مصطفیٰ زیدی کردار (ایک کردار) ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 26, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کردار

    خیال و خواب کی دنیا کے دل شکستہ دوست
    تری حیات مری زندگی کا خاکہ ہے
    غمِ نگار و غمِ کائنات کے ہاتوں !
    ترے لبوں پہ خموشی ہے،مجھ کو سَکتہ ہے

    مری وفا بھی ہے زخمی تری وفا کی طرح
    یہ دل مگر وہی اک تابناک شعلہ ہے
    ترا مزار ہے اینٹوں کا ایک نقشِ بلند
    مرا مزار مرا دل ہے ، میرا چہرہ ہے

    جو زہر پی نہ سکا تُو حیات سے ڈر کے
    وہ زہر اَب بھی بدستور پی رہا ہوں میں
    شدید کرب میں تونے تو خود کُشی کر لی
    شدید تر غمِ ہستی میں جی رہا ہوں میں

    (مصطفیٰ زیدی)
     

اس صفحے کی تشہیر