نتائج تلاش

  1. محمد بلال اعظم

    ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک۔۔۔ "اے عشق جنوں پیشہ" سے انتخاب

    ابر و باراں ہی نہ تھے بحر کی یورش میں شریک دکھ تو یہ ہے کہ ہے ملاح بھی سازش میں شریک تا ہمیں ترکِ تعلق کا بہت رنج نہ ہو آؤ تم کو بھی کریں ہم اِسی کوشش میں شریک اک تو وہ جسم طلسمات کا گھر لگتا ہے اس پہ ہے نیتِ خیاط بھی پوشش میں شریک ساری خلقت چلی آتی ہے اُسے دیکھنے کو کیا کرے دل بھی کہ دنیا ہے...
  2. محمد بلال اعظم

    اب اسے کیا کہا جائے!

    السلام علیکم یہ شاید میری دوسری یا تیسری غزل تھی۔ ایک جگنو ہے کہ منزل کے حوالے مانگے ایک تتلی ہے کہ جگنو سے اُجالے مانگے ایک وہ حشر ہے جو دل میں بپا رہتا ہے اور اک دل ہے، زباں پر بھی جو تالے مانگے میری تصویر کے سب رنگ زوال آمادہ اور مرا یار کہ شہکار نرالے مانگے قیس کی آخرش اب دربدری ختم ہوئی...
  3. محمد بلال اعظم

    سائنس نامہ

    السلام علیکم میں کافی عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کرک نامہ اور آئی ٹی نامہ کی طرز پہ ایک "سائنس نامہ" ٹائپ کی ویب سائٹ بھی شروع کی جائے، لیکن ہر بار کچھ مسائل آڑے آ جاتے تھے۔ آج کل کچھ فرصت ہے تو میں سوچ رہا ہوں کہ اس بار اردو ویب کی نویں سالگرہ کے موقع پہ اس تجویز کو بھی عملی جامہ پہنا ہی دیا جائے۔...
  4. محمد بلال اعظم

    موجِ ادراک۔۔۔ یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار۔۔۔ محسن نقوی

    موجِ ادراک یہ دشت، یہ دریا، یہ مہکتے ہوئے گلزار اِس عالمِ امکاں میں ابھی کچھ بھی نہیں تھا اِک ”جلوہ“ تھا، سو گُم تھا حجاباتِ عدم میں اِک ”عکس“ تھا، سو منتظرِ چشمِ یقیں تھا یہ موسمِ خوشبو، یہ گہر تابیِ شبنم یہ رونقِ ہنگامۂ کونین کہاں تھی؟ گلنار گھٹاؤں سے یہ چھنتی ہوئی چھاؤں یہ دھوپ، دھنک، دولتِ...
  5. محمد بلال اعظم

    "کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب"۔۔۔ تبصرہ جات

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب۔۔۔ برائے تبصرہ جات استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل
  6. محمد بلال اعظم

    کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب۔۔۔ حفیظ تائبؒ

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
  7. محمد بلال اعظم

    مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے۔۔۔ علی زریون

    مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے غریب لوگ تھے لوگوں کے آخری دن تھے بوقتِ صبح،تووں پر بہار جاگتی تھی دہکتی روٹیوں والے قلندری دن تھے کمینگی نظر آتی تھی خال خال کہیں خلوص یافتہ سینوں کے سرمئی دن تھے جواں گھروں سے نکلتے تو مائیں ڈرتی نہ تھیں امان سب کے لئے تھی محبّتی دن تھے کوئی گلا نہیں کٹتا...
  8. محمد بلال اعظم

    جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

    علالت کے دوران لکھی گئی غزل۔۔۔ شاید کسی قابل ہو جب عمر بھر نہ آئیں نبھانی محبتیں پھر کیا کسی پہ ہم نے لُٹانی محبتیں اب شب بخیر زندگی، پھر رات ہو گئی اور یاد آ رہی ہیں پرانی محبتیں اب نفرتوں کی آگ میں جلنے لگا ہے دل اب کیا کسی سے ہم نے بڑھانی محبتیں تازہ رفاقتوں سے اب اکتا گیا ہوں میں پھر...
  9. محمد بلال اعظم

