نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    اب اس موجوع پر میرے اگلے مضمون کا عنوان ہوگا: مطالعے سے پیچھا چھڑانے کے تین طریقے :D :D :D کتابی کیڑا بننا اچھی بات نہیں ۔ ریشم کا کیڑا بننا چاہیے کہ وہ جو کچھ نگلتا ہے اسے خوبصورت ریشم میں ڈھال کر دوسروں کو دے دیتا ہے۔ :D
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب قتیلِ غالب کے نام

    بیشک ، وارث صاحب اس کمیونٹی کے ستونوں میں سے ایک بڑا ستون تھے۔ انہیں جتنا خراجِ عقیدت ہیش کیاجائے کم ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ جاتے جاتے یہ فرضِ کفایہ ادا کیا۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب دائم آباد رہے گی محفل!

    دل کی گہرائی میں جنم لینےوالے ا حساسات کو فکر و تجزیے کے فلٹر سے گزار کر نوکِ قلم پر کھ دیا جائے تو پھر ایسی ہی تحریر وجود میں آتی ہے ۔ اس تھریر پر کوئی تبصرہ اس لیے ممکن نہیں کہ یہ خود محفل اور موجودہ صورتحال پر ایک فعال اور حساس رکن کا ذاتی اور جامع تبصرہ ہے۔ مریم افتخار بیٹا آپ...
  4. ظہیراحمدظہیر

    گالیاں اور معافی نامے از قلم نیرنگ خیال

    آپ نے ایک سماجی /سیاسی مسئلے پراپنے نکتۂ نظر کو حسبِ معمول بہت مربوط انداز میں بیان کیا ہے ، ذوالقرنین۔ اربابِ اقتدار پر تنقید کرنا اور ان کے کرتوتوں پر گرفت کرنا عوام الناس کا ایک قدیم اور آفاقی رویہ ہے۔ فرعون کی حکومت بھی اس سے مستثنٰی نہیں تھی۔ گالی دینا اس رویے کی ایک شدید ترین...
  5. ظہیراحمدظہیر

    انڈے کی چوری

    عنوان دیکھ کر میں سمجھا کہ نک ویلوٹ محفل پر آگیا ۔ پڑھا تو پتہ چلا کہ یہ تو محفل کی سلطانہ ۔۔۔۔ کی کہانی ہے ۔ تفنن برطرف، خواہرم جاسمن آپ کا شکریہ کہ آپ نے اتنے دلچسپ انداز میں اپنے ماضی کے ایک دریچے میں جھانکنے کا موقع دیا ۔ فائدہ اس کا یہ ہوا کہ اب تمام لوگ اپنے انڈے ۔۔۔ میرا مطلب...
  6. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    خواہرم ، آپ کا حکم میں بھلا ٹال سکتا ہوں۔ ڈسکورڈ پر ضرور وقتاً فوقتاً حاضری رہے گی۔ محبت کرنے والوں کی خیر خیریت سے بھلا کیسے غافل رہ سکتا ہوں ۔ آپ لوگوں سے سلام دعا کرنے اور حال احوال پوچھنے آنا تو پڑے گا۔ حاضری باقاعدہ نہیں تو محفل کی طرح تو رہے گی۔:D
  7. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    سوچنے کا وقت نہیں ہے ۔ معافی دیتے ہو یا پھر میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    انٹرویو محمد احمد کا انٹرویو

    محمداحمد بھائی ، یہ موضوع تو انتہائی تفصیل طلب ہے ۔ یوں سمجھ لیجیے کہ جس طرح زندگی میں دوستوں کے چناؤ اور مجلسوں/صحبتوں کے انتخاب پر موافق اور مخالف دلائل سے بھرپور مضمون لکھے جاسکتے ہیں اسی طرح مطالعے کے لیے مواد منتخب کرنے پر بھی وہی دلائل لاگو کیے جاسکتے ہیں ۔ چونکہ خیالات کو منظم کرنے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔ آخری سالگرہ

