اوبنٹو مسائل کے سلسلے میں پہلا قدم

دوست

محفلین
میں نے اپنے ایک دوست کے دوست سے اوبنٹو ورژن 5٫04کی سی ڈی منگوائی ہے۔
اس کی لائیو سی ڈی سے ہی مسائل کی بسم اللہ ہوگئی۔میرا بابے آدم کے زمانے کا مونیٹر اس کی ریزولوشن اٹھانے سے انکاری ہے۔
میں‌نے کم سے کم ریزولوشن رکھ کر بھی دیکھ لی مگر ایک کی جگہ چار چار نظر آتے ہیں مناظر۔
ابھی تو ارمان بھی نہیں نکلے تھے کہ آندھیاں شروع ہوگئیں۔
کسی دوست کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟؟
کیا اس کی وجہ گرافکس کارڈ کی سپورٹ کا نہ ہونا ہے؟؟
 

جیسبادی

محفلین
آپ کے مانیٹر کی کیا ریزولوشن ہے؟ یوبنتو میرے پاس تو ہے نہیں اس لیے کچھ زیادہ کہہ نہیں سکتا۔ لائیو CD نہ بھی صحیح چلے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ لینکس کی تنصیب صحیح نہیں ہو گی۔

اگر slax کی لائیو CD کہیں سے ملے تو وہ لگا کے دیکھی جا سکتی ہے۔
 

دوست

محفلین
میرا مونیٹر اینالاگ ہے۔
800 ضرب 600 کی ریزولوشن کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرسکتا ہے۔
ونڈوز ایکس پی کم سے کم اسی حد کو سپورٹ کرتی ہے اور اسی حد پر میری سیٹنگ ہیںِ
 

دوست

محفلین
کل میں‌ نے اوبنٹو نصب کرنے کی پہلی باضابطہ کوشش کی اور اس میں اپنی ڈیٹا کیبل کا ایک حصہ اڑا بیٹھا۔
پہلے خیال آیا کہ اپنی دوسری ہارڈ لگا کر اس پر تنصیب کروں۔وہ ہارڈ لگا کر پھر اتاری اسی اتارنے میں ڈیٹا کیبل کی لُپی(یعنی پلگ) ساکٹ میں رہ گیا باقی میرے ہاتھ میں۔خیر وہ تو بدل جائے گا۔
اصلی ہارڈ کی ڈرائیو ڈی کو فارمیٹ مارا اور اس کے بعد اوبنٹو کی سی ڈی سے بوٹ کروایا۔
سب ٹھیک چلا جب بات پارٹیشن کی آئی تو میری سمجھ میں‌ نہیں آیا کہ کیا کروں۔ہر بار پارٹیشن میں تبدیلی مانگتا تھا۔میں نے اسے ڈی کا پتہ کئی بار بتایا مگر اس پر کچھ بھی کرنے کا انتخا ب نہ تھا جیسے ونڈوز میں فارمیٹ مار کر تنصیب کرنے طریقہ کار ہوتا ہے۔
ہاں پارٹیشن اڑانے کا ایک آپشن تھا مگر میں کیسے اڑاتا میرے تو خیال میں ایک پارٹیشن اڑنے سے سب کچھ ختم۔
کچھ گائیڈ کیجیے اس بارے۔
 

جیسبادی

محفلین
لینکس میں :C کو hda کہتے ہیں۔ اس کی پارٹیشن hda1, hda2, ....
آپ کی CD drive غالباً hdc ہو گی۔

یوبنتو کی سائٹ سے کوئی تنصیب کی گائیڈ مل جاتی چاہیے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ۔
میں نے کچھ ٹیوٹوریل ڈھونڈے ہیں۔افادہ عام کے لیے حاضر کرتا ہوں۔
یہ اوبنٹو کے 5.10 ورژن کے لیے ہیں میرے پاس 5.04 ہے۔
میں تو خاموش ہوجاتا ہوں کہ میری اصلی والی سی ڈی آئے تو یہ کام کروں اور کوئی دوست یہاں سے مدد لے سکتا ہے۔
اوبنٹو جمع FAT32 دوہرا بوٹ
http://users.bigpond.net.au/hermanzone/p2.htm
اوبنٹو جمع NTFS دوہرا بوٹ
http://users.bigpond.net.au/hermanzone/p3.htm
اوبنٹو اور ونڈوز الگ الگ یعنی seprate partiiton for linux home directory
http://users.bigpond.net.au/hermanzone/p14.htm
 
پتا نھیں کے مانیتر والا مسلآ ھل ھوا کے ناھیں لیکن اس کی کوشش کر کے دیکھ ل
sorr y urdu mein likhney ki thori practice nahin .. /etc/X11/xorg.conf mein display ka eik header hoga us mein section screen hoga aur us mein subsection display ho ga aur agar nahin hai to bana lo is mein Depth 16
Modes set kar saktey ho us sey resolution theek ho jaye gi ... try google for mode help on xorg.conf
 

دوست

محفلین
جی یہ دو سال پہلے کی بات ہے اب تو الحمد اللہ بہت آسان ہوگیا ہے لینکس اور اس پر کافی عبور بھی ہوگیا ہے۔
 
Top