عبدالقیوم بھائی ، ایک بات او ر کہ یہ دھاگے سفرنامے کی طرز پر نہیں ہیں بلکہ صرف فوٹو گرافی پر مشتمل ہیں۔ ان میں صرف کمپوزیشن اور فوٹو گرافی کے دیگر عناصر پر توجہ ہے ۔ اسی لیے آپ کو ایک ہی منظر کے کئی فوٹو دو تین مختلف زاویوں سے بھی نظر آئیں گے۔
اس دھاگے کو بھولا نہیں ہوں۔ لیکن کرنے والے کاموں کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ وقت کی راشن بندی کرنا پڑرہی ہے۔ ان شاء اللہ ایک آدھ روز میں اس دھاگے کو توجہ دیتا ہوں ۔یہ دنیا دو تین دن تک اور میرے افکارِ عالیہ و ارشاداتِ حالیہ سے محروم رہی تو امید ہے کہ کچھ زیادہ نقصان نہ ہووے گا۔:D
جی ہاں ۔ زندگی نظر آتی ہے ۔ لوگ کھیتوں میں کام کرر ہے ہوتے ہیں ۔ مویشی نظر آتے ہیں ۔
ان تصویروں میں کووڈ کا اثر دکھانا مقصود نہیں ۔ صرف اپنی آوارہ گردی کا ذکر مقصود ہے۔ شہر اور سڑکوں کی بھی بہت ساری تصاویر ہیں لیکن وہ کسی اور لڑی میں ۔ :)