ابن انشا دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو

سارہ خان

محفلین
دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو
دریا ہو تو ایسا ہو، صحرا ہو تو ایسا ہو

ہم سے نہیں رشتہ بھی، ہم سے نہیں ملتا بھی
ہے پاس وہ بیٹھا بھی، دھوکہ ہو تو ایسا ہو

دریا بہ حباب اندر، طوفاں بہ سحاب اندر
محشر بہ حجاب اندر، ہونا ہو تو ایسا ہو

وہ بھی رہا بیگانہ، ہم نے بھی نہ پہچانا
ہاں، اے دلِ دیوانہ، اپنا ہو تو ایسا ہو

ہم نے یہی مانگا تھا، اس نے یہی بخشا ہے
بندہ ہو تو ایسا ہو، داتا ہو تو ایسا ہو

اس دور میں کیا کیا ہے، رسوائی بھی، لذّت بھی
کانٹا ہو تو ایسا ہو، چُبھتا ہو تو ایسا ہو

اے قیس جنوں پیشہ، انشاء کو کبھی دیکھا
وحشی ہو تو ایسا ہو، رسوا ہو تو ایسا ہو

(ابنِ انشا)
 
وہ بھی رہا بیگانہ، ہم نے بھی نہ پہچانا
ہاں، اے دلِ دیوانہ، اپنا ہو تو ایسا ہو

ہم نے یہی مانگا تھا، اس نے یہی بخشا ہے
بندہ ہو تو ایسا ہو، داتا ہو تو ایسا ہو
واہ ۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
سب کا بہت شکریہ یہ انتخاب پسند کرنے کا ۔۔ :) غزل تو میری نہیں لکھی ہوئی باقی ۔۔ ابن انشاء کی روح کو ثواب ملے گا ۔۔ :p
 
Top