"Over Confidence"

"Over Confidence"

اس کی عادت سی ہے لڑکوں سے شرارت کرنا
اس نے ویسے ہی کہیں آنکھ لڑائی ہوگی
چھوڑ دے گی وہ کسی اور کی خاطر مجھ کو
”یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی“
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
چھوڑ دے گی وہ کسی اور کی خاطر مجھ کو
”یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہوگی“

امجد بھائی
آپ کی اس خام خیالی کا سبب اور ہی ہے
 
محمد بلال اعظم بھیا


مت بھروسے کو مرے خام خیالی سمجھو
میں تو کرتا ہوں ہر اک بات نرالی، سمجھو

لب کشائی کی جسارت میں کروں تو کیسے
اس کی باجی نہ بنے گی مری سالی، سمجھو


خاموش، گستاخ
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم بھیا


مت بھروسے کو مرے خام خیالی سمجھو
میں تو کرتا ہوں ہر اک بات نرالی، سمجھو

لب کشائی کی جسارت میں کروں تو کیسے
اس کی باجی نہ بنے گی مری سالی، سمجھو


خاموش، گستاخ
"آثار تو کچھ کچھ نظر آتے ہیں کہ آخر"
 

شمشاد

لائبریرین
محمد بلال اعظم بھیا


مت بھروسے کو مرے خام خیالی سمجھو
میں تو کرتا ہوں ہر اک بات نرالی، سمجھو

لب کشائی کی جسارت میں کروں تو کیسے
اس کی باجی نہ بنے گی مری سالی، سمجھو


خاموش، گستاخ

اس کے آگے "تخلیہ" بھی تو لکھنا تھا تالی بجا کر۔
 
اس کے آگے "تخلیہ" بھی تو لکھنا تھا تالی بجا کر۔
شمشاد بھیا!

"تخلیہ" لکھ دوں مگر ڈر ہے مجھے اس بات کا
آپ اور میں ہی نہ رہ جائیں فقط، اس پیج پر
داد دینے کے لئے ہوگا نہ کوئی آدمی
اور رہ جائوں گا میں تنھا کھڑا اسٹیج پر
 

مہ جبین

محفلین
شکریہ مہ جبین آپی!
مجھے خوشی ہے کہ داد دینے کے لئے ابھی تک آپ موجود ہیں ورنہ شمشاد بھیا کے مشورہِ "تخلیہ" کے بعد تو پیج اتنا خالی ہو گیا ہے کہ کسی نے داد ہی نہیں دی :(

میں کسی کے " فضول قسم " کے مشوروں پر عمل نہیں کرتی ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِسی لئے :heehee:
 
Top