گپ شپ
بلی کو سمجھانے آئے
چوہے کئی ہزار
بلی نے اک بات نہ مانی
روئے زار و زار
سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناؤ میں ندی ڈوب چلی
ہاتھی کو چیونٹی نے پیٹا
مینڈک شور مچائے
اونٹ نے آ کر ڈھول بجایا
مچھلی گانا گائے
سنو گپ شپ ، سنو گپ شپ
ناؤ میں ندی ڈوب چلی
آدھی رات کو چاند اور سورج
بادل کے گھر...
دل محوِ جمال ہو گیا ہے
یا صرفِ خیال ہو گیا ہے
اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے
ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر
ہر سانس وبال ہو گیا ہے
وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے
چاہت میں ہمارا جینا مرنا
آپ اپنی مثال ہو گیا ہے
پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا...
آدھا مسلمان
غدر کے بعد مرزا غالب بھی قید ہو گئے۔ ان کو جب وہاں کے کمانڈنگ آفیسر کرنل براؤن کے سامنے پیش کیا گیا تو کرنل نے مرزا کی وضع قطع دیکھ کر پوچھا۔
ویل، ٹم مسلمان ہے۔
مرزا نے کہا، جناب، آدھا مسلمان ہوں۔
کرنل بولا۔ کیا مطلب؟
مرزا نے کہا، جناب شراب پیتا ہوں، سؤر نہیں کھاتا۔
کرنل...
نیا اک ربط پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
خموشی سے ادا ہو، رسمِ دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
وفا، اخلاص، قربانی، محبت
اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمھاری ہی تمنا کیوں کریں...
ٹوٹ بٹوٹ
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
باپ تھا اس کا میر سلوٹ
پیتا تھا وہ سوڈا واٹر
کھاتا تھا بادام اخروٹ
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
ہر اک اس کی چیز ادھوری
کبھی نہ کرتا بات وہ پوری
ہنڈیا کو کہتا تھا ہنڈی
لوٹے کو کہتا تھا لوٹ
ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
امی بولی بیٹا آؤ
شہر سے جاکر لڈو لاؤ
سنتے ہی وہ لے کر...
یہ ایک بہت اچھا کھیل ہے، پچھلا دھاگہ مقفل کر دیا گیا ہے، اسلئے نیا شروع کر رہا ہوں.
جونکہ اس کا اصول تھوڑا بدل دیا گیا تھا کہ نام آخری حرف سے بتائیں یا پھر دیے گئے حرف سے، لہذا نام بھی اسی طرح کر دیا ہے کہ کوئی اشتباہ نہ رہے.
پچھلے دھاگے میں آخری حرف شمشاد صاحب نے "غ" دیا تھا سو اسی سے...
معزز اراکینِ محفل، آپکی خدمت میں اپنی پہلی رباعی پیش کر رہا ہوں، امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے.
بکھرے ہوئے پھولوں کی کہانی سُن لے
ہے چار دنوں کی زندِگانی سُن لے
پیری میں تو ہوتے ہیں سبھی وقفِ عشق
کرتا ہے خراب کیوں جوانی، سُن لے
بدل اُڈے تے گم اسمان دسیا
پانی اتریا تے اَپنا مکان دسیا
اوتھوں اگے فراق دیاں منزلاں سَں
جتھے پہنچ کے تیرا نشان دسیا
کم اوہو منیر سی مشکلاں دا
جہیڑا شروع وچ بوت اسان دسیا
(منیر نیازی)
کسی انسان کو اپنا نہیں رہنے دیتے
شہر ایسے ہیں کہ تنہا نہیں رہنے دیتے
ان سے بچنا کہ بچھاتے ہیں پناہیں پہلے
پھر یہی لوگ کہیں کا نہیں رہنے دیتے
پہلے دیتے ہیں دلاسہ کہ بہت کچھ ہے یہاں
اور پھر ہاتھ میں کاسہ نہیں رہنے دیتے
کبھی ناکام بھی ہو جاتے ہیں وہ لوگ کہ جو
واپسی کا کوئی رستہ نہیں رہنے دیتے...
بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
اِک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا
چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لبِ لعلیں کی
اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا، شرمائے ہوئے رہنا
اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا...
سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا
جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا
وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ
جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا
دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا
جب چلی سرد ہوا، میں نے تجھے یاد کیا
اے میں سو جان سے اس طرزِ تکلم کے نثار
پھر تو فرمائیے، کیا آپ نے ارشاد کیا...
مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے
وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترے
اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
اِک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے
اور اب کوئی کہیں کوئی کہیں رہتا ہے
روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جُگ بیت گئے
عشق میں وقت کا...
انتخاب فارسی غزلیاتِ امیر خسرو مع اردو تراجم
ابو الحسن یمین الدین امیر خسرو کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان جیسی نابغہِ روزگار، کثیر الجہتی، ہمہ گیر اور متنوع شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔
میں یہاں فارسی غزلیاتِ خسرو کا انتخاب، اردو نثری ترجمے اور اردو منظوم ترجمے کے ساتھ پیش...
میں نے کچھ ذپ ٹائپ کیے تھے آج صبح، اب کوئی سات آٹھ گھنٹے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک وہ آوٹ باکس میں ہیں۔
اگر کوئی دوست اس سلسلے میں میری مدد یا راہنمائی کر سکیس تو بہت نوازش ہوگی۔
انتخاب فارسی کلامِ اقبال مع اردو ترجمہ
یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ اردو کہ اہم ترین شاعر، غالب اور اقبال، دونوں ہی اپنے اردو کلام سے مطمئن نہیں تھے۔ غالب نے اگر اپنے اردو کلام کو بے رنگ کہا تھا تو اقبال اردو کلام اور خصوصاً بانگِ درا، کہ جو آج بھی انکی مقبول ترین کتاب ہے، کو نا پختہ کہتے تھے اور...
محترم اراکینِ محفل، آپکی بزم میں اپنی ایک غزل پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ میں کوئی باقاعدہ شاعر تو نہیں، بس یونہی کبھی کبھی ۔۔۔۔
عرض کیا ہے۔۔۔۔
اس جہاں میں ایسی کوئی بات ہو
جیت ہو اور نا کسی کی مات ہو
بس ہوس کے ہیں یہ سارے سلسلے
بابری مسجد ہو...
بانگِ درا کا ایک کردار - عُرفی شیرازی
اقبال کے تبحرِ علم اور وسعت مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ انکے کلام کے مطالعہ سے یوں لگتا ہے جیسے سارا عالم انکی نگاہ میں تھا۔ فارسی کلام تو خیر دور کی بات ہے، حالانکہ جس پہ علامہ کو فخر تھا، اور جسکے عشاق اب خال خال ہی نطر آتے ہیں، انکا اردو کلام بھی اور...
بانگِ درا کا ایک کردار - غلام قادر روہیلہ
اقبال نے اپنی نظم بعنوان "غلام قادر روہیلہ" میں ایک تاریخی واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے، جس میں غلام قادر روہیلہ کی بربریت دکھائی ہے، کہ اس نے مغل بادشاہ کی آنکھیں نکالنے کے بعد اس کے حرم کی عورتوں کو رقص کا حکم دیا تھا۔ لیکن روہیلہ نے جب یہ دیکھا کہ وہ...
بانگِ درا کا ایک کردار - فاطمہ بنتِ عبداللہ
علامہ نے اپنی نظم فاطمہ بنتِ عبداللہ میں فاطمہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، اور نظم کے عنوان کے ساتھ خود ہی وضاحت کردی ہے کہ فاطمہ عرب لڑکی تھی جو طرابلس کی جنگ 1912 میں غازیوں کو پانی پلاتی ہوئی شہید ہوئی۔
علامہ نے اپنی شعری روایات کے عین...
پیش لفظ۔
میری یہ تحریر ایک اور فورم پہ موجود ہے، اسلیے قتیلِغالب کے خول سے نکلنا پڑا، تا کہ کوئی قباحت نہ ہو۔
--------------------
دنیا کا پہلا فلسفی - تھےلیز آف مائیلیٹس
(Thales of Miletus)
بھری گرمیوں کا دن تھا، دو متحارب بادشاہوں کی فوجیں آپس میں برسرِ پیکار تھیں، اس دن سینکڑوں لاشیں...