نتائج تلاش

  1. امجد علی راجا

    "کل کی طرح" غزل

    وقتِ رخصت ہمیں پھر روک ذرا کل کی طرح آج پھر مانگ تو بارش کی دعا کل کی طرح آج پھر ہو نہ سکے کل کی طرح محوِ سفر آج پھر یار کی آئی ہے صدا کل کی طرح قیدِ ہستی سے رہائی نہ ملی آج ہمیں آج پھر ہم نے ہے کاٹی یہ سزا کل کی طرح کل کا وعدہ تھا سو ٹلتا ہی گیا کل کل پر کل نے کل سے مجھے بے کل ہے کیا کل...
  2. امجد علی راجا

    "گھر والی - باہر والی"

    گھر میں گھر والی ہے کالی، شکر پھر بھی کیجئے اور دفتر جا کے گوری کے مزے بھی لیجئے مختلف ہے ہر جگہ کا رنگ بھی اور لطف بھی مختلف ملتی ہے "چائے" جس جگہ بھی پیجئے افلاطون الشفاء الف عین، الف نظامی، امر شہزاد، باباجی ذوالقرنین [USER=6958]سید اِجلاؔل حسین[/USER]، شمشاد [USER=7107]شوکت پرویز[/USER]،...
  3. امجد علی راجا

    "دیدہ دلیری"

    چوہدری کے گھر پہ "چرسی" مانگنے رشتہ گیا وہ لگی پھینٹی کہ حالت ہوگئی اس کی خراب ہوش جب آیا، اٹھا اور جھاڑ کر کپڑے کہا " آپ کی جانب سی پھر انکار ہی سمجھوں جناب " ؟ افلاطون الشفاء الف عین، الف نظامی، امر شہزاد، باباجی ذوالقرنین سید اِجلاؔل حسین، شمشاد شوکت پرویز، شہزاد احمد شیزان مقدس نیرنگ...
  4. امجد علی راجا

    فقط دل ہے محبت کی صدا کوئی نہیں ہے

    فقط دل ہے محبت کی صدا کوئی نہیں ہے خدا کا گھر تو ہے لیکن خدا کوئی نہیں ہے خدا کا شکر چہرے پر مرے ہے مسکراہٹ خدا کا شکر دل میں جھانکتا کوئی نہیں ہے عجب سی، بے سبب سی، وحشتیں ہیں، الجھنیں ہیں عجب یہ مسئلہ ہے مسئلہ کوئی نہیں ہے تری ہی آرزو ہے، جستجو ہے، کو بہ کو ہے ہمارے دل میں اک تیرے سِوا...
  5. امجد علی راجا

    تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا

    تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا پر اس کے بعد کچھ بھی سنائی نہیں دیا اندھا کیا یوں حسرتِ دیدارِ یار نے بھائی بھی ساتھ اس کا دکھائی نہیں دیا بجلی گئی تو وصل کا موقع ملا ہمیں بتی جلی تو کچھ بھی سجھائی نہیں دیا کس کو خبر تھی کتا بھی ہوتا ہے اس کے گھر پھر اس کے بعد رستہ دکھائی نہیں دیا...
  6. امجد علی راجا

    "دھوکے"

    عقل بڑھ جاتی ہے دھوکے کھانے سے انسان کی جب کبھی موقع ملے، بھرپور دھو کے کھائیئے فلسفہ گہرا ہے اس کا عقل کی یہ بات ہے سیب ہو، امرود یا انگور دھو کے کھائیئے الشفاء الف عین الف نظامی امجد میانداد امر شہزاد باباجی ذوالقرنین سید اِجلاؔل حسین سید زبیر شمشاد شوکت پرویز شہزاد احمد شیزان...
  7. امجد علی راجا

    ٹوٹی اگر ہے میری کمر، تم کو اس سے کیا

    (پروین شاکر سے معذرت کے ساتھ) ٹوٹی اگر ہے میری کمر، تم کو اس سے کیا مجھ کو لگی ہے کس کی نظر، تم کو اس سے کیا رستے میں تم اتار کے گاڑی بھی لے گئے "تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اس سے کیا" کُڑھتے ہو، دل جلاتے ہو، اپنا ہی مفت میں وہ دیکھتی ہے مجھ کو اگر، تم کو اس سے کیا محبوب وہ مرا ہو، پریشان...
  8. امجد علی راجا

    "اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ"

    بیگم کی مہربانی سے لکھتا ہے بہت خوب بیگم کا رہے تجھ پہ ستم اور زیادہ جب بھی ہو پٹائی تری، تُو تازہ غزل لکھ "اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ"
  9. امجد علی راجا

    بِل بچانے کے لئے کھمبے پہ کنڈا ڈال کر

    بِل بچانے کے لئے کھمبے پہ کنڈا ڈال کر اس طرح تو قوم کی عزت کو نہ پامال کر گفٹ کے چکر میں ملنے روز آجاتی ہے وہ میں بھی آ جاتا ہوں واپس، روز اس کو ٹال کر خط بہا کر سب گٹر میں، اک حسینہ نے کہا "کب تک آخر میں رکھوں، کس کس کے خط سنبھال کر باپ نہ مانے گا تیرا، "جاب لیس" ہوں میں ابھی نوکری مل...
  10. امجد علی راجا

