مبارکباد سعود بھیا کی 20000 پوسٹس

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔

سعود بھیا پوسٹس کی دوڑ میں بہت سے اراکین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی 20000 پوسٹس مکمل کر چکے ہیں اور اس طرح زیادہ پوسٹس کرنے والے اراکین میں چوتھے نمبر پر آ چکے ہیں ۔۔۔ :applause: :applause: :applause:

سعود بھیا آپ کو بہت بہت مبارک ۔۔۔

ہماری دعا ہے کہ اس ہی طرح اپنی پوسٹس سے محفل کو سجاتے رہیں ہمیشہ ۔۔ آمین ۔۔ :)

سعود بھیا سے پہلے باجو اپنی ہنستی کھلکھلاتی پوسٹس کے ساتھ یہ حد پار کر چکی ہیں یعنی تیسرے نمبر پر باجو ہیں ۔:applause: :applause: :applause:۔ ان کو بھی مبارک ۔۔:)
 
فہیم

لائبریرین
مبارک ہو سعود بھائی آپ نے محفل کی اس روایت کو غلط ثابت کردکھایا
کہ صاحبِ بیگم ہونے کے بعد لوگ یہاں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔
لیکن آپ تو روز بروز جوان سے جوان تر ہوتے جارہے ہیں۔
پر کہیں یہ جوش و جذبہ صرف گھر سے دوری تک تو نہیں۔
:):):):)
:star::star::star::)
:):):):)
:):star::star::star:
:):):):)
 
سارہ بٹیا، وجی بھتیجے، عارف بھائی، شمشاد بھائی، فہیم بھائی، نظامی بھائی اور ملائکہ بٹیا آپ سب کی نوازش ہے جو اپنی دعاؤں میں شامل رکھتے یں۔
 
شکراً یا اخی شکراً

ویسے درمیان میں وقفہ نہ کیا ہوتا تو مغل بھائی بھی اب تک 15000 کی سرحد عبور کر گئے ہوتے۔
 
تیشہ

محفلین
جی اپیا آپ کی مٹھائی درج کر لی گئی ہے۔ :) :grin:

تھینکس :battingeyelashes:
خوشی سے ابھی میری بات ہورہی تھی بلکل خیریت سے ہیں انکے گیسٹ آئے ہوئے ہیں چار، پانچ دن سے ۔۔اسلئے خوشی مصروف ہیں ۔۔ آجکل جب مہمان چلے جائے گے تو وہ واپس اپنی روٹین میں آجائے گیں ۔۔ آپکا سلام دے دیا اور میسج بھی ۔۔ خوشی بھی اپنے تھریڈ الف بے کو یاد کررہی ہیں :battingeyelashes:
 
فہیم

لائبریرین
بھئی سعود میاں۔
ہم نے آپ کے لیے اتنے الفاظ لکھے اور آپ نے ہمیں صرف ایک شکریے پر ٹرخا دیا۔
جبکہ ہم نے آپ کو 20000 پوسٹس کی مبارک باد بھی نہیں دی۔
پھر بھی آپ دوسروں کےساتھ ہمیں بھی اس شکریے میں لپیٹ گئے۔
 
جی اپیا اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

ویسے خوشی اپیا کو نا صرف الف ب یاد آنا چاہیئے بلکہ ان کا ایک عدد خوبصورت سا نو مولود بلاگ بھی ہے اس کی بھی فکر ہونی چاہیئے۔ :)
 
مبارک ہو سعود بھائی آپ نے محفل کی اس روایت کو غلط ثابت کردکھایا
کہ صاحبِ بیگم ہونے کے بعد لوگ یہاں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔
لیکن آپ تو روز بروز جوان سے جوان تر ہوتے جارہے ہیں۔
پر کہیں یہ جوش و جذبہ صرف گھر سے دوری تک تو نہیں۔
:):):):)
:star::star::star::)
:):):):)
:):star::star::star:
:):):):)

