اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا ۔ علامہ اقبال

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 18, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,741
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    متروکہ غزل علامہ اقبال

    چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا
    بھلا ہو دونوں جہاں میں ستانے والوں کا

    سنا ہے صورتِ سینا نجف میں بھی اے دل
    کوئی مقام ہے غش کھا کے گرنے والوں کا

    نہ پوچھ مجھ سے حقیقت دیارِ لندن کی
    یہ اک جہان ہے گویا پری جمالوں کا

    ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال
    حساب ہے کوئی کم بخت کے کمالوں کا؟


    ٭بحوالہ روزگارِ فقیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. توقیر عالم

    توقیر عالم محفلین

    مراسلے:
    293
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال
    حساب ہے کوئی کم بخت کے کمالوں کا؟

    اقبال تجھے سلام ہے
     

اس صفحے کی تشہیر