غزل نمبر 3
کہتے ہو نہ دینگے ہم دل اگر پڑا پایا
دل کہاں کہ گم کیجیے ہم نے مدعا پایا
شرح؛۔
اے محبوب! تم کہتے ہو کہ تیرا دل کہیں پڑا پائیں گے تو واپس نہ دیں گے، لیکن ہمارے پاس دل ہے ہی کہاں کہ گم ہو۔ وہ تو ہم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ البتہ آپ کی اس بات کا مطلب ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہمارا دل تمہارے...