا تو جب ہے کہ آگ بھی لگے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے کہ...
  8. فرخ منظور

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا ۔ بیکل اتساہی

    تمنا بن گئی ہے مایۂ الزام کیا ہوگا مگر دل ہے ابھی تک تشنۂ پیغام کیا ہوگا وہ بیتابِ تماشہ ہی سہی اے تابِ نظارہ لرز اٹھتا ہے دل یہ سوچ کر انجام کیا ہوگا یہاں جو کچھ بھی ہے وہ پرتوِ احساس ہے ساقی بجز بادہ جوابِ گردشِ ایام کیا ہوگا کبھی جس کے یقیں سے کائنات عشق روشن تھی وہی اب ہے اسیر حلقۂ...
  9. فرخ منظور

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا ۔ ہوش ترمذی

    پاسِ ناموسِ تمنا ہر اک آزار میں تھا نشۂ‌ نکہتِ گل بھی خلشِ خار میں تھا کس سے کہیے کہ زمانے کو گراں گزرا ہے وہ فسانہ کہ مری حسرتِ گفتار میں تھا دل کہ آتا ہی نہیں ترکِ تمنا کی طرف کوئی اقرار کا پہلو ترے انکار میں تھا کچھ تجھے یاد ہے اے چشم‌ زلیخائے جہاں ہم سا یوسف بھی کوئی مصر کے بازار میں...
  10. فرخ منظور

    فراز اب لو گ جو دیکھیں گے تو خواب اور طرح کے ۔ احمد فراز

    اب لو گ جو دیکھیں گے تو خواب اور طرح کے اس شہر پہ اتریں گے عذاب اور طرح کے اب کے تو نہ چہرے ہیں نہ آنکھیں ہیں نہ لب ہیں اس عہد نے پہنے ہیں نقاب اور طرح کے اب کوچۂ قاتل سے بُلاوا نہیں آتا قاصد ہیں کے لاتے ہیں جواب اور طرح کے سو تیر ترازو ہیں رَگِ جاں میں تو پھر کیا یاروں کی نظر میں ہیں حساب...
  11. فرخ منظور

    پھیری والا ۔ سجاد باقر رضوی

    پھیری والا (سجاد باقر رضوی) پریت نگر سے پھیری والا میری گلی میں آیا چوڑی، لونگ، انگوٹھی، چھلے رنگ برنگے لایا میں نے پوچھا اور بھی کچھ ہے، بولا میٹھا سپنا جس کو لے کر جیون بھر اک نام کی مالا جپنا میں نے کہا کیا مول ہے اس کا، بولا اک مسکان تن میں آگ لگاؤ اس سے رکھو من کی آن سستا سودا دیکھ...
  12. فرخ منظور

    اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا ۔ علامہ اقبال

    متروکہ غزل علامہ اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا بھلا ہو دونوں جہاں میں ستانے والوں کا سنا ہے صورتِ سینا نجف میں بھی اے دل کوئی مقام ہے غش کھا کے گرنے والوں کا نہ پوچھ مجھ سے حقیقت دیارِ لندن کی یہ اک جہان ہے گویا پری جمالوں کا ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال حساب ہے کوئی...
  13. فرخ منظور

    مکمل جھُوٹی کہانی ۔ سعادت حسن منٹو

    جھُوٹی کہانی (تحریر: سعادت حسن منٹو) کچھ عرصے سے اقلیتیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار ہورہی تھیں۔ ان کو خوابِ گراں سے جگانے والی اکثریتیں تھیں جو ایک مدت سے اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالتی رہی تھیں۔ اس بیداری کی لہر نے کئی انجمنیں پیدا کردی تھیں۔ ہوٹل کے بیروں کی انجمن۔ حجاموں کی...
  14. فرخ منظور

    اقبال نصیحت ۔ علامہ اقبال

    نصیحت میں نے اقبال سے ازراہِ نصیحت یہ کہا عاملِ روزہ ہے تو اور نہ پابندِ نماز تو بھی ہے شیوۂ اربابِ ریا میں کامل دل میں لندن کی ہوس ، لب پہ ترے ذکر حجاز جھوٹ بھی مصلحت آمیز ترا ہوتا ہے تیرا انداز تملق بھی سراپا اعجاز ختم تقریر تری مدحتِ سرکار پہ ہے فکر روشن ہے ترا موجدِ آئینِ نیاز درِ حکام...
  15. فرخ منظور