    مثالی شوہر

    جی جان سے بیوی کی جو خدمت نہیں کرتا دنیا میں کوئی اس کی بھی عزت نہیں کرتا شوہر وہی اچھا ہے زمانے کی نظر میں "جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا"
  11. امجد علی راجا

    بیگم کا شکوہ

    "چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے" وہ مری یادوں میں تیرا بِلبِلانا یاد ہے پہلے شادی کے لئے منت سماجت تھی تری میرے قدموں میں ترا وہ گڑگڑانا یاد ہے شور اب لگنے لگی تم کو مری آواز بھی پہلے یہ آواز تھی کوئل کا گانا، یاد ہے؟ آپ کی امی کا مجھ کو روکنا اور ٹوکنا چھوٹی چھوٹی بات پر مجھ کو دبانا...
  12. امجد علی راجا

    بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے

    بات جیسی بھی ہو بیگم کی اثر رکھتی ہے کیونکہ منوانے کا وہ خوب ہنر رکھتی ہے کس سے ملتا ہوں، کہاں آتا کہاں جاتا ہوں صبح کی شام کی پل پل کی خبر رکھتی ہے میرے کپڑوں سے بتاتی ہے کہ میں کس سے ملا سونگھنے کا بھی وہ کچھ خاص ہنر رکھتی ہے نوٹ کتنے ہیں مری جیب میں، سکے کتنے ایکسرے جیسی وہ باریک نظر...
  13. امجد علی راجا

    "پہلی ملاقات"

    بہت تیار ہو کر جانِ من سے ملنے ہم نکلے خدایا کیا کروں میں، شرم سے میرا تو دم نکلے جو کھانے کا دیا آرڈر، تو اس نے انتہا کردی جو بل دینے لگا میں، جیب سے پیسے بھی کم نکلے
  14. امجد علی راجا

    "شانِ عاشق"

    نام اس کے کردی کوٹھی ، کار بھی دے دی اسے اے ٹی ایم بھی خود ہی دے دوں، پوچھنا اچھا نہیں اپنا سب کچھ پیش کرنا عاشقوں کی شان ہے "عشق میں سود و زیاں کا سوچنا اچھا نہیں"
  15. امجد علی راجا

    شادی اور شاعری

    شاعروں کے واسطے لازم ہے شادی دوستو بیگم اچھی مل گئی تو زندگی ہوگی کمال اور اگر اُلٹا بھی ہوجاتا ہے تو نقصان کیا زندگی جیسی سہی، پر شاعری ہوگی کمال
  16. امجد علی راجا

    نمک

    مفلسی کے دور میں اک گھر کا جو کھایا نمک عمر اس در پر گزاری، اس قدر بھایا نمک "باس کی بیٹی" سے شادی کے لئے مجبور تھا لے گیا آغوشِ الفت میں مجھے کالا نمک میرے آنے کی خوشی میں وہ تو پاگل ہو گئی ڈال دی سالن میں چینی، کھیر میں ڈالا نمک لنچ کا وعدہ تھا مجھ سے، لے گیا اس کو کزن اس طرح ظالم نے زخموں پر...
  17. امجد علی راجا

    در کھلا رکھتے ہیں، گھر کو بھی سجا دیتے ہیں

    در کھلا رکھتے ہیں، گھر کو بھی سجا دیتے ہیں رات بھر دل کو ہم ایسے ہی دغا دیتے ہیں سانس تھم جاتی ہے، دھڑکن بھی بگڑ جاتی ہے جب وہ چہرے پہ گری زلف ہٹا دیتے ہیں تیری یادوں نے مجھے نیند سے محروم کیا سو بھی جائوں تو ترے خواب جگا دیتے ہیں بات چھوٹی ہی سہی، رسمِ زمانہ ہے یہی حسبِ توفیق سبھی لوگ ہوا...
  18. امجد علی راجا

    در کھلا رکھتے ہیں، گھر کو بھی سجا دیتے ہیں

    در کھلا رکھتے ہیں، گھر کو بھی سجا دیتے ہیں رات بھر دل کو ہم ایسے ہی دغا دیتے ہیں سانس تھم جاتی ہے، دھڑکن بھی بگڑ جاتی ہے جب وہ چہرے پہ گری زلف ہٹا دیتے ہیں تیری یادوں نے مجھے نیند سے محروم کیا سو بھی جائوں تو ترے خواب جگا دیتے ہیں بات چھوٹی ہی سہی، رسمِ زمانہ ہے یہی حسبِ توفیق سبھی لوگ ہوا...
  19. امجد علی راجا

    "Over Confidence"

    "Over Confidence" اس کی عادت سی ہے لڑکوں سے شرارت کرنا اس نے ویسے ہی کہیں آنکھ لڑائی ہوگی چھوڑ دے گی وہ کسی اور کی خاطر مجھ کو ”یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی“
  20. امجد علی راجا

    بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے (غالب سے معذرت)

    تھوبڑا سُوج کر بنا کیا ہے بیگم آخر تجھے ہوا کیا ہے دن بدن پھیلتی ہی جاتی ہیں بیویوں کا یہ مسئلہ کیا ہے میری بیگم سے لڑ کے دیکھ ذرا مجھ کو ڈرپوک مارتا کیا ہے سر جھکاتا ہے ہر بھلا شوہر جب وہ کہتی ہے "گھورتا کیا ہے" اس کی ڈولی ہے میرے کاندھے پر عشق میں اور مجھے ملا کیا ہے وہ نہیں تھی ترے...
Top