    جاں نثار اختر رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے۔۔۔ جاں نثار اختر

    رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے دل وہ مجرم ہے کہ خود اپنی سزا مانگے ہے چپ ہے ہر زخمِ گلو، چپ ہے شہیدوں کا لہو دستِ قاتل ہے جو محنت کا صِلہ مانگے ہے تو بھی اک دولتِ نایاب ہے، پر کیا کہیے زندگی اور بھی کچھ تیرے سوا مانگے ہے کھوئی کھوئی یہ نگاہیں، یہ خمیدہ پلکیں ہاتھ اٹھائے کوئی جس طرح...
  10. محمد بلال اعظم

    ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں۔۔۔ آفتاب مضطر

    ہر ظلم ترا یاد ہے، بھولا تو نہیں ہوں اے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں اے وقت مٹانا مجھے آسان نہیں ہے انساں ہوں کوئی نقش کف پا تو نہیں ہوں چپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوں مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں یہ دن تو مجھے ان کے تغافل نے دکھائے میں گردشِ دوراں ترا مارا تو نہیں ہوں اُن کے...
  11. محمد بلال اعظم

    افتخار عارف للہ الحمد کہ پھر شکر کے قابل ہوا میں

    للہ الحمد کہ پھر شکر کے قابل ہوا میں خود کو دیکھا جو نظر بھر کے تو کامل ہوا میں جسم ہی جسم تھا لذت میں نہایا ہوا جسم ہجر کی آگ سے گزرا ہمہ تن دل ہوا میں کبھی میں سارے زمانے کو میسر آیا کبھی یوں بھی ہوا، خود کو بھی نہ حاصل ہوا میں پہلے بپھرے ہوئے گرداب سے کشتی باندھی پھر اسی موجِ بلاخیز کا...
  12. محمد بلال اعظم

    دوست دارانِ محبّت پہ درود اور سلام!۔۔۔ از علی زریون

    دوست دارانِ محبّت پہ درود اور سلام! صاحبانِ گلِ نعمت پہ درود اور سلام! سرخ رخسارئ دنیا کو فنا کرتے ہوئے! زرد رویانِ حقیقت پہ درود اور سلام! جو بہرحال رہے مرضیِ مولا پہ نثار! شہریارانِ مشیت پہ درود اور سلام! روح کو مست ،دل و چشم کو گھایل کرتی ایسی پر فیض شباہت پہ درود اور سلام! خال و خد کی یہ...
  13. محمد بلال اعظم

    جانِ چمن رہو گے تم از علی زریون

    جانِ چمن رہو گے تم از علی زریون شاعرى ! انسانی تاریخ کا سب سے خوبصورت ترین سچ ! ایک ایسا سچ جس کی لہریں ،تقویم - محدود سے کہیں آگے تک رواں ہیں ..یہ وہ سچ ہے جس نے قدیم اور حادث کے معاملات بھی سلجھائے ،دروں اور بیرون کے فلسفے ہزار ہا شکلوں ،لہجوں اور طریقوں سے نمٹائے..یہ شاعرى ہی تھی ،جس نے...
  14. محمد بلال اعظم

    اجڑے ہوئے ہڑپہ کے آثار کی طرح

    آج ایک غزل پڑھنے کو ملی، شاعر کا نام محسن نقوی لکھا ہوا تھا مگر باوجود تلاش کے بھی کلیاتِ محسن میں نہ ملی۔ لہٰذا شاعر فی الحال "نا معلوم" اجڑے ہوئے ہڑپہ کے آثار کی طرح زندہ ہیں لوگ وقت کی رفتار کی طرح کیا رہنا ایسے شہر میں مجبوریوں کے ساتھ بکتے ہیں لوگ شام کے اخبار کی طرح بچوں کا رزق موت کے...
  15. محمد بلال اعظم

