نتائج تلاش

  1. zaryab sheikh

    دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیں...... زریاب شیخ

    صحن میں بیٹھا کتاب پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا " صنف نازک کا دل فتح کرنے کے گلابی طریقے" ابھی میں نے تیسرا صفحہ ہی پڑا تھا کہ ایک عدد گلاب کا پھول مجھ پر آگرا ، مارے خوشی کہ میں کرسی سے نیچے جا پڑا ، تھوڑا نشہ اترا تو دیکھا کہ اوپر ایک بلا ایک بلی سے دل کی بات کہنے کیلئے پیچھے پیچھے بھاگ رہا...
  2. zaryab sheikh

    پہلے مرد ہوتا تھا اب مرد ہوتی ہے.... زریاب شیخ

    پہلے وقتوں میں مرد صنف نازک کی عزت کیا کرتے تھے ، سر آنکھوں پر بٹھایا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ نہ وہ آنکھیں رہیں نہ ہی سر رہے ، کہتے ہیں مرد وہ ہوتا ہے جس کو دیکھ کر اس کی بیوی کا چہرہ کھل اٹھے لیکن اب اس کے برعکس ہورہا ہے اور مرد دوسروں کی بیویوں اور لڑکیوں کو دیکھ کر کھل اٹھتے ہیں اور...
  3. zaryab sheikh

    محبت ہے میری جان ایک ٹوپی ڈرامہ ........ زریاب شیخ

    محبت کسی ایک کا ہو جانے کا نام ہے لیکن یہاں تو محبت کے نام پر لوٹ سیل لگی ہے ، کوئی دن میں رانجھا بنا ہے , دوپہر کو ماہیوال ، رات کو پنوں اور آدھی رات کو گبر سنگھ بن جاتا ہے ، آج کے نوجوان کی محبت بھی شعلے کی طرح ہے ایک دم لگتی ہے اور ایک دم بجھ بھی جاتی ہے ، شاید ملک میں گیس بحران کی وجہ سے...
  4. zaryab sheikh

    یہ لفظوں کا کھیل ہے پیارے..........زریاب شیخ

    لفظوں کا استعمال بھی ایک فن ہے اگر کسی کو اس فن پر عبور حاصل ہو جائے تو اس کیلئے کسی کے دل میں اترنا مشکل نہیں ہوتا ، موقع محل اور حکمت سے انسان کسی کا بھی دل جیت سکتا ہے اور اگر عادت کا ٹھرکی ہو تو دل جیتنا اور بھی آسان ہوتا ہے ، بعض اوقات آپ کسی کی دل سے تعریف کرتے ہیں لیکن اس کا الٹا اثر...
  5. zaryab sheikh

    مرد مرد ہوتا ہے اور اور اور ۔۔۔ زریاب شییخ

    پاکستان میں مرد دو طرح کے ہوتے ہیں ایک جو نظریں اٹھا کر چلتے ہیں اور دوسرے جو نظریں جھکا کر چلتے ہیں جو نظریں اٹھا کر چلتے ہیں ان کی اکثریت گری ہوئی ہوتی ہے اور جو نظریں جھکا کر چلتے ہیں ان میں اکثر خوش نصیبوں کو زمین پر گرے پیسے مل جاتے ہیں، اگر اسلامی نقطہ نظر دیکھا جائے تو پاکستان میں مرد...
  6. zaryab sheikh

    تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا....................... زریاب شیخ

    پاکستان میں خواتین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی لیکن سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ فیس بک پر خواتین کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ، سائنسدان محو حیرت ہیں کہ پاکستان میں خواتین کی تعداد 48 فیصد ہے جبکہ فیس بک پر 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے ، ایک حیرت ناک انکساف یہ بھی ہوا ہے کہ چند برسوں میں پاکستان...
  7. zaryab sheikh

    بھائی جان سے جان تک۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    لفظ بھی گولی کی طرح ہوتے ہیں اور انسان کے دل پر اثر کرتے ہیں جیسے آپ کا دوست آپ سے کہے کہ وہ دیکھ لڑکی تجھے دیکھ رہی ہے تو آپ کے دل پر یہ الفاظ گولی کی طرح لگیں گے اور آپ کہیں گے اوئے کدھر کدھر ، لفظوں کو بولنے سے پہلے تولنا بہت ضروری ہوتا ہے ، ہم لوگ اپنے دوستوں کو غصے میں جانوروں کے نام سے...
  8. zaryab sheikh

    لڈی ہے جمالو,, پاو لڈی ہے جمالو.