فہیم بھائی اس روایت کا سب سے زیادہ پروپیگنڈہ اپنے شمشاد بھائی کرتے ہیں۔ اور سب سے بڑے تضاد کے حامل بھی وہی ہیں۔ تو میں کوئی نیا تھوڑی نہ ہوں۔ اور ویسے بھی میری رفتار کچھ اتنی قابل ذکر بھی نہیں۔ آپ میرا یومیہ اوسط ملاحظہ فرما لیں کچھ خاص نہیں ہے۔ ویسے بلا شبہہ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ گھر سے دوری کئی ذمہ داریوں سے فارغ کیئے ہوئے ہے تو وہیں ایک عدد ذاتی گھرداری یہاں بھی موجود ہے گو کہ اس کی نوعیت قدرے مختلف ہے۔ پر مصروفیات کم نہیں ہیں۔ کھانا بنانا، برتن اور گھر کی صفائی، بازار سے سودا سلف لانا اور کپڑے دھونا وغیرہ سبھی کچھ تو ہے یہاں کرنے کو۔

بھئی سعود میاں۔
ہم نے آپ کے لیے اتنے الفاظ لکھے اور آپ نے ہمیں صرف ایک شکریے پر ٹرخا دیا۔
جبکہ ہم نے آپ کو 20000 پوسٹس کی مبارک باد بھی نہیں دی۔
پھر بھی آپ دوسروں کےساتھ ہمیں بھی اس شکریے میں لپیٹ گئے۔

یا وحشت! حضور میں نے شکریہ کب کہا آپ کو؟ :confused: :eek:
اب آپ یہ کہتے نظر آئیں گے کہ اس قدر کنجوس کہ ایک عدد شکریہ بھی نہ کہہ سکے۔ :grin:
 
چلیں اچھی بات ہے ابھی سے ان سارے کاموں کی پریکٹس کرلیں۔
تاکہ گھر جانے کےبعد خاتون اول کا ہاتھ بٹا سکیں۔

یا وحشت! حضور میں نے شکریہ کب کہا آپ کو؟ :confused: :eek:
اب آپ یہ کہتے نظر آئیں گے کہ اس قدر کنجوس کہ ایک عدد شکریہ بھی نہ کہہ سکے۔ :grin:

غالبا آپ بجائے شکریے کہ نوازش سے نواز گئے تھے۔
 
بھئی سعود میاں۔
ہم نے آپ کے لیے اتنے الفاظ لکھے اور آپ نے ہمیں صرف ایک شکریے پر ٹرخا دیا۔
جبکہ ہم نے آپ کو 20000 پوسٹس کی مبارک باد بھی نہیں دی۔
پھر بھی آپ دوسروں کےساتھ ہمیں بھی اس شکریے میں لپیٹ گئے۔

جی میں نے "نوازش" سے نوازا تھا اور یہ بھی نہیں کہا تھا کہ آپ نے مبارکباد دی ہے۔ حالانکہ آپ نے مبارکباد دی تھی۔
 
فہیم

لائبریرین
ہاں جی لیکن وہ تو ہم نے محفل کی بلکہ بقول آپ کے شمشاد بھائی کی کہاوت کو غلط ثابت کرنے پر دی تھی۔

20000 پوسٹس پر ہم اب دیے لیتے ہیں۔

ارے او سعودوا، تسی نو تو وڈے ہی تیز دوڑیاں چلے جاریاں اے۔
اچھوں اچھوں اور چھوٹے بچوں سب کو ہی پیچھے کرڈالا۔
20000 جھپیاں پا ڈالیں۔
واہ
تسی نو بھی کیا گل ہے۔
اوئے جیو میرے شیر۔
مینو جانب سے ڈھیروں مبارک باد۔

(جس جس زبان کی بھی ٹانگیں ٹوٹی ہوں ان سب پر معذرت:noxxx:)
 
Top