بارش میں بھیگتا غریب:
از
احسان اللہ کیانی
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش ہورہی ہے،کہیں گلیوں میں پانی کھڑا ہے، کہیں گلیاں کیچڑ سے بھر چکی ہیں
کچھ دیر قبل ہی سورج غروب ہوا ہے، اب چاروں طرف اندھیرا ہے ۔
لوگ سردی سے بچنے کیلئے گرم بستروں میں لیٹے ہیں،کچھ لوگ ہیٹر جلا کر جسم گرما رہے ہیں...