ظہیراحمدظہیر

کوائف نامے کے مراسلے مراسلے تعارف

  • جناب ظہیر احمد صاحب آپ سے گزارش ہے کہ ارسال کردہ غزل میں بھی نقائص کی نشاندہی کریں تاکہ میں خامیوں کو دور کرسکوں اور کلام میں نکھار آئے دراصل میری شاعری aruuz.com اور" آو شاعری سیکھیں "کے مطالعہ کا نتیجہ ہے استاذ سے ربط بہت مختصر وقت کے لئے رہا البتہ آو شاعری سیکھیں کا مطالعہ بار بار کرتا رہا ہوں ۔ لیکن استاذکی رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ ممنون رہونگا اگر نقائص کی کھل کر نشاندہی فرمائینگے
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    سیف بھائی ،آپ بالکل درست فورم میں پہنچ گئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو اپنا تعارف پوسٹ کیجئے ۔ پھر اصلاحِ سخن کے زمرے میں اپنا کلام پوسٹ کرنا شروع کیجئے ۔ استادِ گرامی الف عین بکمالِ عنایت رہنمائی فرماتے ہیں اور اصلاح سے نوازتے ہیں ۔ راحل بھائی بھی اپنا علم وہنر اور وقت صرف کرتے ہیں ۔ ان کے تجربے سے استفادہ کیجئے۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ان شاء اللہ جو کچھ مجھ سے ممکن ہوا میں بھی آپ کی مدد کرتا رہوں گا ۔
    بہت خوب محترم ظہیر احمد صاحب، آپ کے کلام نے جیسےمیرے لئے سوچ کی نئی راہیں کھول دی ہیں ۔ اس پروگرام کے استعمال سے میں ابھی پوری طرح واقف نہیں ہوا ہوں جسکی وجہ سے رابطہ میں دشواری ہو رہی ہے۔ بہر حال امید ہے کہ آپ سے شناسائی فن کے نکھار کا باعث بنے گی۔
    جاسمن
    جاسمن
    آپ نے اپنے تعارف کی لڑی کھولی ہے؟
    السلام علیکم
    حشو (زوائد) سے متعلق اگر کوئی تحریر مختصر یا مفصل ہو تو برائے مہربانی شئیر کیجئے گا

    بہت شکریہ
    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا ٭ ٭٭٭ ٭ لیتے ہیں لوگ نام کسی مہربان کا
    اس قدر ڈر گئے کچھ شورشِ ایام سے لوگ ٭٭٭٭ اب تو بس گھر سے نکلتے ہیں کسی کام سے لوگ
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    احمد محمد ، بہت بہت شکریہ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ دراصل اشعار کاغذ کے مختلف پرزوں پر ہوتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ گھر میں ،کچھ دفتر میں اور کچھ گاڑی میں ۔ اور کچھ اشعار سیل فون کے وائس ریکارڈر میں ۔ بس ان کو بیٹھ کر ایک جگہ جمع کرنا ہوتا ہے ۔ ایک وقت میں ایک سے زیادہ غزلوں پر طبع آزمائی ہورہی ہوتی ہے -:)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    نئی غزلیں ٹائپ کرنا شروع ک کردی ہیں ۔ ان شاء اللہ آپ کو اگلے چار پانچ ہفتے ایک نئی غزل ہر ہفتے پڑھوائیں گے ۔
    احمد محمد
    احمد محمد
    زبردست۔ آپ کا بہت شکریہ۔
    محفل پر ہر طرف ستائشِ باہمی ، مبالغہ آرائی ، سطحی جذباتیت اور اس کے اظہار کی ایک لہر غالب نظر آتی ہے ۔ یہ محفل کو یکایک کیا ہوگیا ؟!
    احمد محمد
    احمد محمد
    سر! ان شاء اللّٰہ آج سے ہی سدھار لانے کی کوششیں تیز کرتا ہوں کیوں کہ محفل میں آیا ہی سیکھنے ہوں۔

    مزید گذارش یہ ہے کہ غزلیں چاہے اٹھارہ سے بیس کردیں مگر خدارا مجوزہ بحر پر نظرِ ثانی فرمائیں۔ :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    نہیں ، بالکل نہیں ۔ یہی بحر تو آج کل مقبول و مشہور ہے ۔ اکثرکلام اسی میں لکھا جارہا ہے ۔ آپ زیادہ شور شرابا کریں گے تو ہم پانچ نثری نظمیں اس پر مستزاد کردیں گے۔ یعنی قید بامشقت!
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    ظہیر بھائی بس دعا ہے کہ آپ کی بات کا کچھ لوگ غلط مطلب نہ لے لیں جن کا کام نئے محفلین کے پیچھے لگ کر ان کو اپنی ہرزہ سرائی اور بےتکی ریٹنگ سے ہراساں کرنا ہے ۔ ۔ اور ان کے وہ مددگار بھی جو ان کو سمجھانے کے بجائے ان کی اچھی اچھی ریٹنگ دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اس پر بھی نظر رکھیئے گا ۔ ۔
    اب تو اردو مسجد میں غزل پوسٹ کرتے ہوئے بھی شدید احساسِ ندامت ہوتا ہے ۔ اب ہم گناہ گار کہاں جائیں ؟!
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    قبلہ گناہ اور ندامت کا احساس تو خوش نصیب لوگوں کی پہچان ہے ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    پچھلے کئی ہفتوں سے میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو پہلے دو تین صفحوں پرلگ بھگ دو درجن لڑیوں میں اللہ کے نیک بندے بیٹھے ذکر اذکار اور دعائیں لکھ رہے ہوتے ہیں۔ لوگوں کی عبادت کا یہ حال دیکھ کر شر مندگی ہوتی ہے اورغزل لگانے کا ارادہ ترک کرکے واپس چلاجاتا ہوں ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    بہت رشک بھی آتا ہے کہ لوگ گھنٹوں بیٹھے یہ دعائیں اور اذکار ٹائپ کرتے رہتے ہیں ۔ مجھے تو ایک دعا ٹائپ کرنے میں بیس منٹ لگ جاتے ہیں ۔
    سال کے دس افضل ترین متبرک ایام شروع ہوگئے ۔ اللہ کریم ہمیں ان ایام کے کماحقہ احترام اور ان سے استفادے کی توفیق عطا فرمائے ! آمین ۔
    تابش بھائی کہاں ہیں ، نظر نہیں آرہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی امان میں رکھے ۔ ہر مشکل پریشانی دور فرمائے آمین
    زندگی نشتروں سے بھرپائی ٭ دوستو بس کرو مسیحائی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمل ابراہیم
    محمل ابراہیم
    اُداس تنہا کھڑی ہوں گم سم،ہیں مجھ میں پنہا ہزارہا غم
    ہیں سرد آہیں اُداس راہیں،امید زخمی یقین مدھم
    شکستہ دل کے ہزار ٹکڑے بکھر کے سینے میں چبھ رہے ہیں
    بلاؤ یاروں کو اور توڑیں ،لگائیں خنجر کہ زخم ہے کم
    بلا بلا کے سمیٹ لی ہیں ہجوم دنیا کی نالشوں کو
    وجود گھائل ہے روح زخمی،ہے ربط رنجش نہ تال نہ سم
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top