نتائج تلاش

  1. رانا

    کوچہ میں کوئی سسکے، کوئی در پہ مرے ہے - زینت بیگم نازک

    کوچہ میں کوئی سِسکے، کوئی در پہ مرے ہے انصاف بھی کچھ ہے تو یہ کیا ظلم کرے ہے موجود ہے ہرآن جو نزدیک ہمارے وہ وہم و گمان سے بھی حقیقت میں پرے ہے ہے نالہ وزاری کا مرے شور فلک تک پر وہ بت مغرور کوئی کان دھرے ہے یاد آتی ہے ان آنکھوں میں آمد وہ نشے کی ساقی مئے گل رنگ سے جب جام بھرے ہے...
  2. رانا

    بندیاں ورگے بندے ہندے ناواں ورگے ناں - عبدالکریم قدسی

    بندیاں ورگے بندے ہندے ناواں ورگے ناں جتھے بندہ جمیا پلیا اوہ نئیں بھُلدی تھاں میرے دیس پنجاب جہیا نئیں جگ تے ہور کوئی میری پیاری ماں ورگی نئیں دنیا اُتے ماں سیوک جان کے اگے اگے کرئیے جنہاں توں اوہو سجن سانوں کردے رہندے پِشاں پِشاں کل جو مینوں ملن لئی لکھ بہانے لبھدے سن اج اوہ میرے...
  3. رانا

    لطائف غالب

    یزید و بایزید ایک روز دوپہر کا کھانا آیا۔ دسترخوان بچھا مگر کھانے والے بہت تھے اور کھانا قلیل تھا۔ مرزا نے مسکرا کر کہا ۔۔۔۔۔ برتنوں کی کثرت سے میرا دسترخوان یزید کا دسترخوان معلوم ہوتا ہے لیکن کھانے کی مقدار کی اعتبار سے بایزید کا۔ چودہ طبق روشن میرزا غالب کے ایک شاگرد ایک دن امیر خسرو...
  4. رانا

    دادا کی روح

    ایک عامل صاحب کو دعوی تھا کہ وہ مردہ روحوں سے بات کرادیتے ہیں۔ ایک دن ایک بچہ ان کے آستانے پر آیا اور کہا کہ مجھے اپنے دادا کی روح سے بات کرنی ہے۔ عامل صاحب کے چیلے نے بچے کو ایک اندھیرے کمرے میں بٹھا دیا اورکہا کہ ابھی کچھ دیر میں تمھارے دادا کی روح آئے گی اور تم سے بات کرے گی۔ تھوڑی دیر بعد...
  5. رانا

    قلم ہو تیغ ہو تیشہ کہ ڈھال مت چھینو - وصی شاہ

    قلم ہو تیغ ہو تیشہ کہ ڈھال مت چھینو کبھی کسی سے کسی کا کمال مت چھینو خوشی اسی میں اگر ہے تو ہر خوشی لے لو یہ دکھ یہ درد یہ حزن و ملال مت چھینو اسی خلش کے سبب پھر مجھے ابھرنا ہے خدا کے واسطے عہد زوال مت چھینو میں چھوڑ سکتا نہیں ساتھ استقامت کا مری اذان سے جوش بلال مت چھینو ابھی...
  6. رانا

    “شہاب نامہ“ کی حقیقت

    بہت دلچسپ اقتباسات ہیں۔ مجھے گاہے بگاہے مختلف رسالوں اور کتابوں سے شہاب نامہ کے اقتباسات پڑھنے کا موقع ملتا رہا ہے اسی وجہ سے مجھے اس کتاب کو پڑھنے کا کافی شوق پیدا ہوگیا تھا اور شائد کسی دن جا کر خرید بھی لاتا۔ لیکن پھرپتہ لگا کہ یہ صاحب بہت بڑے خوشامدی تھے اور انہوں نے اپنی کتاب میں بہت سی...
  7. رانا

    جھنجھانے تک

    ایک رسالے میں ایک واقعہ پڑھا جوشئیر کر رہا ہوں۔ ایک کالج میں ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک صاحب کلیم جھنجھانوی کو کلام پڑھنے کی دعوت دی گئی۔ اسٹیج پر آتے ہی پان کی پیک تھوکنے کے لئے پیکدان طلب فرمایا وہ کہاں سے آتا۔ قبلہ نے پیک کا غرغرہ کرتے ہوئے کپکپاتی ہوئی آواز میں پہلے تو وضاحت...
  8. رانا