    سلمی بہت خوش تھی اسے بہت ہی اچھا لڑکا مل گیا تھا بالکل اس کے خوابوں کے شہزادے کی طرح تھا ، وہ حیران تھی کہ جو اس کے خوابوں میں آکر اس کی نیندیں اڑا دیتا تھا حقیقت میں بھی اسے مل جائے گا اس نے تو مستبقبل کے حوالے سے پتہ نہیں کیا کیا سوچ لیا تھا اور ساتھ ہی وہ دل ہی دل میں اپنی سہیلیوں کو جلانے...
  9. zaryab sheikh

    یہ جو محبت ہے ، فضول ہے یہ کام ۔۔۔۔۔۔

    صدیوں پرانی بات ہے کہ ایک دن نرگس اپنی بے نوری پر زارو قطار رو رہی تھی اچانک چمن میں اسے ایک دیدہ ور دکھائی دیا لیکن وہ یہ دیکھ کر اور زیادہ رونے لگی کہ دیدہ ور ایک نہیں تھا بلکہ لمبی لائن ہی لگ گئی تھی اور تب سے اب تک یہ ہی حال ہے ، فیس بک ہو یا موبائل ہو ، ہر جگہ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی...
  10. zaryab sheikh

    کبھی کبھی ایسا ویسا بھی خیال آجاتا ہے۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے لیکن میں بتا نہیں سکتا کیوں کہ وہ خیال ہے کسی اور کا، اسے سوچتا کوئی اور ہے یہ بھی سچ ہے کہ سوچنے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن سیانے کہتے ہیں" سوچی پیا تے بندہ گیا" مگر انسان جتنا مرضی طاقتور ہو جائے وہ " اچھے" خیال اور سوچ کو نہیں روک سکتا اگر آپ ایسا کرنے کی...
  11. zaryab sheikh

    اف خدایا یہ کیا ماجرا ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    اسلم ایس ایم ایس کرتا ہوا جا رہا تھا کہ اچانک ایک شخص اس سے ٹکرایا اور گر پڑا ، وہ اسے اٹھانے کیلئے جھکا تو دیکھا کہ اس کی حالت کافی خراب تھی ، اس شخص نے اپنے دل پر ہاتھ رکھا ہوا تھا جیسے اسے بہت درد ہو رہی ہو، اسلم موبائل سے ریسکیو کا نمبر ملانے لگا تو اس شخص نے ہاتھ بڑھا کر روک دیا اور کہنے...
  12. zaryab sheikh

    اور تم اپنے رب کو کتنا نارض کرو گے ۔۔۔ زریاب شیخ

    اللہ اللہ اللہ یہ الفاظ جتنی بار بھی بولے جائیں دل کو بہت سکون ملتا ہے ، میرے پروردگار نے کائنات میں کوئی بھی چیز بے مقصد نہیں بنائی، جراثیم سے لے کر بنی نو انسان سب کے سب ایک مقصد ، ایک حکمت کے تحت وجود میں آئے ہیں اور بے شک وہ ہی سب کچھ جاننے والا ہے ، جس مالک نے اس قدر حسین پرندے بنائے، اس...
  13. zaryab sheikh

    نیکی کر لیکن سوچ کر دریا میں ڈال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    میری آنکھوں سے آنسو جاری تھے حالانکہ میں نے ایک لڑکی کی مدد کی تھی اور مدد کسی کی بھی کی جائے بہت اچھی بات ہےلیکن جب مجھے اس لڑکی کی اصلیت کا پتہ چلا تو دل کو بہت ٹھیس پہنچی اور پھر دھاڑیں مار کر رونے لگا ، ایسا تو ہونا ہی تھا کیونکہ اندھا اعتماد اچھا نہیں ہوتا لیکن اس میں میرا اتنا قصور نہیں...
  14. zaryab sheikh

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں...

