نتائج تلاش

  1. عؔلی خان

    ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* ہوا کُچھ جاگتی، کُچھ سو رہی ہے وہ دیکھو ! دُور بارش ہو رہی ہے وہ ٹہنی جُھک کے بہتے پانیوں سے نَدی مِیں پُھول اَپنے دھو رہی ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  2. عؔلی خان

    اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اِبتدا ہو کے اِنتہا ہونا ہَم نے سوچا نہ تھا، جُدا ہونا لوگ بَستی --- گو --- چھوڑ آئے تھے پھر بھی قِسمَت مِیں تھا فَنا ہونا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  3. عؔلی خان

    یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* یہ کیسی بات کا اِقرار کر دیا مَیں نے خُدا کی ذات سے اِنکار کر دیا مَیں نے ؟ تَمام لَفظ کہانی کے پھر سے لکھّے گئے مِٹا کے خُود کو جو کِردار کر دیا مَیں نے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  4. عؔلی خان

    مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* مہندی رَچا کے ہاتھ میں دُلہن نہ میں بَنی کوئی تو یہ بتائے کہ مُجھ میں تھی کیا کمی جب دینے والوں نے مُجھے حَق نہ دیا کوئی پاَپوش کی طرح سے میں بازار میں بِکی © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  5. عؔلی خان

    اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* اَب اور آپ کے احساں کا کیا صلہ دیتے جو لفظ پاس نہیں تھے تو کیا دُعا دیتے عؔلی فضُول گذارا ہے آج کا دِن بھی چلو کسی کو سڑک پار ہی کرا دیتے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  6. عؔلی خان

    چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* چلے تھے گھر سے مگر راستہ سَفر مِیں نہ تھا یُوں بے خَبَر ہیں جہاں سے، یہ کُچھ خَبَر مِیں نہ تھا شَجر سے گِر کے وہ پتّے کُچھ اِیسے روندے گئے وَجُود ہی کبھی اُن کسی شَجر مِیں نہ تھا © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  7. عؔلی خان

    قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* قیامَت سی باہر یہ کیا گِری ہے کہ بَستی اپنے اُوپر آ گِری ہے صَدا کیسے پَلٹ آئے کہ اَب --- وہ پَسِ دِیوارِ گُنبَد جا گِری ہے © عؔلی خان – www.AliKhan.org/book.pdf
  8. عؔلی خان

    کولاژ، کراچی-شمارہ نمبر 2-2013

    کیا قاضی محمد شمشاد نبی فاروقی المعرو ف "ساقی فاروقی" کو ابھی تک اتنی عزت دی جاتی ہے؟ کیا ان لوگوں کو پتہ ہے کہ اسی ساقی فاروقی نے اپنی انگریزی نظم "گاڈ" میں کس طرح حضرت مریم اور عیسی کی توہین و تذلیل کی؟
  9. عؔلی خان

    نیا شادی دفتر

    سبز، نیلی یا سرمئی آنکھوں والی کوئی پختون لڑکی ہے تو بندہ حاضر ہے۔ :smile-big:
  10. عؔلی خان

    شکیب جلالی زاویے

    تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ، مجھے ڈوبتے بھی دیکھ (شکیب جلالی)
  11. عؔلی خان

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا - (سدھرشن فاکر)

    اچھی جوڑی تھی۔ صد افسوس کہ ان کو نظر لگ گئی شاید کسی کی۔ مجھے بھی چترا سنگھ کی آواز پسند ہے۔ :)
  12. عؔلی خان

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا - (سدھرشن فاکر)

    بالکل صحیح فرمایا۔
  13. عؔلی خان

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا - (سدھرشن فاکر)

    شکریہ - :) مجحے جگجیت سنگھ سے ان کی زندگی میں دو بار ملنے کا اتفاق ہوا۔ پہلی بار لندن میں اور دوسری بار سان فرانسسکو میں۔ اچھے لگے۔
  14. عؔلی خان

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا - (سدھرشن فاکر)

    آدمی، آدمی کو کیا دے گا جو بھی دے گا، وہی خدا دے گا میرا قاتل ہی میرا منصف ہے کیا مِرے حق میں فیصلہ دے گا زندگی کو قریب سے دیکھو اس کا چہرہ تمھیں رلا دے گا ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلہ دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا ---- شاعر: سدھرشن فاکر غزل گو: جگجیت سنگھ
  15. عؔلی خان

    جَب اَپنا کوئی نہیں ہے تو دِید کیا ہوگی - (غزل)

    *~* غزل *~* جَب اَپنا کوئی نہیں ہے تو دِید کیا ہوگی وَطن سے دُور غَریبوں کی عِید کیا ہوگی اَبھی تو پچھلی مُحبّت کے زَخم تَازہ ہیں اَبھی کِسی سے مُحبّت شُنِید کیا ہوگی حضور! ہم تو بِنا دَام بِکنے والے ہیں حضور! آپ سے اَپنی خَرِید کیا ہوگی مِلے ہے جو بھی سَڑک پر اَب اُس سے مَانگتے...
  16. عؔلی خان

    نیند سے آنکھ کھلی ہے، ابھی دیکھا کیا ہے - (شاہد کبیر)

    نیند سے آنکھ کھلی ہے، ابھی دیکھا کیا ہے دیکھ لینا ابھی کچھ دیر میں دنیا کیا ہے باندھ رکھّا ہے کسی سوچ نے گھر سے ہم کو ورنہ اپنا دَر و دِیوار سے رِشتہ کیا ہے ریت کی، اینٹ کی، پتھّر کی ہوں یا مٹّی کی کِسی دِیوار کے سایے کا بھروسہ کیا ہے اپنی دانست میں سمجھے کوئی دُنیا شاہؔد ورنہ ہاتھوں میں...
  17. عؔلی خان

    وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں - (اَدُھوری غزل)

    *~* اَدُھوری غزل *~* وَقت گُذر جاتا ہے سب کا اور یادیں رِہ جاتی ہیں کام تو ہو جاتے ہیں صاحب ! بَس باتیں رِہ جاتی ہیں گھر کو چھوڑنے والو! گھر کو یاد رکھو کہ بَعض اوقات رَہ تکتی آنکھوں کے بَدلے، دِیواریں رِہ جاتی ہیں جیون کیا ہے؟ اُن لوگوں سے پُوچھو جِن کے پیاروں کی میّتیں اُٹھ...
Top