    یہ منظوم ہدیۂ تبریک پانچ سال پہلے محفل کو اس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا تھا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آج پھر اس مبارک باد کا دہرانا بہت ضروری ہے ۔ الوداع کے اس موقع پر جہاں تمام محفلین اپنے اپنے جذبات کا بیان کرر ہے ہیں وہاں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ زمینِ ویب پر اس...
  10. ظہیراحمدظہیر

    منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

    بہت بہت شکریہ ! قدر افزائی اور پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ۔ محفل بند ہونے کا پہلے معلوم ہوتا تو شاید بہت سارے دھاگے آرٹ اور فوٹوگرافی کے شروع کرسکتا !☹️😀
  11. ظہیراحمدظہیر

    شہر خالی ، جادہ خالی ، کوچہ خالی۔ ۔۔۔۔

    پاکستان سے آنے والوں کے لیے واقعی ان چیزوں میں کشش ہوتی ہے ۔ ایک تو یہ کہ سڑکیں اور راستے طویل اور صاف ستھرے ہوتے ہیں پھر دونوں طرف مناظر بھی خوب ہوتے ہیں ۔ ویسے بارش اور واٹر باڈیز مجھے شروع ہی سے پسند رہے ہیں ۔ دریا ، سمندر اور آبشاریں اور جھیلیں مجھے اٹریکٹ کرتے ہیں اور میرے آرٹ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أشْهَدُ أنْ لَّا إلٰهَ إِلَّا أنْتَ أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ...

    سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أشْهَدُ أنْ لَّا إلٰهَ إِلَّا أنْتَ أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبُ إلَيْكَ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

    اردو محفل کے پیارے دوستو! میں پچھلے دس برسوں سے اس فقید المثال محفل کا حصہ رہا ہوں ۔ وقتاً فوقتاً یہاں آتا جاتا رہا ہوں ۔ مجموعی طور پر بہت ہی اچھا وقت گزرا ۔ بہت سارے اچھے لوگوں سے واقفیت ہوئی اور ان کی صحبت میسر آئی۔ آپ سب محبتی لوگوں کا بہت بہت بہت بہت شکریہ! اللہ الکریم آپ سب کو اپنی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    جی ہاشم بھائی ۔ ڈسکورڈ پر اکاؤنٹ تو بنالیاہے ۔ ان شاء اللہ آپ سے وہاں گفتگو رہے گی۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔۔ آخری غزل

    بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش ، تابش بھائی! یہ داد و تحسین کے سلسلے اور تسلیم و آداب کی باتیں بہت یاد آئیں گی ۔ روایات کی یہ پاسداری تو اردو محفل ہی کا خاصا تھی ۔ یہ ا دب آداب اب کہاں ملیں گے ۔ پہلے ہی آہستہ آہستہ معاشرے سے معدوم ہورہے ہیں ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔۔ آخری غزل

    بہت شکریہ ، بہت نوازش! آپ تو استاذی کے باقاعدہ قارئین میں سے ایک رہی ہیں ۔:) قدر افزائی اور داد و تحسین کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و آباد رکھے ، سلامت رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔۔ آخری غزل

    خواہرم ، شاعری تو اب مجھ سے نہیں ہوتی ۔ دل اندر سے بجھ گیا ہے ۔ زندگی میں پہلے بھی کئی بار شاعری ترک کرچکا ہوں ، لیکن یہ کمبخت مجھے ترک نہیں کرتی۔ پھر کسی موقع پر خود بخود ہونے لگتی ہے ۔ شاید اس لیے کہ اپنے احساسات کا سچا سیدھا اظہار مجھ سے شعر ہی میں ممکن ہوتا ہے ۔ ویسے تجریدی...
  18. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

    تابش بھائی ، اردو محفل کے آخری سالوں میں آپ کی بہت کمی محسوس ہوئی ۔ آپ ان معدودے چند لوگوں میں سے ہیں کہ جن کی وجہ سے میں ماضی میں باقاعدہ بہت ذوق و شوق سے یہاں آیا کرتا تھا ۔ آپ کی بزلہ سنج ، متوازن ا ور ادب دوست شخصیت سے میرے علاوہ اور بہت سارے محفلین بھی متاثر تھے ، ہیں اور رہیں...
Top