نتائج تلاش

  1. دوست

    جن حرکت میں‌ آگیا دعا کیجیے گا اس کے لیے

    میرا اگلا یعنی 6ٹا پرچہ بدھ کو ہے۔ یعنی کم از کام آج میں فارغ ہوں۔ اس لیے میرے اندر کا جن آج حرکت میں آرہا ہے۔ میں نے ڈیسکٹاپ یعنی سرِمنظر کی تین یعنی پہلی تین فائلیں اتار لی ہیں۔ دعا کیجیے گا شام تک انھیں‌ مکمل کرسکوں۔ مطلع کررہا ہوں تاکہ سند رہے اور یکسانیت نہ آجائے کام میں۔
  2. دوست

    مبارکباد شاکر صاحب بھی پار ہوگئےا

    اگرچہ زبردستی ہزارواں پیغام لکھ رہا ہوں تاہم ہزاریہ تو ہوگیا ہوں۔ اس لیے آپ تمام دوستوں پر فرض ہے کہ مجھے مبارکباد دیں۔( نہ دینے والے سوچ لیں کہ مستقبل قریب میں انھیں بھی مبارکباد کی ضرورت ہوگی :wink: :wink: ) بہرحال مبارکباد شاکر صاحب آپ بھی شہیدوں میں ہوگئے۔
  3. دوست

    ایک بے بحری یعنی “آزاد“ نظم

    اپنی غلطیوں پہ ندامت کی کتھا،ان لمحوں کا احوال جب بڑی شدت سے لگا تھا جیسے رب کریم ناراض ہو الجھا الجھا سا ہوں بکھرا بکھرا سا ہوں بے چینیوں میں بے قراریوں میں مایوسیوں میں‌ ناامیدیوں میں گھِرا گھِرا سا ہوں میرے مالک اک التماس ہے تجھ سے کوئی غلطی کوئی خطا گر ہوگئی ہو مجھ سے تو اپنی رحمت...
  4. دوست

    میرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دے

    میرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دے یہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے نئے دور کے نئے خواب ہیں،نئے موسموں کے گلاب ہیں یہ محبتوں کے چراغ ہیں، انھیں نفرتوں کی ہوا نہ دے ذرا دیکھ چاند کی پتیوں نے بکھر بکھر کے...
  5. دوست

    گورا وغیرہ کا کوئی جواب نہیں‌ ملا؟؟؟؟؟

    انڈ لینکس کے جوان جنھوں نے جی نوم اردو کے لیے بھی کاغذی کام کرلیا ہے۔ ان کے بارے میں‌ کوئی تازہ اطلاع؟؟؟ کافی دن ہوگئے ان کی طرف سے آخری اطلاع آئے۔
  6. دوست

    فری سپائر کا اردو ترجمہ

    لیجیے فری سپائر کے سلسلے میں بھی ٹانگ اڑا بیٹھا ہوں۔یہ لِن سپائر کا مفت ورژن ہے اور اس کی خاص بات اس میں لینکس ہونے کے باوجود ونڈوز جیسا ماحول ہے خاص طور پر سافٹویر کی تنصیب جو لینکس پر کھپا مارتا ہے۔ مزید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس میں ساری چیزیں وہی کے ڈی ای والی ہی ہیں۔ کچھ چیزیں ان کی اپنی...
  7. دوست

    اردو سنٹر کدھر ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    اردو سنٹر کھولنے پر اور ہی کچھ کھل جاتا ہے یہ گئی کدھر۔ کیا فیصل عظیم جو کہہ رہے تھے وہ ہوگیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اگر ہوگیا تو اچھا نہیں ہوا۔ :roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :roll:
  8. دوست

    اگر تم ساتھ رہو

    اتنے لمبے نہ ہوں دن اتنی لمبی رات نہ ہو رنج دنیا کے نہ ہوں کوئی غمِ ذات نہ ہو دل کے آنگن میں کبھی بارشِ صدمات نہ ہو اگر تم ساتھ رہو ایسے پلکیں نہ ہوں تر آنکھ پرنم نہ رہے دل کی دنیا میں کبھی دکھ کا موسم نہ رہے کوئی اندوہ نہ ہو کوئی غم، غم نہ رہے اگر تم ساتھ رہو زیست جنگل کی طرح...
  9. دوست

    ہڈ حرامو۔۔۔۔۔۔۔۔

    مرغا روز صبح اٹھ کر اذان دیتا تھا مگر لوگوں‌کے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی نماز کے لیے صرف چند لوگ ہی اٹھتے۔ ایک دن صبح کے وقت مرغے نے بانگ دینے کے ساتھ ساتھ غصے سے چلّانا شروع کردیا “آج تو اٹھ جاؤ ہڈ حرامو! فجر کی نماز کا وقت ہوگیا ہے۔“ تھوڑی دیر بعد بہت سے لوگ اٹھ کر گھروں سے نکل آئے۔ نماز...
  10. دوست

    ایڈمن فائل کا ترجمہ؟

    ماشاءاللہ۔ بڑی علمی قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ دخل در معقولات کی معافی چاہتا ہوں۔ میں نے ایڈمن فائل کا ترجمہ تو کردیا تھا جہاں تک یاد پڑتا ہے مجھے مگر ابھی تک انگریزی ہی چل رہی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
  11. دوست

