نتائج تلاش

  1. سیما علی

    احمد ندیم قاسمی ریت سے بُت نہ بنا اے میرے اچھے فنکار

    ریت سے بُت نہ بنا اے مرے اچھے فنکار ایک لمحے کو ٹھہر میں تجھے پتّھر لا دوں میں ترے سامنے انبار لگا دوں لیکن کون سے رنگ کا پتّھر ترے کام آئے گا؟ سرخ پتّھر جسے دل کہتی ہے دنیا یا وہ پتّھرائی ہوئی آنکھ کا نیلا پتّھر جس میں صدیوں کے تحیّر کے پڑے ہوں ڈورے کیا تجھے روح کے پتّھر کی ضرورت ہو گی؟...
  2. سیما علی

    جگر دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد

    دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد میں شکوہ بلب تھا مجھے یہ بھی نہ رہا یاد شاید کہ مرے بھولنے والے نے کیا یاد چھیڑا تھا جسے پہلے پہل تیری نظر نے اب تک ہے وہ اک نغمۂ بے ساز و صدا یاد جب کوئی حسیں ہوتا ہے سرگرم نوازش اس وقت وہ کچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد...
  3. سیما علی

    جب منٹو کشمیری دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہوئے

    جب منٹو کشمیری دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہوئے سعادت حسن منٹو کے افسانوں میں ذکر ملتا ہے کہ وہ ایک کشمیری چرواہی کو دل دے بیٹھے تھے۔ اس فسانے میں حقیقت کتنی ہے؟ ظہور حسین صحافی، سری نگر منگل 11 مئی 2021 13:30 منٹو نے اس عشق کا ذکر کئی افسانوں میں کیا ہے (پبلک ڈومین) (سعادت حسن منٹو کے...
  4. سیما علی

    سنگاپور: وہ ملک جسے صاف ستھرا رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے

    سنگاپور: وہ ملک جسے صاف ستھرا رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے فارس مصطفی 6 مئ 2021 ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES ،تصویر کا کیپشن سنگاپور کا ایئرپورٹ آپ کو غیر معمولی نہیں لگے گا لیکن چانگی پہنچ کر آپ کو سنگاپور کا ایک الگ تجربہ ہوتا ہے میں جب بھی ہوائی جہاز سے باہر قدم رکھتا ہوں تو ٹھنڈک اور...
  5. سیما علی

    صادق خان دوسری مدت کے لئیے لندن کے مئیر مقرر

    صادق خان دوسری مدت کے لئیے لندن کے مئیر مقرر 10 مئ 2021 صادق خان 2016 میں فتح کے بعد لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے — فوٹو: رائٹرز پاکستانی نژاد صادق خان اُمید سے زیادہ سخت مقابلے کے بعد دوسری مدت کے لیے لندن کے میئر منتخب ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صادق خان کی فتح سے اپوزیشن کی لیبر...
  6. سیما علی

    کتابیں کچرے کے ڈھیر پر

    کتابیں کچرے کے ڈھیر پر رضا علی عابدی 26 مارچ ، 2021 یہ سنہ ساٹھ کی بات ہے جب برطانیہ جانے والے تارکین وطن سیلاب کی صورت انگلستان کی طر ف چل پڑے تھے اور لوگ کہا کرتے تھے کہ کراچی کے ایک نکّڑ پر بیٹھ کر جوتے گانٹھنے والا موچی تک لندن چلا گیا تھا، اُن ہی دنوں میرے کئی ہم عمر دوست بھی پاکستان سے...
  7. سیما علی

    اردو کا ایک نام جادو بھی ہے

    اردو کا ایک نام جادو بھی ہے رضا علی عابدی 07 مئی ، 2021 میرے پچاس برس کے کاغذوں سے آب دار موتی نکلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار جو کاغذ ہاتھ لگا ہے اس نے تو میرے دونوں ہاتھ موتیوں سے بھر دیے ہیں۔ لطیف الزماں خاں، جنہیں اہلِ علم ملتان کی شان کہا کرتے تھے، جب اردو لکھتے تھے تو ہمارے رسم...
  8. سیما علی

    آج کی اچھی بات زہرہ نگاہ

    آج کی بات نئی بات نہیں ہے ایسی جب کبھی دل سے کوئی گزرا ہے یاد آئی ہے صرف دل ہی نے نہیں گود میں خاموشی کی پیار کی بات تو ہر لمحے نے دہرائی ہے چپکے چپکے ہی چٹکنے دو اشاروں کے گلاب دھیمے دھیمے ہی سلگنے دو تقاضوں کے الاؤ! رفتہ رفتہ ہی چھلکنے دو اداؤں کی شراب دھیرے دھیرے ہی نگاہوں کے خزانے بکھراؤ...
  9. سیما علی

    اہلِ علم ایسے ہوتے ہیں

    اہلِ علم ایسے ہوتے ہیں رضا علی عابدی 30 اپریل ، 2021 ان دنوں میں ایک کام کر رہا ہوں، اپنے پچاس سال کے جمع کئے ہوئے کاغذوں کو چھانٹ رہا ہوں۔کون سا رکھنا ہے اور کون سا نہیں، یہ فیصلہ کوئی دوسرا نہ کرپائے گا،اس خیال سے میں نے اس سمندر میں خود ہی غوطہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس تلاش میں جو گوہر...
  10. سیما علی

    مبارکباد نور وجدان بٹیا کو سالگرہ بہت بہت مبارک

    نور وجدان بٹیا کو سالگرہ بہت بہت مبارک اللہ زندگی کے ہر مقام پر آپکو کو کامیابی عطا فرمائے۔آمین کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے اِتنا مہربان خُدا ہو جائے بہت ڈھیر ساری دعائیں اور پیا ر سلامت رہیے اللّہ ہزاروں خوشیوں سے آپکا دامن بھرا رکھے آمین
  11. سیما علی

    اقبال کی برکتیں

    اقبال کی برکتیں “ارے میاں ضربِ کلیم ! بھئ کہاں ہو ضربِ کلیم“ “میاں ضربِ کلیم - ابھی تک زبورِ عجم کو اسکول لے کر نہیں گئے۔ جاؤ اور ذرا پیامِ مشرق کو میرے پاس بھیج دو۔“ “مولوی صاحب یہ کیا؟“ میں نے حیرت زدگی کے عالم میں پوچھا، “یہ ضربِ کلیم، یہ زبورِ عجم - - - - “ “ہاں میاں، مولوی عبدالصمد خان...
  12. سیما علی

    یہ مئی کی پہلی، دن ہے بندۂ مزدور کا سید محمد جعفری

    یہ مئی کی پہلی، دن ہے بندۂ مزدور کا مدتوں کے بعد دیکھا اس نے جلوہ حور کا یہ جو رشتہ دار تھا ہم سب کا لیکن دور کا مل کے مالک نے اسے رتبہ دیا منصور کا جب لگایا حق کا نعرہ دار پر کھینچا گیا نخل صنعت اس کے خوں کی دھار پر سینچا گیا آج لیبر یونین میں شادمانی آئی ہے آج مزدوروں کو یاد اپنی جوانی آئی...
  13. سیما علی

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا عالم مجھے سب جلوہ ہی جلوہ نظر آیا تو کب کسی طالب کو سراپا نظر آیا دیکھا تجھے اتنا جسے جتنا نظر آیا کیں بند جب آنکھیں تو مری کھل گئیں آنکھیں کیا تم سے کہوں پھر مجھے کیا کیا نظر آیا جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے تو مجھ کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا گردوں کو...
  14. سیما علی

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا عالم مجھے سب جلوہ ہی جلوہ نظر آیا تو کب کسی طالب کو سراپا نظر آیا دیکھا تجھے اتنا جسے جتنا نظر آیا کیں بند جب آنکھیں تو مری کھل گئیں آنکھیں کیا تم سے کہوں پھر مجھے کیا کیا نظر آیا جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے تو مجھ کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا گردوں کو...
  15. سیما علی

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    ہر چیز میں عکس رخ زیبا نظر آیا عالم مجھے سب جلوہ ہی جلوہ نظر آیا تو کب کسی طالب کو سراپا نظر آیا دیکھا تجھے اتنا جسے جتنا نظر آیا کیں بند جب آنکھیں تو مری کھل گئیں آنکھیں کیا تم سے کہوں پھر مجھے کیا کیا نظر آیا جب مہر نمایاں ہوا سب چھپ گئے تارے تو مجھ کو بھری بزم میں تنہا نظر آیا گردوں کو...
  16. سیما علی

    جلوہ فرما دیر تک دل بر رہا خواجہ عزیز الحسن مجذوب

    جلوہ فرما دیر تک دل بر رہا اپنی کہہ لی سب نے میں ششدر رہا جسم بے حس بے شکن بستر رہا میں نئے انداز سے مضطر رہا میں خراب بادہ و ساغر رہا دل فدائے ساقیٔ کوثر رہا میں رہا تو باغ ہستی میں مگر بے نوا بے آشیاں بے پر رہا سب چمن والوں نے تو لوٹی بہار اور مجھے صیاد ہی کا ڈر رہا کوئی سمجھا رند کوئی...
  17. سیما علی

    نوشی گیلانی ورثہ

    ورثہ بیٹیاں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں ضبطِ کے زرد آنچل میں اپنے سارے درد چُھپا لیتی ہیں روتے روتے ہنس پڑتی ہیں ہنستے ہنستے دل ہی دل ہی رو لیتی ہیں خوشی کی خواہش کرتے کرتے خواب اور خاک میں اَٹ جاتی ہیں سو حصّوں میں بٹ جاتی ہیں گھر کے دروازے پر بیٹھی اُمیدوں کے ریشم بنتے ….ساری عُمر گنوا دیتی ہیں...
  18. سیما علی

    بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا نوشی گیلانی

    بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا صبا حضور سے حالِ دل و نظر کہنا! حصارِ جبر میں ہوں اور ہاں سے بھی ہجرت مَیں جانتی ہُوں کہ ممکن نہیں مگر، کہنا میں خاک شہرِ مدینہ پہن کے جب نکلوں تو مُجھ سے بڑھ کے کوئی ہو گا معتبر کہنا یہ عرض کرنا کہ آقا مِری بھی سُن لیجے...
  19. سیما علی

    شیخ چلی کا پلنگ

    شیخ چلی کا پلنگ کرن یاسر کسی گاؤں میں ایک بڑھیا رہتی تھی ، جس کا ایک ہی بیٹا تھاجو کام چور تھا۔ اس کا کام صرف شیخی بگھارنا تھااس لیے لوگوں نے اس کا نام شیخ چلی رکھ دیا تھا۔شیخ چلی سارا دان گھر میں پڑا رہتا جب کہ بڑھیا محنت مزدوری کرکے اپنا اوراس کا پیٹ پالتی تھی ۔ایک دن بڑھیا بیمار ہو گئی...
Top