    جون ایلیا ہے بکھرنے کو یہ محفلِ رنگ و بو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ۔ جون ایلیا

    ہے بکھرنے کو یہ محفلِ رنگ و بو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ہر متاعِ نفس نذرِ آہنگ کی، ہم کو یارو ہوس تھی بہت رنگ کی گل زمیں سے ابلنے کو ہے اب لہو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے اوّلِ شب کا مہتاب بھی جا چکا، صحنِ میخانہ سے اب...
  16. فرخ منظور

    داغ وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا ۔ داغ دہلوی

    وہ جلوہ تو ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا آنکھوں کو مگر دید کا لپکا نہیں جاتا کیا خاک کروں ان سے تغافل کی شکایت یہ حال ہی ایسا ہے کہ دیکھا نہیں جاتا آغوش میں لوں پاؤں پڑوں کھینچ لوں دامن ہاتھ آئے جو تجھ سا اسے چھوڑا نہیں جاتا کیا جانے کوئی اور وہ کیا ہے وہی جانے سمجھا نہیں جاتا اسے جانا نہیں جاتا...
  17. فرخ منظور

    نہ چین دل کو رہا اور نہ کچھ قرار رہا ۔ وزیر کرنالی

    نہ چین دل کو رہا اور نہ کچھ قرار رہا تمہارے آنے کا کیا کیا نہ انتظار رہا جلایا دل کو کبھی، گاہ اشک باری کی ترے فراق میں مجھ کو یہ کاروبار رہا وہ گُل گیا تو کہوں کیا کہ مجھ پہ کیا گزری جگر میں، سینہ میں، پہلو میں میرے خار رہا خدا گواہ نہ ہو گا خلاف گو تم سا تمہارے قول و قسم کا نہ اعتبار رہا...
  18. فرخ منظور

    فیض گرمیِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو ۔ فیض احمد فیض

    غزل گرمیِ شوقِ نظارہ کا اثر تو دیکھو گُل کھلے جاتے ہیں وہ سایۂ در تو دیکھو ایسے ناداں بھی نہ تھے جاں سے گزرنے والے ناصحو ، پند گرو، راہگزر تو دیکھو وہ تو وہ ہے، تمہیں ہوجائے گی الفت مجھ سے اک نظر تم مرا محبوبِ نظر تو دیکھو وہ جو اب چاکِ گریباں بھی نہیں کرتے ہیں دیکھنے والو کبھی اُن کا جگر تو...
  19. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کردار (ایک کردار) ۔ مصطفیٰ زیدی

    کردار خیال و خواب کی دنیا کے دل شکستہ دوست تری حیات مری زندگی کا خاکہ ہے غمِ نگار و غمِ کائنات کے ہاتوں ! ترے لبوں پہ خموشی ہے،مجھ کو سَکتہ ہے مری وفا بھی ہے زخمی تری وفا کی طرح یہ دل مگر وہی اک تابناک شعلہ ہے ترا مزار ہے اینٹوں کا ایک نقشِ بلند مرا مزار مرا دل ہے ، میرا چہرہ ہے جو زہر پی...
  20. فرخ منظور

    آنکھ برسی ہے ترے نام پہ ساون کی طرح ۔ مرتضیٰ برلاس

    آنکھ برسی ہے ترے نام پہ ساون کی طرح جسم سلگا ہے تری یاد میں ایندھن کی طرح لوریاں دی ہیں کسی قرب کی خواہش نے مجھے کچھ جوانی کے بھی دن گزرے ہیں بچپن کی طرح اس بلندی سے مجھے تو نے نوازا کیوں تھا گر کے میں ٹوٹ گیا کانچ کے برتن کی طرح مجھ سے ملتے ہوئے یہ بات تو سوچی ہوتی میں ترے دل میں سماجاؤں گا...
Top