    یوں تو ڈھونڈے سے کیا نہیں ملتا - روحی کنجاہی

    یوں تو ڈھونڈے سے کیا نہیں ملتا ایک سا دوسرا نہیں ملتا متلاشی ہے کتنی صدیوں سے آدمی کو خدا نہیں ملتا کچھ خبر تیری پائیں تو کیسے اپنا بھی جب پتا نہیں ملتا دھیان جاتا ہے کیوں تری جانب جب کوئی آسرا نہیں ملتا راستوں کی ہے کس قدر بہتات کوئی منزل رسا نہیں ملتا اس سے کیا کیا رہیں...
  9. رانا

    گمشدہ گیم کی تلاش!

    میں نے بچپن میں ایک گیم کھیلی تھی۔ اب اسکا نام بھی پورا یاد نہیں لیکن مجھے بہت پسند ہے اس کے کچھ ہنٹ دے رہا ہوں اگر کوئی دوست اسکا صحیح نام اور ڈاؤن لوڈ کا لنک بتا سکیں تو مشکور ہوں گا۔ اسکے نام میں ایک لفظ شائد ghost ہے۔ اس گیم کا دوسرا پارٹ بھی آیا تھا۔ ایک ایڈونچر گیم ہے۔ اس میں ایک داڑھی...
  10. رانا

    سب ہار دیا - ارشاد عرشی ملک

    اس بار تو دل کی بازی میں اے جانِ جاں، سب ہار دیا زر ہار دیا، سر ہار دیا، ظاہر پہناں، سب ہار دیا جب عشقِ حقیقی نے دل کے دروازے پر آ دستک دی جاں سحر زدہ سی اُٹھ بیٹھی جو کچھ تھا جہاں، سب ہار دیا تھیں وصل کی راہیں تنگ بہت سو بھاری گٹھڑپھینک دئیے دنیا کی ہوس دنیا کی متاع اک بارِ گراں، سب ہار دیا...
  11. رانا

    بھائی ہوگا

    چیکو سلواکیہ کے ایک کلب میں ایک بیرونی ملک کے شخص نے میز پر بیٹھے ہوئے چیکوسلواکیہ کے باشندے سے سوال کیا "روسی آپ کے بھائی ہیں یا دوست"؟ چیک باشندہ پہلے تو یہ سوال سنتے ہی چونکا پھر اس نے ادھر ادھر دیکھنے کےبعد جواب دیا "میرا خیال ہے "بھائی" ہی ہونگے کیونکہ دوست تو انسان اپنی مرضی سے انتخاب کرتا...
  12. رانا

    ایف-آئی-آر

    محسن بھوپالی کی کتاب "نظمانے" میں سے دو عدد مختصر نظمانے پیش ہیں۔ ایف۔آئی۔آر آپ ٹھیک ہی کہتے ہیں یہ تو سچ ہے۔ چلی گئی پر گھر کی عزت کیوں جائے؟ "چلی گئی" سے "اغوا کر لی گئی" مناسب فقرہ ہے۔ بات ہوئی نا! اچھا تو پھر لکھ دیتا ہوں "نوٹ" بڑھائیں! ممتا دریا کا جب کس بل ٹوٹا ساحل کی آنکھوں نے دیکھا...
  13. رانا

    تعزیری جرم

    افغانستان میں گداگری جب تعزیری جرم تھا اس کے باوجود ایک گداگر نے ایک دروازے پر جا دستک دی۔ دروازہ کھلا اور ایک شخص نے دستک دینے والےسے کہا "فرمایئے میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟" ۔۔۔ گداگر نے نظریں جھکا کر کہا --- "جناب میں کئی وقتوں سے بھوکا ہوں۔ آج کا سارا دن بھی بھوک ہی میں گزر گیا اور...
  14. رانا

