نتائج تلاش

  1. سارہ خان

    نیرہ نور یہ دھوپ کنارہ

    یہ دُھوپ کنارا، شام ڈھلے مِلتے ہیں دونوں وقت جہاں جو رات نہ دن ، جو آج نہ کل پل بھر کو امر ،پل بھر میں دھواں اِس دھوپ کنارے، پل دو پل ہونٹوں کی لپک باہوں کی چھنک یہ میل ہمارا ، جھوٹ نہ سچ کیوں زار کرو، کیوں دوش دھرو کس کارن، جھوٹی بات کرو جب تیری سمندر آنکھوں میں اس شام کا سورج ڈوبے گا سُکھ...
  2. سارہ خان

    دلِ دہقاں جو کھیتوں میں نہیں ہے

    دلِ دہقاں جو کھیتوں میں نہیں ہے تقّدس اب وہ فصلوں میں نہیں ہے سفر کرتے ہیں لیکن بے دلی سے یقیں شامل ارادوں میں نہیں ہے ہمارے عہد کے وہ مسئلے ہیں کہ جن کا حل کتابوں میں نہیں ہے جو ظالم ہے ، اُسے ظالم ہی کہہ دیں خلُوص اِتنا بھی لوگوں میں نہیں ہے ہوائیں سنسناتی پھر رہی ہیں کوئی چہرہ دریچوں...
  3. سارہ خان

    قصہ ایک ریگنگ کا ۔۔۔

    میرے چھوٹے بھائی نے نیا نیا یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کیا ہے ۔۔۔ دو تین دن سے وہ کہ رہا تھا کہ اورینٹیشن کلاسز اوور ہوتے ہی سینیرز ہماری ریگنگ کریں گے (درگت بنائیں گے ) پتا نہیں کیا ہوگا ۔۔۔ اور آج جب واپس آیا یونیورسٹی سے تو بڑا خوش خوش ۔۔ چہرے پر اطمینان جیسے کوئی بڑی بلا سر سے ٹل گئی ہو...
  4. سارہ خان

    عظیم لیڈر

    نیلسن منڈیلا مئی 1994ء کو ایوان صدر میں داخل ہوا تو اس نے پہلا آرڈر دیا ایوان صدر اور آفس میں موجود تمام گورے افسر اپنے پرانے عہدوں پر کام کریں گے‘ کسی گورے کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا‘ اس کا دوسرا آرڈر سیکیورٹی گارڈز سے متعلق تھا۔ اس نے حکم دیا میری سیکیورٹی کی ذمے داری انہی گورے افسروں کے...
  5. سارہ خان

    محترمہ فاطمہ جناح کی موت ایک معمہ

    آج محترمہ فاطمہ جناغ کی برسی کے موقع پر یہ تحریر نظر سے گذری ۔۔سوچا شریک محفل کروں ۔۔ On July 7, 1964, Miss Fatima Jinnah had attended a wedding ceremony and everyone witnessed that she was in sound health. However, on July 9, it was suddenly announced that she had passed away. During her...
  6. سارہ خان

    دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

    السلام علیکم انتظامیہ ونئے و پرانے میمبران ۔۔۔ محفل کو دس سال ہو گئے ۔۔ یقین نہیں آتا کہ اتنا وقت ہو گیا ۔۔ 2006 میں محفل میں شمولیت اختیار کی تھی ۔۔ انٹرنیٹ بھی اَس وقت نیا نیا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔۔ اور جس طرح شکر خورے کو شکر مل جاتی ہے اسی طرح ہم با ادب یعنی ادب سے شغل رکھنے والے لوگوں...
  7. سارہ خان

    زندگی ڈر کے نہیں ہوتی بسر، جانے دو (سعد اللہ شاہ)

    ندگی ڈر کے نہیں ہوتی بسر، جانے دو جو گزرنی ہے قیامت وہ گزر جانے دو دیکھتے جانا بدل جائے گا منظر سارا یہ دھواں سا تو ذرا نیچے اُتر جانے دو پھر چلے آئے ہو تم میری مسیحائی کو پہلے کچھ رِستے ہوئے زخم تو بھر جانے دو ایک خوشبو کی طرح زندہ رہو دنیا میں اور پھر کیا ہے اگر خود کو بکھر جانے دو...
  8. سارہ خان

    ہر منزل پر ایک نیا دریا ملتا ہے :( ثمینہ راجہ)

    ہر منزل پر ایک نیا دریا ملتا ہے کون بھلا اس عالم میں پیاسا ملتا ہے خوشبو دھوم مچا دیتی ہے پہلے آ کر پھر گلشن میں جشنِ بہار بپا ملتا ہے شہر کے سارے لوگ ہیں اپنی ذات کے قیدی دیواروں میں کب کوئی در وا ملتا ہے سوکھ رہا ہے دھوپ میں ایک اکیلا منظر باغ کو غور سے دیکھو تو صحرا ملتا ہے یوں ہوتا...
  9. سارہ خان

    ابن انشا تقسيم

    يہ حساب کا بڑا ضروري قاعدہ ہے، سب سے زيادہ جھگڑے اسي پر ہوتے ہيں۔ تقسيم کا مطلب بے بانٹنا اندھوں کا آپس ميں ريوڑياں بانٹنا بندر کا بليوں ميں روٹي بانٹنا چوروں کا آپس ميں مال بانٹنا اہلکاروں کا آپس ميں رشوت بانٹنا مل بانٹ کر کھانا اچھا ہوتا ہے دال تک جوتوں بانٹ کر کھاني چاھئيے ورنہ قبض...
  10. سارہ خان

