تازہ معانی

رانا

محفلین
مولانا جامی رحمتہ اللہ علیہ کے زمانے کا ایک شاعر ساغری اکثر یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ اس کے اشعار میں جتنے بھی تازہ معانی ہیں وہ دوسرے شاعر چرا لیتے ہیں۔ ایک دن مولانا کی رگ ظرافت جو پھڑکی تو انہوں نے اس پر ایک قطعہ کہہ ڈالا۔ جس کا مطلب تھا کہ ساغری جو یہ کہتا پھرتا ہے کہ اس کے تازہ معانی دوسرے شعرا نے چرا لئے ہیں تو ٹھیک ہی کہتا ہے۔ کیونکہ میں اس کے تمام شعر دیکھ ڈالے ہیں۔ کسی ایک میں بھی کوئی تازہ معانی نظر نہیں آئے۔ یہ قطعہ سارے شہر میں مشہور ہوگیا۔ ساغری روتا روتا مولانا کے پاس آیا کہ حضوریہ آپ نے کیا کردیا۔ میں تو بدنام ہوگیا ہوں۔
مولانا فوراً بولے:
بھئی میں نے تو کہا تھا "شاعری می گفت" (کوئی شاعر کہتا تھا) کسی منچلے نے "شاعری" کی بجائے "ساغری" کردیا۔
 
Top