    سینئرز کے لئے کچھ الفاظ

    مجھے آج ہی سینئرز کے لئے ایک تقریر چاہیے اردو میں۔ مکمل تقریر نہ سہی بس کچھ دس پندرہ جملے ہی ہوں۔ ذرا گاڑھی اردو میں ہو تو زیادہ اچھا ہے۔ میں خود لکھ لیتا لیکن وقت کی بہت کمی ہے، دیگر کام بھی ابھی رکے ہوئے ہیں۔ اس لئے جلد از جلد مدد چاہیے۔ کیونکہ اسے تیار بھی کرنا ہے۔ محمداحمد بھائی نیرنگ خیال...
  16. محمد بلال اعظم

    عاشقاں! جشنِ ایلیا آیا۔۔۔ علی زریون

    عاشقاں! جشنِ ایلیا آیا شاعری! تیرا دیوتا آیا شاعراں! کورنش بجا لاؤ میر و غالب کا دلربا آیا اہلِ دانش! سلام پیش کرو نازشِ علم و فلسفہ آیا فارحہ! (اے دروغ گو لڑکی) تیرا مظلوم و مبتلا آیا صد مبارک! ہزار تسلیمات اہلِ حالت کا حالیہ آیا جون آیا؟؟ نہیں نہیں صاحب یہ تو قدرت کا فیصلہ آیا...
  17. محمد بلال اعظم

    نعت رسولِ مقبولﷺ ۔۔۔ خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے

    بابا جانی کی لازوال محبت اور شفقت کے طفیل ایک اور نعت۔۔۔ خالق تری تعریف میں خود محوِ ثنا ہے الحمد سے والناس تلک تیری ادا ہے خورشیدِ جہاں تاب ترے حسن کا پرتو یہ مہرِ منور ترا نقشِ کفِ پا ہے منزل تری آغاز وہیں سے ہوئی آقاؐ جبریلؑ سا نوری بھی جہاں جا کے رکا ہے یہ وقت کے دھارے بھی تو دربان ہیں...
  18. محمد بلال اعظم

    اعتبار ساجد تم سے پہلے بھی۔۔۔ اعتبار ساجد

    تم سے پہلے بھی تم سے پہلے بھی کسی اور نے چاہا تھا مجھے یہی باتیں یہی انداز وفا تھے اس کے اس کے بھی سامنے تھے رسموں رواجوں کے عذاب جتنے بھی خواب تھے سب آبلہ پا تھے اس کے وہ بھی سر کش تھا بہت اپنے خیالوں کی طرح حوصلے عشق میں مانندِ ہوا تھے اس کے تم پہ بھی اتری ہیں یہ وحشتیں تازہ تازہ موم سے تم...
  19. محمد بلال اعظم

    سائنس نامہ کی تھیم

    میں "کرک نامہ"، "آئی ٹی نامہ" کی طرز پہ "سائنس نامہ" کا ایک بلاگ بنانا چاہ رہا ہوں۔ ایک دو دن میں ڈومین بھی کنفرم ہو جائے گی۔ بس تھیم کو اردو میں کرنا ہے۔ بلاگر کی تھیم تو میں خود ہی کر لیتا ہوں مگر ورڈپریس سمجھ میں ہی نہیں آ رہا۔ اس کا ڈیمو یہاں پہ دیکھا جا سکتا ہے...
  20. محمد بلال اعظم

    پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا ۔۔۔ فاتح الدین فاتح

    آج فیس بک پہ محترم ادریس آزاد صاحب کے توسط سے بہت محترم اور انتہائی خوبصورت شاعر فاتح بھائی کی لا جواب غزل پڑھنے کو ملی۔ گوگل کرنے پہ محفل کا لنک نہیں ملا تو سوچا کہ میں ہی اسے شامل کر دوں تاکہ پسندیدہ کلام میں ایک اور شاہکار کا اضافہ ہو سکے۔ پاسِ وفا نہیں کیا، اس نے بجا، نہیں کیا تُو نے بھی...
Top