محبت ، ایک ماڈرن لڑکی کی نظر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
محبت مجھے اس نوجوان سے ہے
جو کھاتے پیتے خاندان سے ہے

کرتا رہے ساری رات محبت کی باتیں
صبح کرے مجھ سےپارک میں ملاقاتیں

بھلے وہ ڈالے ڈاکے، یا بکریاں چرائے
بس جب میں چاہوں ایزی لوڈ کرائے

شرارتی ہو بالکل عمران ہاشمی جیسا
تھوڑا سا کمینہ ہو تھوڑا ایسا ویسا

پیار، عشق، محبت سے بس رہے دور
کرتا رہے میرے سامنے جی حضور
.
.
.
محبت کے چکر میں نہ پڑ زریاب
چاہے وہ شیلا ہو یا ہو نایاب
 
Top