اوبنٹو اب بھی کترا رہا ہے۔

دوست

محفلین
میں نے موڈم کا ڈرائیور نصب کرنا چاہا سارے پیکچ شیکچ تو ہوگئے مگر آخر میں ایک فائل بنا کر روٹ میں کاپی کرنی تھی وہ کاپی نہیں‌کررہا کہتا ہے پرمیشن نہیں۔ یہی حال ظالم نے اردو کی تنصیب کے وقت کیا۔ میں نے صرف ایک اسم صارف بنایا تھا اب روٹ کہاں سے لے کر آؤں۔ کوئی مجھے دسّے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
مزید یہ کہ ونڈوز کی پارٹیشن مجھے ماؤنٹ(اگرچہ اس کا مطلب اب بھی نہیں‌ پتا کہ کیا ہے) کرنا آگئی ہے مگر یہ اوبنٹو میاں ایک وقت میں صرف ایک پارٹیشن کو دکھاتے ہیں‌ چاہے دس بار ماؤنٹ کر لو اتنے نئے فولڈر اور ہر فولڈر میں ایک ہی راگ وہی پارٹیشن۔ کیا ساری پارٹیشن ماؤنٹ نہیں‌ ہوسکتیں؟؟؟؟؟
 

جیسبادی

محفلین
یوبنٹو کے ماہریں کے مطابق، ایسی کمانڈ جس کے لیے root کی ضرورت ہو سے پہلے لفظ sudo لگانا پڑتا ہے۔ مثلاً
<p dir="ltr">
$sudo cp a1.txt /etc/.
</p>

جس پارٹیشن کو mount کرنا ہو اس کا نام دینا ہو گا۔ شاید sudo بھی کہنا پڑے۔
mount /mnt/hda1
mount /mnt/hda2
mount /mnt/hdb1

جس کے بعد آپ کو یہ نظر آئے گی
ls /mnt/hda1
یا GUI میں۔ GUI میں بھی ماؤنٹنگ کے ٹول ہوں گے۔ nautilus

ایک تو میں یوبنتو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی نوم (gnome) ۔ اس لیے زیادہ نہیں کہہ سکتا۔ یوبنتو کے پہلوانوں کو آگے آنا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
شکریہ جیسادی مجھے ایک دو ربط ملے ہیں امید ہے کام بن جائے گا۔ جی نوم کچھ زیادہ ہی اوکھا ہے۔ ابھی تک موڈم ہی وضع نہیں‌ کرسکا ہوں میں۔ کیا کے ڈی ای بھی ایسا ہی ہے؟؟؟
 

جیسبادی

محفلین
modem کا تعلق ڈرایور سے ہے نہ کہ window manager سے۔ آپ کو اپنے موڈم کے لیے debian یا یوبنتو پیکج اگر ملا ہے تو اسے نصب کر لو۔

ppp کا GUI client ڈھونڈو، اور اس کو سیٹ کرو۔ port کی جگہ ‎/dev/modem کام کرنی چاہیے۔ یوبنتو فورم پر زیادہ معلومات مل سکتی ہیں۔
 

دوست

محفلین
شکریہ جیسادی ۔
میرا ماؤنٹ کا مسئلہ تو حل ہوگیا اب موڈم کے پیچھے پڑتا ہوں۔ یہ پی پی پی بھی لگتا ہے الگ سے اتارنا پڑے گا۔
 

دوست

محفلین
sudo apt-get install gnome-ppp
یہ کمانڈ دی تھی کسی گرو نے۔ مگر اسے پیکچ ہی نہیں‌ ملتا اس لیے الگ سے اتارا ہے جی نوم پی پی پی۔
 

نعمان

محفلین
شاکر بھائی آزادی مبارک۔ لگے رہیں لنکس کوئی اتنی مشکل نہیں۔ ویسے اگر آپ چاہیں تو روٹ اکاؤنٹ سے بھی جی ڈی ایم میں لاگ ان ہوسکتے ہیں مگر اس کی کوئی اتنی خاص ضرورت نہیں ایک بار آپ کا کمپیوٹر آپ کی مرضی کے مطابق کنفگر ہوجائے تو بس آرام سے استعمال کرے جائیں۔ یقین مانیں چند دن بعد آپ کو ونڈوز لنکس کے مقابلے میں مشکل لگنے لگے گی۔
 

جہانزیب

محفلین
شاکر آپ ٹرمینل سے کمانڈز کے ذریعے پیکیج انسٹال کرنے کی بجائے سنیپٹک کے ذریعے کریں، کیونکہ آپ ونڈوز سے نئے لینکس کی طرف آئے ہیں تو آپ کو بصری طور پر پیکج انسٹال کرتے آسانی محسوس ہو گی،
اس کے لئے آپ سسٹم سے ایڈمنسٹریشن اور وہاں سے سنیپٹک پیکج منیجر میں جائیں، یونیورسل رسپورٹری کو بحال کریں ، نئے پیکیج کے لئے ری لوڈ کریں اور تلاش سے مطلوبہ پیکج ڈھونڈ کر انسٹال کے لئے مارک کر لیں، ایک دفعہ کمپیوٹر چالو ہو جائے تو کمانڈز آتی رہیں گیں۔
 

دوست

محفلین
جی میں نے کل ہی اسے فعال کیا ہے۔ تاہم میں چپ اس لیے ہوں کہ اوبنٹو کا ورژن 6.06 آرہا ہے اور میں نے اسے نصب کرنا ہے اس میں کچھ مزید آسانیاں متوقع ہیں۔ اس وقت میں ونڈوز کے کوڈکس اتار رہا ہوں تاکہ اتنے سارے جو گانے پڑے ہوئے ہیں وہ سڑ نہ جائیں۔
 

جہانزیب

محفلین
دوست گانے منتقل کرنے کے لئے آپ کو کسی کوڈیکس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ سسٹم میں جا کر ایڈمنسٹریشن میں ڈسک پر جائیں، وہاں اپنا sudo پاس ورڈ دیں اور ونڈوز کی پارٹیشن کو سیلکٹ کر کے براؤز کر کے گانے یا تصاویر کاپی کر کے اوبنٹو میں منتقل کر لیں۔
 
Top