    پاکستان میں اس وقت چینلوں کی جنگ ہو رہی ہے جو جیو کے آئی ایس آئی پر الزام سے شروع ہوئی اس کے بعد چینل ایک دوسرے سے نورا کشتی کرنے لگے، ایکسپریس کو اپنا غصہ ہے، اے آر وائی اپنا غصہ نکال رہا ہے، باقی چینل بھی اس بہانے عوام کا دل جیتنے میں لگے ہیں ، سب مست ہاتھی کی طرح جیو پر چڑھ دوڑے ہیں ، جیو...
  15. zaryab sheikh

    میں دنیا بھلادوں گا جو مجھے استعمال کرے........زریاب شیخ

    میرے دوستو میں آپ کا ایک بہترین دشمن ہوں جو ہر وقت آپ کے پاس رہتا ہے، جب سے میں نے جنم لیا ہے عوام کے درمیان دن بہ دن مقبول ہوتا جا رہا ہوں اور انتہائی فخر کے ساتھ یہ کہوں گا کہ اب تو باتھ روم میں بھی لوگ مجھے ساتھ لے کر جاتے ہیں، جہاں پر کبھی بولنا انتہائی برا سمجھا جاتا تھا وہاں سے بھی جانو...
  16. zaryab sheikh

    گدھوں کے ساتھ معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    گدھا دنیا کا سب سے شریف جانور ہے اور شریفوں میں اس کا بہت اعلیٰ مقام ہے، گدھے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے سامنے آپ کچھ بھی کرلیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں گدھے کو وقت آنے پر اکثر سیاستدان باپ بھی بنا لیتے ہیں، ایک بار میں ایک دکان پر ضروری کام کروا رہا تھا بجلی جانے کے بعد اچانک...
  17. zaryab sheikh

    اچھا سوچنے سے اچھا ہی ہوتا ہے.............. زریاب شیخ

    سائنسدان کہتے ہیں انسان اچھا سوچتا ہےتو اس کے ساتھ اچھا ہی ہوتا ہے، پاکستان میں اکثر ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ لڑکی نے اچھا سوچتے ہوئے ایک لڑکے کو بھائی کہا اور اس نے اچھے انداز میں گفتگو کرکے اس کو گرل فرینڈ بنالیا ،چونکہ دونوں کی سوچ اچھی تھی لہٰذا اس کا انجام بھی اچھا ہوا، اس لئے میری...
  18. zaryab sheikh

    محبت ، ایک ماڈرن لڑکی کی نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

    محبت مجھے اس نوجوان سے ہے جو کھاتے پیتے خاندان سے ہے کرتا رہے ساری رات محبت کی باتیں صبح کرے مجھ سےپارک میں ملاقاتیں بھلے وہ ڈالے ڈاکے، یا بکریاں چرائے بس جب میں چاہوں ایزی لوڈ کرائے شرارتی ہو بالکل عمران ہاشمی جیسا تھوڑا سا کمینہ ہو تھوڑا ایسا ویسا پیار، عشق، محبت سے بس رہے دور کرتا رہے...
  19. zaryab sheikh

    اللہ کے نام پر کچھ دے دو بابا........... زریاب شیخ

    پاکستانی حکومت نے کچھ دن پہلے غربت کی نئی درجہ بندی کی ہے جس کے تحت یومیہ 2 ڈالر سے کم آمدن والے کو غریب قرار دیا گیا ہے، اس اعلان کے بعد سب سے زیادہ صدمہ فقیروں کو ہوا ہے، ان کے گھر میں صف ماتم ہی بچھ گئی ہے، فقیری جو ان کے آباو اجداد کا پیشہ ہے اس پر حکومت کی نئی درجہ بندی سے شدید کاری ضرب لگی...
  20. zaryab sheikh

    اے جی ۔۔۔ او جی۔۔۔ لو جی۔۔ سنو جی .............. زریاب شیخ

    پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس جلد ہی شروع ہو نے والی ہےجس کے بعد سنا ہے انقلاب کا سونامی آجائے گا، مہنگائی کا جن روتا ہوا واپس بوتل میں چلا جائے گا، روٹی ایک ایس ایم ایس سے بھی زیادہ سستی ہو جائے گی ، غریب کے گھر کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ گیس آتی ہو، انصاف گھر کے...
Top