    وہی رہروی، وہی بے خودی، وہی بندگی میں جنون سا - جمال سویدا

    وہی رہروی، وہی بے خودی، وہی بندگی میں جنون سا کوئی سنگِ راہ جہاں ملا، وہیں بڑھ کے سر کو جھکا دیا یونہی بے ارادہ جو اٹھ گئی، کسی شاخِ گل کی طرف نظر تو فضا میں شعلے بھڑک اٹھے، ابھی آشیان بنا نہ تھا وہی زہرغم وہی تلخیاں، وہی ظلمتیں، وہی سختیاں وہی اک شرارہ امید کا، کبھی جل اٹھا، کبھی بجھ...
  15. رانا

    آٹو گراف

    بھارت کے ایک معروف قلمکار راجہ مہدی علی خان نے ایک ادبی ماہنامے کی فرمائش پر "میرے دیئے ہوئے آٹو گراف" کے عنوان سے ایک مضمون تحریر کیا تھا۔ اس کا کچھ حصہ لاہور کے ایک رسالے میں شائع ہوا تھا اس میں سے کچھ پیش خدمت ہے۔ وزیر آغا (ایڈیٹر ادبی دنیا) جی میں آتا ہے لگا دوں آگ میں لاہور کو پھر خیال...
  16. رانا

    تازہ معانی

    مولانا جامی رحمتہ اللہ علیہ کے زمانے کا ایک شاعر ساغری اکثر یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ اس کے اشعار میں جتنے بھی تازہ معانی ہیں وہ دوسرے شاعر چرا لیتے ہیں۔ ایک دن مولانا کی رگ ظرافت جو پھڑکی تو انہوں نے اس پر ایک قطعہ کہہ ڈالا۔ جس کا مطلب تھا کہ ساغری جو یہ کہتا پھرتا ہے کہ اس کے تازہ معانی دوسرے...
  17. رانا

    تعارف میں بھی جھانک لوں ادھر اگر اجازت ہو

    السلام علیکم خاکسارکو کچھ ہی دن ہوئے ہیں محفل کے سنگ چلتے ہوئے۔ پتہ لگا کہ تعارف کی روایت بھی ہے اس لئے آج ادھر کا رخ کیا ہے۔ کراچی میں رہائش ہے۔ کراچی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائینس میں ماسٹرز کر رہا ہوں۔ تھرڈ سمسٹر کے پیپرز سے ابھی کچھ دن پہلے ہی فارغ ہوا ہوں۔ ہمار ایم سی ایس کا آخری بیچ ہے۔ محفل...
  18. رانا

    برجستگیٔ کلام 2

    شیخ قلندر بخش جرات اپنے دور کے مشہور شاعر تھے۔ انشاء کے دوست تھے مگر آنکھوں کی نعمت سے محروم تھے۔ ایک دن سید انشاء "جرات" کو ملنے گئے۔ دیکھا سر جھکائے کچھ سوچ رہے ہیں۔ پوچھا! کس فکر میں ہیں۔ جواب ملا! ایک مصرعہ خیال میں ہے۔ چاہتا ہوں مطلع ہوجائے۔ انشاء نے پوچھا! کون سا مصرعہ؟ جرات نے کہا...
  19. رانا

    غزل کی پیوند کاری

    ایک ادبی مجلس میں پرنسپل کنہیا لال کپور نے کئی شعر سنائے جن میں کمال فن یہ تھا کہ مصرعہ اول غالب کی ایک غزل کا اور مصرعہ ثانی کسی دوسری غزل کا۔ لیکن کوئی شعر بے ربط نہیں تھا۔ جان تم پر نثار کرتا ہوں شرم تم کو مگر نہیں آتی میں ہوں مشتاق اور وہ بیزار کس کی حاجت روا کرے کوئی دل سے تیری...
  20. رانا

    شانوں پر سر محفوظ نہیں ۔ ارشاد عرشی ملک

    کوشش کی ہے کہ وارث صاحب کی ہدایات کے مطابق پوسٹ کروں۔ شاعر کا نام کنفرم کر کے ٹیگ بھی لگا دوں گا۔ محفوظ نہیں گھر بندوں کے، اللہ کے گھر محفوظ نہیں اس آگ اور خون کی ہولی میں اب کوئی بشر محفوظ نہیں شعلوں کی تپش بڑھتے بڑھتے ہر آنگن تک آپہنچی ہے اب پھول جھلستے جاتے ہیں پیڑوں پر شجر محفوظ نہیں کل...
Top