نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

    20240828_134638 - by Zaheer Ahmad, on Flickr
  2. ظہیراحمدظہیر

    منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

    20240828_141652 by Zaheer Ahmad, on Flickr
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایسے کیفیت نامے پر الفاظ لکھنے کے بجائے شتونگڑے لگانے ہوتے ہیں لوگو! :D

    ایسے کیفیت نامے پر الفاظ لکھنے کے بجائے شتونگڑے لگانے ہوتے ہیں لوگو! :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    شہر خالی ، جادہ خالی ، کوچہ خالی۔ ۔۔۔۔

    بہت شکریہ، خواہرم جاسمن ! تصاویر بہت ساری ہیں لیکن انہیں کمپیوٹر میں سے ڈھونڈ کر منتخب کرنا اور فلکر پر اپ لوڈ کرنا بہت وقت طلب کام ہے۔ ان شاء اللہ جیسے جیسے وقت ملتا جائے گا کچھ اور لگاتا جاؤں گا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    ایسے ہی دن تھے کچھ ایسی شام تھی (اعجاز عبید)

    یہ آواز اے آ ئی کہاں سے لے آئی؟! :unsure:
  6. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیراحمدظہیر صاحب چھے ہزاری ہوگئے!

    بہت بہت شکریہ ، رومی صاحبہ! دیر آید درست آید ! اس طرح کے رسمی دھاگوں میں دیر سیر کا کوئی چکر نہیں ہوتا ، خورشید میاں ۔ بہت شکریہ ، جزاک اللہ خیرا بہت شکریہ ، نوازش، صریر بھائی ۔ اللہ الکریم آپ کو خوش رکھے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اردو دانے

    اور کے بارے میں " اور "کئی معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ لفظ قدیم لفظ "ہور" کی متغیر شکل ہے ۔ ہور اردو میں متروک ہوچکا لیکن پنجابی زبان میں ابھی تک مستعمل ہے۔ (1) دو لفظوں یا دو فقروں کو ملانا: کتاب اور قلم ، رات اور دن ، وہ آئیں گے اور جھانک کر چلے جائیں گے ۔ وغیرہ (2)...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایک طرح کے لفظ، دو طرح کےمطلب

    ایک طرح کے لفظ، دو طرح کےمطلب (از عارف وقار ) اردو میں کچھ الفاظ ایسے ہیں جو دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن اُن کا تلفظ اور مطلب مختلف ہوتا ہے۔ آج کی نشست میں ہم ایسے ہی کچھ الفاظ کا ذکر کریں گے۔ حروف پہ لگے ہوئے اِعراب (زیر، زبر، پیش اور جزم) کو غور سے دیکھیئےتاکہ تلفظ کا فرق واضح ہو سکے۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو دانے

    کہ اور کے " کے" دو صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ۔ ایک تو مضاف الیہ اور مضاف کے درمیان ۔ ( کا ، کی ، کے) ۔ قدموں کے نشانات ، لڑکوں کے جوتے ، مراسلوں کے جواب ، کام کے بعد وغیرہ وغیرہ۔ ۔ دوسری صورت میں "کر " کے بجائے استعمال ہوتا ہے۔ وہ گھوم پھر کر واپس آگیا ۔۔۔۔۔ وہ گھوم...
  10. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    آدمی کے لیے اپنے ماضی پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے کہ اسی طرح وہ اپنے بارےمیں سیکھتا ہے اور اسی سے اس کا مستقبل بھی متعین ہوتا ہے۔ حکمت و دانائی تو یہ کہتی ہے کہ آدمی ہر روز اپنے گزرے ہوئے دن یا ہفتے پر نظر ڈالے اور دیکھے کہ کیا ٹھیک ہوا اور کیا غلط۔ اور پھر اس سے سبق حاصل کرے ۔ لیکن عملی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    میری رائے میں خود شناسی اور خود پسندی ایک ہی سلسلے کے دو مراحل نہیں ہیں ۔ جو لوگ خود شناس ہوتے ہیں وہ دراصل حقیقت پسند ہوتے ہیں ۔ خود شناسی عموماً ایک طویل عمل ہوتا ہے اور عقل و تجربے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ خود شناسی کے اس عمل میں آدمی اپنے آپ کو اپنے معاشرے اور اپنی دنیا کے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تقطیع کے اصول

