نتائج تلاش

  1. سیما علی

    گُلابوں کے نشیمن سے مِرے محبوب کے سر تک۔۔۔۔۔غلام محمد قاصر

    گُلابوں کے نشیمن سے مِرے محبوب کے سر تک سفر لمبا تھا خُوش بُو کا مگر آ ہی گئی گھر تک وَفا کی سلطنت، اَقلیمِ وعدہ، سَرزمینِ دِل نظر کی زَد میں ہے خوابوں سے تعبیروں کے کِشور تک کہیں بھی سَرنگوں ہوتا نہیں اخلاص کا پرچم جُدائی کے جزیرے سے مُحبّت کے سمندر تک مُحبّت اے مُحبّت! ایک جذبے کی مسافت ہے...
  2. سیما علی

    زخمِ احساس اگر ہم بھی دِکھانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔۔۔سلیم کوثر

    زخمِ احساس اگر ہم بھی دِکھانے لگ جائیں شہر کے شہر اِسی غم میں ٹھکانے لگ جائیں جس کو ہر سانس میں محسوس کیا ہے ہم نے ہم اُسے ڈُھونڈنے نِکلیں، تو زمانے لگ جائیں اَبر سے اَب کے ہَواؤں نے یہ سازش کی ہے خُشک پیڑوں پہ ثمر پھر سے نہ آنے لگ جائیں کاش اب کے تِرے آنے کی خبر سَچّی ہو ہم مُنڈیروں سے...
  3. سیما علی

    افتخار عارف میرا مالک جب توفیق ارزانی کرتا ہے !!!!!!!!!!

    میرا مالک جب توفیق ارزانی کرتا ہے گہرے زرد زمین کی رنگت دھانی کرتا ہے بجھتے ہوئے دیئے کی لو اور بھیگی آنکھ کے بیچ کوئی تو ہے جو خوابوں کی نگرانی کرتا ہے مالک سے اور مٹی سے اور ماں سے باغی شخص درد کے ہر میثاق سے رو گردانی کرتا ہے یادوں سے اور خوابوں سے اور امیدوں سے ربط ہو جائے تو جینے...
  4. سیما علی

    غالب ہے کس قدر ہلاک فریب وفائے گل

    ہے کس قدر ہلاک فریب وفائے گل بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل آزادی نسیم مبارک کہ ہر طرف ٹوٹے پڑے ہیں حلقۂ دام ہوائے گل جو تھا سو موج رنگ کے دھوکے میں مر گیا اے واے نالۂ لب خونیں نوائے گل خوش حال اس حریف سیہ مست کا کہ جو رکھتا ہو مثل سایۂ گل سر بہ پائے گل ایجاد کرتی ہے اسے تیرے...
  5. سیما علی

    داغ دل گیا تم نے لیا ہم کیا کریں

    دل گیا تم نے لیا ہم کیا کریں جانے والی چیز کا غم کیا کریں ہم نے مر کر ہجر میں پائی شفا ایسے اچھوں کا وہ ماتم کیا کریں اپنے ہی غم سے نہیں ملتی نجات اس بنا پر فکر عالم کیا کریں ایک ساغر پر ہے اپنی زندگی رفتہ رفتہ اس سے بھی کم کیا کریں کر چکے سب اپنی اپنی حکمتیں دم نکلتا ہو تو ہمدم کیا...
  6. سیما علی

    جس کو عادت وصل کی ہو ہجر سے کیوں کر بنے رشید لکھنؤی

    جس کو عادت وصل کی ہو ہجر سے کیوں کر بنے جب اٹھے یہ غم کہ دل کا آئنہ پتھر بنے اب جو وہ بنوائیں گہنا یاد رکھنا گل فروش پھول بچ جائیں تو میری قبر کی چادر بنے بعد آرائش بلائیں کون لے گا میرے بعد یاد کرنا مجھ کو جب زلف پری پیکر بنے ہے تمہارے سامنے تو جان کا بچنا محال تم سے جب چھوٹیں تو...
  7. سیما علی

    جگر اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے !!!!

    اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے سمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانہ ہے جو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانہ ہے دل سنگ ملامت کا ہر چند نشانہ ہے دل پھر بھی مرا دل ہے دل ہی تو زمانہ ہے ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانہ ہے رونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانہ ہے...
  8. سیما علی

    بشیر بدر ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے

    ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائے تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے عجب حالات تھے یوں دل کا سودا ہو گیا آخر محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کو ہوائیں تیز ہوں اور...
  9. سیما علی

    دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال میں داخل

    دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال میں داخل 06۔06۔2021 ڈاکٹر زکی ٹیم دلیپ کمار کی دیکھ بھال پر معمور ہے، مینجر فوٹوفائل ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں...
  10. سیما علی

    ادبی تخلیق اور تنقیدی رویے

    ادبی تخلیق اور تنقیدی رویے قرطاس ادب ایک ناقد پہلے درجے میں فن پارے کا قاری ہوتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کسی ایک فن پارے کے متعلق ناقدین کی مختلف آرا سامنے آتی ہیں؟ اس ضمن میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ تنقید جہاں فن پارے کے باب میں تعین قدر اور تعبیر کا فریضہ سرانجام دے رہی ہوتی ہے وہیں ناقد...
  11. سیما علی

    قومی زبان کی اہمیت

    قومی زبان کی اہمیت قرطاسِ ادب دنیا کی پانچ ہزار سالہ تاریخ میں ایک بھی قوم ایسی نہیں جس نے کسی دوسری زبان میں ترقی کی ہو۔۔ دنیا کا جدید ترین ملک اسرائیل، اسرائیل میں کسی کو انگریزی نہیں آتی۔ کم مدت میں انتہائی ترقی کرنے والا ملک جرمنی ، جہاں لوگ انگریزی سے نفرت کرتے ہیں۔ دنیائے اسلام کا...
  12. سیما علی

    ایک بے نام سی دیوار ہے باہر میرے محشر بدایوانی

    ایک بے نام سی دیوار ہے باہر میرے کون جانے جو نیا شہر ہے اندر میرے فن کے پیمانے سبک حرف کے کوزے نازک کیسے سمجھاؤں کہ کچھ دکھ ہیں سمندر میرے کوئی موسم ہو مری چھپ مرا رنگ اپنا ہے میری یہ وضع کہ بے وضع ہیں منظر میرے میرے ہی رخ کا عرق جوہر گل ہائے ہنر زرگری کام مرا زخم مقدر میرے کیسے میں پاؤں کی...
  13. سیما علی

    بچھڑتے وقت تو کچھ اس میں غم گساری تھی رضی اختر شوق

    بچھڑتے وقت تو کچھ اس میں غم گساری تھی وہ آنکھ پھر تو ہر اک کیفیت سے عاری تھی نہ جانے آج ہواؤں کی زد پہ کون آیا نہ جانے آج کی شب کس دیے کی باری تھی ذرا سی دیر کو چمکی تو تھی غنیم کی تیغ سواد شہر میں پھر روشنی ہماری تھی سفر سے لوٹے تو جیسے یقیں نہیں آتا کہ ساری عمر اسی شہر میں گزاری تھی حریف...
  14. سیما علی

    کسی جہاں میں ہوں تیرا خیال رکھتی ہوں نکہت نسیم

    کسی جہاں میں ہوں تیرا خیال رکھتی ہوں ترے خیال سے دل کو اجال رکھتی ہوں نگہ کی تشنگی ایسی کہ سیر ہوتی نہیں میں تشنہ آنکھوں میں تیرا جمال رکھتی ہوں میں تیرے فیل کو ماروں گی اپنے پیادے سے بساط وقت پہ خود اپنی چال رکھتی ہوں یہ میرے شعر جو ہر ایک کی زباں پر ہیں میں اپنے شعروں میں تیرا کمال رکھتی...
  15. سیما علی

