لڈی ہے جمالو,, پاو لڈی ہے جمالو.

zaryab sheikh

محفلین
سلمی بہت خوش تھی اسے بہت ہی اچھا لڑکا مل گیا تھا بالکل اس کے خوابوں کے شہزادے کی طرح تھا ، وہ حیران تھی کہ جو اس کے خوابوں میں آکر اس کی نیندیں اڑا دیتا تھا حقیقت میں بھی اسے مل جائے گا اس نے تو مستبقبل کے حوالے سے پتہ نہیں کیا کیا سوچ لیا تھا اور ساتھ ہی وہ دل ہی دل میں اپنی سہیلیوں کو جلانے کا منصوبہ بھی بنا چکی تھی جو اپنے بوائے فرینڈز کی تصویریں دکھا کر اس کا دل جلاتی رہتی ہیں، وہ کالج کے پارک میں بیٹھی ااس لڑکے کو دیکھ رہی تھی، اس کی مسکراہٹ اس کی آنکھوں کو دیکھ کر اس کے دل کی دھڑکن بار بار تیز ہو جاتی تھی، جیسے ہی وہ اس کی طرف دیکھتا تو وہ شرما کر نظریں جھکا لیتی ، اس دوران سلمی نے دیکھا کہ اس کی سہیلیاں بھی پارک میں آرہی ہیں تو وہ ایک دم سے گھبرا گئی لیکن پھر اس نے خود کو حوصلہ دیا اوراس لڑکے کی طرف قدم اٹھانے شروع کردیئے، وہ کن انکھیوں سے اپنی سہیلیوں کی طرف بھی دیکھ رہی تھی اور پھر تیز تیز قدم بڑھاتی ہوئی وہ اس نوجوان کے قریب پہنچ گئی اس کا دل تیز تیز دھڑک رہا تھا وہ سوچ رہی تھی کہ کیا وہ اس لڑکے سے اظہار محبت کر پائے گی ، اسکی سہیلیاں بھی اسی طرف آرہی تھیں جس پر وہ اور زیادہ گھبرا رہی تھی ابھی وہ کچھ کہنے ہی والی تھی کہ لڑکے کی نظر اس کے چہرے پر پڑی وہ اس کی آنکھوں میں جیسے کھو ہی گئی تھی لیکن جب اس لڑکے نے کہا کہ
َ۔
۔
َ۔
۔
۔
۔
۔
۔
جی باجی آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے تو ساتھ ہی سلمی کے خوابوں کا گھر چکنا چور ہوگیا
 
Top