    الف کی تقطیع کے اصول (۱)الف جب مصرع کے شروع میں آتا ہے تو قطعی نہیں گرایا جا سکتا۔ آئے ہے بیکسیِ عشق پہ رونا غالب یا اب یادِ رفتگان کی بھی ہمت نہیں رہی (۲)الف جب دو ساکن حروف کے درمیان آجائے تو اس کی حرکت پہلے والے ساکن حرف کو دے دی جاتی ہے اور وہ الف تقطیع میں نہیں لیا جاتا۔ نقاب اک دن...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تقطیع کے اصول

    ساکن حروف کی تقطیع کے اصول (۱) تقطیع کرتے وقت کسی لفظ کےمتحرک حرف کو ساکن کرنا جائز نہیں ۔ لفظ کے درمیان میں آنے والے ساکن حرف کو متحرک کرنا جائز نہیں ۔ لیکن لفظ کے آخر میں آنے والے ساکن حروف کے اصول مندرجہ ذیل ہیں۔ (۲) اگر کسی لفظ کے آخری دو حروف ساکن ہوں تو دوسرے حرف...
  14. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    جناب آپ جسارت نہیں بلکہ جنگ بھی کرسکتے ہیں ۔ آغاز اور نوائے وقت کی بھی پوری اجازت ہے۔ :) باہمی عزت اور برابری ۔ یعنی مذہب ، نسل ، زبان اور علاقے سے بالا تر ہو کر باہمی عزت اور یہ ایمان کہ معاشرے میں سب انسان برابر ہیں اور سب کےبنیادی حقوق مساوی ہیں ۔ میری رائے میں ان دو اقدار کے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

    جی ہاں ۔ پچھلے سولہ سترہ سالوں میں اکثر پڑھاتا رہا ہوں ۔ آج کل بھی میڈیکل ریزیڈنٹس کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میری مصروفیات کا اچھا خاصا حصہ ہے ۔ مجھے کئی مرتبہ اکادمیہ میں کل وقتی کام کرنے کی پیشکشیں ہوتی رہی ہیں لیکن میں منع کردیتا ہوں ۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کچھ جرم نئے اور مرے نام لگادو

    بہت شکریہ ، خواہرم! بہت نوازش! سولہ برس پرانی غزل یاد دلادی آپ نے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    خود فریبی کے نئے کچھ تو بہانے ڈھونڈیں

    بہت شکریہ ، نین بھائی ! خوش رہیں ، سلامت رہیں ، خوب آم کھائیں اور کھلائیں !
  18. ظہیراحمدظہیر

    خود فریبی کے نئے کچھ تو بہانے ڈھونڈیں

    بہت بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن! اللہ الکریم آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں ! لگتا ہے آپ پھر پرانے دھاگوں میں جا جا کر پرانی شاعری پڑھ رہی ہیں ۔ دیکھتے ہیں اب اور کیا کیا ڈوبی ہوئی چیزیں سطح پر آکر تیرتی ہیں۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    اسلام آباد سے دیو مالائی سر زمین اسکردو ۔۔۔

    :D:D:D سیما علی آپا ، آپ اٹھ کر کمرے میں چلی گئیں ! :unsure: ایسی غزلوں پر تو سر دُھننا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل گانے والے کا۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد ظہیراحمدظہیر صاحب چھے ہزاری ہوگئے!

    بہت شکریہ ، مریم افتخار! بیٹا آپ ان سب باتوں کا خیال رکھتی ہیں اور ہر ایک کو توجہ دیتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے ، اپنی نعمتیں بے زوال رکھے! یقیناً آپ کے گھر والے اور رفقاء خوش قسمت لوگ ہیں ۔ اللہ الکریم رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے! بہت شکریہ، پھول...
Top