    ایمریٹس: وہ شخص جو صرف 18 ہزار انڈین روپے کے ٹکٹ میں پورے طیارے میں اکیلے سفر کر پایا

    ایمریٹس: وہ شخص جو صرف 18 ہزار انڈین روپے کے ٹکٹ میں پورے طیارے میں اکیلے سفر کر پایا 27 مئ 2021 ،تصویر کا ذریعہBHAVESH JAVERI شہ سرخی پڑھ کر آپ چونک گئے ناں؟ ممبئی سے دبئی تک 360 مسافروں کی گنجائش والے طیارے میں اکیلے سفر کرنے والا یہ شخص بھی اپنے سامنے پورا طیارہ خالی دیکھ کر چونک گیا تھا۔...
  16. سیما علی

    آتش مگر اس کو فریب نرگس مستانہ آتا ہے

    مگر اس کو فریب نرگس مستانہ آتا ہے الٹتی ہیں صفیں گردش میں جب پیمانہ آتا ہے نہایت دل کو ہے مرغوب بوسہ خال مشکیں کا دہن تک اپنے کب تک دیکھیے یہ دانہ آتا ہے خوشی سے اپنی رسوائی گوارا ہو نہیں سکتی گریباں پھاڑتا ہے تنگ جب دیوانہ آتا ہے فراق یار میں دل پر نہیں معلوم کیا گزری جو اشک آنکھوں میں آتا...
  17. سیما علی

    سراب بھی کیا عجیب شے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

    سراب بھی کیا عجیب شے ہیں محمد عبدل شکور اُسے پورا گمان تھا، یہ ساری خوشیاں اور جائداد اسے ملنے والی ہے۔ اس نے تیس سال بادشاہ کی بڑی لگن اور محبت سے خدمت کی تھی۔ بادشاہ بھی اْس سے بہت خوش تھا اور اسے کسی بڑے انعام سے نوازنا چاہتا تھا۔ چناںچہ وہ صبح سویرے اْس چیک پوسٹ پر پہنچ گیا جہاں بادشاہ نے...
  18. سیما علی

    مبارکباد گُلِ یاسمین بٹیا کو منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک۔۔۔۔۔۔۔

    گُلِ یاسمین بٹیا کو تیز ترین منصبِ پانچ ہزاری بہت بہت بہت مبارک جیتی رہیں ڈھیروں دعائیں ۔۔پروردگار صحت و سلامتی کے ساتھ ایسے لاکھوں منصب حاصل کریں آمین بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
  19. سیما علی

    مرے داغ دل وہ چراغ ہیں نہیں نسبتیں جنہیں شام سے

    مرے داغ دل وہ چراغ ہیں نہیں نسبتیں جنہیں شام سے انہیں تو ہی آ کے بجھائے گا یہ جلے ہیں تیرے ہی نام سے میں ہوں ایک عاشق بے نوا تو نواز اپنے پیام سے یہ تری رضا پہ تری خوشی تو پکار لے کسی نام سے میں تو گم ہوں تیری تلاش میں مجھے کون جانے ترے سوا کوئی کیسے محرم راز ہو تری عاشقی کے مقام سے ترا عشق...
  20. سیما علی

    جی جاؤ تو کیا مر جاؤ تو کیا، عبید اللہ علیم کا تذکرہ۔۔۔۔۔

    18 مئی 2008 کو اردو کے ممتاز شاعر عبید اللہ علیم نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں‌ موند لی تھیں۔ وہ اپنے وقت کے مقبول شعرا میں سے ایک تھے جنھیں‌ مشاعروں میں بڑے ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ عبید اللہ علیم 12 جون 1939ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ 1952ء میں ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا۔ علیم نے...
Top