    ابن انشا دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو

    دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو دریا ہو تو ایسا ہو، صحرا ہو تو ایسا ہو ہم سے نہیں رشتہ بھی، ہم سے نہیں ملتا بھی ہے پاس وہ بیٹھا بھی، دھوکہ ہو تو ایسا ہو دریا بہ حباب اندر، طوفاں بہ سحاب اندر محشر بہ حجاب اندر، ہونا ہو تو ایسا ہو وہ بھی رہا بیگانہ، ہم نے بھی نہ پہچانا ہاں، اے دلِ...
  11. سارہ خان

    Gadani beach Balochistan ..picnic point

  12. سارہ خان

    احمد ندیم قاسمی کیا جُرم ہے شوقِ خود نمائی؟

    کیا جُرم ہے شوقِ خود نمائی؟ پھوُلوں کو ہنسی نہ راس آئی دل کو رہی جستجو، ہماری ہم چھانتے رہ گئے خدائی ہم خوش ہیں شکستِ آرزو سے سناّٹے میں اِک صَدا تو آئی گھٹتے نہیں فاصلے دِلوں کے مِٹتا نہیں دردِ نارسائی بس ایک ہی نقش روبرو ہے آئینے پہ جَم رہی ہے کائی لمحوں میں سمٹ گیا تیرا وصل برسوں پہ...
  13. سارہ خان

    مبارکباد زین کو سالگرہ مبارک ۔۔۔

    السلام علیکم ابھی ابھی پتا چلا کہ آج کا دن مزدوروں کا عالمی دن ہونے ساتھ ساتھ زین کا جنم دن بھی ہے ۔۔۔۔ :) بہت بہت مبارک ہو سالگرہ زین ۔۔:birthday: ۔ دعا ہے کہ آنے والے زندگی کے سال تمہارے لئے ڈھیر ساری خوشیاں لے آئیں ہمیشہ خوش رہو :) میں ابھی ذرا جلدی میں ہوں اس لئے روکھی پھیکی پوسٹ کر رہی ہوں...
  14. سارہ خان

    محسن نقوی تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اداس دیا

    تمام شب جہاں جلتا ہے اِک اُداس دیا ہَوا کی راہ میں اِک ایسا گھر بھی آتا ہے وہ مجھ کو ٹوٹ کے چاہے گا چھوڑ جائے گا مجھے خبر تھی اُسے یہ ہنر بھی آتا ہے وفا کی کون سی منزل پہ اُس نے چھوڑا تھا کہ وہ تو یاد ہمیں بھول کر بھی آتا ہے چلے جو ذکر فرشتوں کی پارسائی کا تو زیرِ بحث مقامِ بشر بھی آتا ہے...
  15. سارہ خان

    نوشی گیلانی منفرد سا کوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے

    منفرد سا کوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے زندگی ایک نیا طرزِ سخن چاہتی ہے رُوح کے بے سرو سامانی سے باہر آ کر شاعری اپنے لیے ایک بدن چاہتی ہے ہر طرف کتنے ہی پھُولوں کی بہاریں ہیں یہاں پر طبیعت وُہی خوشبوےُ وطن چاہتی ہے سانس لینے کو بس اِک تازہ ہَوا کا جھونکا زندگی وہ کہاں سرو و سمن چاہتی ہے دُور جا کر...
  16. سارہ خان

    مبارکباد استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کو سالگرہ مبارک

    استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کو بہت سی نیک تمناؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک ۔۔ اللہ آپ کو صحت ، تندرستی اور لمبی زندی عطا فرمائیں :) انڈیا میں تو 23 جنوری شروع ہوگئی ہوگی ۔۔مین نے تو فیس بک پر مبارک باد دے دی تھی پر یہاں پتا نہیں کیوں سب سوئے ہوئے تھے ۔۔:battingeyelashes:
  17. سارہ خان

    ذہانت آزمائیے 3

    سوال : وہ کیا چیز ہے جسے دائیں ہاتھ سے تو چھو سکتے ہیں پر بائیں ہاتھ سے نہیں ؟ سوال : وہ کیا چیز ہے جو ہاتھی جتنی بڑی ہے پر اس کا کوئی وزن نہیں ہے ؟
  18. سارہ خان

    مبارکباد سعود بھیا کی 20000 پوسٹس

    السلام علیکم ۔۔ سعود بھیا پوسٹس کی دوڑ میں بہت سے اراکین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی 20000 پوسٹس مکمل کر چکے ہیں اور اس طرح زیادہ پوسٹس کرنے والے اراکین میں چوتھے نمبر پر آ چکے ہیں ۔۔۔ :applause: :applause: :applause: سعود بھیا آپ کو بہت بہت مبارک ۔۔۔ ہماری دعا ہے کہ اس ہی طرح اپنی پوسٹس سے...
  19. سارہ خان

    یوں دی ہمیں آزادی

  20. سارہ خان

    الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

    السلام علیکم الف بے پے کا کھیل 34ویں قسط شروع کی جاتی ہے ۔۔۔۔:)
Top