1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے۔۔۔ علی زریون

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 13, 2014

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    مگر زمین پہ وہ دن ہی واقعی دن تھے
    غریب لوگ تھے لوگوں کے آخری دن تھے

    بوقتِ صبح،تووں پر بہار جاگتی تھی
    دہکتی روٹیوں والے قلندری دن تھے

    کمینگی نظر آتی تھی خال خال کہیں
    خلوص یافتہ سینوں کے سرمئی دن تھے

    جواں گھروں سے نکلتے تو مائیں ڈرتی نہ تھیں
    امان سب کے لئے تھی محبّتی دن تھے

    کوئی گلا نہیں کٹتا تھا بے خدائی پر
    فسادِ واعظِ خونخوار سے تہی دن تھے

    وہ چلمنیں کہ دریچوں کے بھید رکھتی تھیں
    سہیلیوں کے اشارے تھے،رونقی دن تھے

    بزرگ مصرع اٹھاتے تھے،یار سنتے تھے
    حسین اردوئی شامیں تھیں،فارسی دن تھے

    (علی زریون)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہ
    کیا خوب انتخاب ہے ۔۔۔۔۔
    جواں گھروں سے نکلتے تو مائیں ڈرتی نہ تھیں
    امان سب کے لئے تھی محبّتی دن تھے

    کوئی گلا نہیں کٹتا تھا بے خدائی پر
    فسادِ واعظِ خونخوار سے تہی دن تھے

    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,345
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت شاندار غزل..........
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    انتخاب کی پذیرائی پہ ممنون ہوں نایاب بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ سرکار
    سلامت رہیے
     
  6. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    واہ ۔ بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ عمر بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر