بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا نوشی گیلانی

سیما علی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 27, 2021

  1. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    20,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا
    بہ احتیاطِ عقیدت بہ چشمِ تر کہنا
    صبا حضور سے حالِ دل و نظر کہنا!

    حصارِ جبر میں ہوں اور ہاں سے بھی ہجرت
    مَیں جانتی ہُوں کہ ممکن نہیں مگر، کہنا

    میں خاک شہرِ مدینہ پہن کے جب نکلوں
    تو مُجھ سے بڑھ کے کوئی ہو گا معتبر کہنا

    یہ عرض کرنا کہ آقا مِری بھی سُن لیجے
    بحبزتمُھارے نہیں کوئی چارہ گر کہنا

    مَیں اپنی پَلکوں سے لکھتی ہُوں حرفِ نامِ رسُول
    مُجھے بھی ا گیا لکھنے کا اب ہنر کہنا

    یہ کہنا اب تو ہمیں تابِ انتظار نہیں
    کہ ہم کریں گے مدینے کا کب سفر کہنا
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سبحان اللہ!

    پڑھیے نبی کے نام پر
    صل علیٰ، صل علیٰ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. خرم جنید مغل

    خرم جنید مغل محفلین

    مراسلے:
    64
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کی تشہیر