    حکیم صاحب کا چھکا

    مبارکباد حکیم بھائی آپ نے بھی ایک فورم سیٹ کر لیا ہے۔ اور مزے کی بات اس میں طب و صحت کے بارے میں ایک تفصیلی فورم اور اس کے ذیلی فورموں کی شمولیت ہے۔ امید کرتا ہوں یہ فورم قائم رہے گا اور چلے گا بھی۔ http://worldpeace.ueuo.com/fourm/
  12. دوست

    لیں جی ہم نے بھی لینکس کو منا لیا

    لینکس کا حال بھی بیوی جیسا ہے جب تک ہاتھ پاؤں نہ جوڑوں مانتا ہی نہیں اور ونڈوز جو مرضی کر لو اس کے ساتھ نو ٹینشن۔ 4 دن وخت پانے کے بعد آج اوبنٹو راضی ہوا ہے اور میں اس سے آن لائن ہوکر یہ لکھ رہا ہوں اگرچہ ایشیا ٹائپ میں کچھ الفاظ ٹھیک نظر نہیں آرہے مگر میں آپ کو کیا بتاؤں میں اپنے آپ کو اقلیدس...
  13. دوست

    اوبنٹو اب بھی کترا رہا ہے۔

    میں نے موڈم کا ڈرائیور نصب کرنا چاہا سارے پیکچ شیکچ تو ہوگئے مگر آخر میں ایک فائل بنا کر روٹ میں کاپی کرنی تھی وہ کاپی نہیں‌کررہا کہتا ہے پرمیشن نہیں۔ یہی حال ظالم نے اردو کی تنصیب کے وقت کیا۔ میں نے صرف ایک اسم صارف بنایا تھا اب روٹ کہاں سے لے کر آؤں۔ کوئی مجھے دسّے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ مزید یہ کہ...
  14. دوست

    عشق کا قاف

    اچھی بات ہے مگر یہ کتاب پہلے ہی کتاب گھر پر موجود ہے۔ کیا اس سے وقت اور توانائی ضائع نہیں ہوگی۔
  15. دوست

    اردو وکی پر لائبریری اور اس کے ذیلی زمرہ جات بنا دیں

    میں نے زاویہ کی پروف ریڈنگ شروع کی ہے اب چاہتا ہوں کہ اسے وکی پر ہی رکھا جائے براہ راست دونوں کام ساتھ ساتھ ہوتے جائیں تو کوئی اللہ کا بندہ وہاں لائبریری اور اس کے ذیلی زمرے بنا دے ڈھیر سارے نہیں صرف بڑے بڑے۔ میرا خیال ہے وہ کافی رہیں گے۔
  16. دوست

    تھنڈر برڈ سے آر ایس ایس فیڈ پڑھنے میں‌ دشواری

    میں نے آج اوبنٹو کی لائیو سی ڈی سے تھنڈر برڈ نصب کیا ہے۔اس میں آر ایس ایس فیڈ کا حصول بھی ممکن دیکھا تو اردو محفل کے کافی سارے چوپالوں کی آرایس ایس شامل کرلی۔مگر اب یہ ٹھیک نظر نہیں آرہا۔ایک دو انگریزی یعنی بائیں طرف سے دکھنا اور دوسرے عبارت ٹوٹی نظر آرہی ہے۔کوئی دوست اس کا کوئی حل بتا سکے تو...
  17. دوست

    کے ڈی ای کیا ہے؟

    کچھ دنوں سے کے ڈی ای بارے سن رہا ہوں یہ کیا چیز ہے جو اوبنٹو میں شامل نہیں۔ اور کے اوبنٹو کیا سی ڈی پر ملتا ہے سادہ ورژن کی طرح؟؟؟
  18. دوست

    اوبنٹو تیرے نخرے

    صاحبان من ہم نے ابنٹو نصب کرلیا۔ مگر اس کے بوٹ لوڈر نے دغا دے دیا ایک بار چل کر ایرر 17 دینے لگا۔ ہمیں مجبورًا سی پارٹیشن کو فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز کرنا پڑی۔ چلیں یہ تو ہوجائے گا مگر ہمارا مرکھنا سا مونیٹر ریزولوشن کو سپورٹ نہیں کرتا کسی کے پاس کوئی حل ہے۔گرافکس کارڈ سپورٹڈ ہے یہ پکی بات ہے...
  19. دوست

    اوبنٹو مسائل کے سلسلے میں پہلا قدم

    میں نے اپنے ایک دوست کے دوست سے اوبنٹو ورژن 5٫04کی سی ڈی منگوائی ہے۔ اس کی لائیو سی ڈی سے ہی مسائل کی بسم اللہ ہوگئی۔میرا بابے آدم کے زمانے کا مونیٹر اس کی ریزولوشن اٹھانے سے انکاری ہے۔ میں‌نے کم سے کم ریزولوشن رکھ کر بھی دیکھ لی مگر ایک کی جگہ چار چار نظر آتے ہیں مناظر۔ ابھی تو ارمان بھی...
Top