شہر خالی ، جادہ خالی ، کوچہ خالی۔ ۔۔۔۔

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ سب تو زمینوں میں بنے فارم ہاؤسز اور سٹوریج لگ رہے ییں۔ کووڈ کے علاؤہ کیا یہ پر رونق ہوتے ہیں ؟
جی ہاں ۔ زندگی نظر آتی ہے ۔ لوگ کھیتوں میں کام کرر ہے ہوتے ہیں ۔ مویشی نظر آتے ہیں ۔
ان تصویروں میں کووڈ کا اثر دکھانا مقصود نہیں ۔ صرف اپنی آوارہ گردی کا ذکر مقصود ہے۔ شہر اور سڑکوں کی بھی بہت ساری تصاویر ہیں لیکن وہ کسی اور لڑی میں ۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ سب تو زمینوں میں بنے فارم ہاؤسز اور سٹوریج لگ رہے ییں۔ کووڈ کے علاؤہ کیا یہ پر رونق ہوتے ہیں ؟
عبدالقیوم بھائی ، ایک بات او ر کہ یہ دھاگے سفرنامے کی طرز پر نہیں ہیں بلکہ صرف فوٹو گرافی پر مشتمل ہیں۔ ان میں صرف کمپوزیشن اور فوٹو گرافی کے دیگر عناصر پر توجہ ہے ۔ اسی لیے آپ کو ایک ہی منظر کے کئی فوٹو دو تین مختلف زاویوں سے بھی نظر آئیں گے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔ حسین مناظر۔
بہت شکریہ، خواہرم جاسمن !
تصاویر بہت ساری ہیں لیکن انہیں کمپیوٹر میں سے ڈھونڈ کر منتخب کرنا اور فلکر پر اپ لوڈ کرنا بہت وقت طلب کام ہے۔ ان شاء اللہ جیسے جیسے وقت ملتا جائے گا کچھ اور لگاتا جاؤں گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہاں پر پانیوں کے علاوہ سڑکوں اور چرچوں کی تصاویر لینا ہمیں نہ جانے کیوں پسند ہے!
پاکستان سے آنے والوں کے لیے واقعی ان چیزوں میں کشش ہوتی ہے ۔ ایک تو یہ کہ سڑکیں اور راستے طویل اور صاف ستھرے ہوتے ہیں پھر دونوں طرف مناظر بھی خوب ہوتے ہیں ۔
ویسے بارش اور واٹر باڈیز مجھے شروع ہی سے پسند رہے ہیں ۔ دریا ، سمندر اور آبشاریں اور جھیلیں مجھے اٹریکٹ کرتے ہیں اور میرے آرٹ اور فوٹو گرافی کا مرکز رہے ہیں ۔ چرچ اپ کو شاید اس لیے اچھے لگتے ہوں کہ ایک تو ان کا طرزِ تعمیر بہت منفرد ہوتا ہے اور دوسرے ان پر اسٹینڈ گلاس کا کام بھی ہوتا ہے ۔ کراچی میں فریئر ہال اور وہاں کے چرچ بھی لوگوں کو اسی لیے پسند آتے ہیں ۔
میں نے ایک دھاگے میں وسکانسن کے خوبصورت لینڈ اسکیپ کی چاروں موسموں کی تصاویر لگائی ہیں ۔ چند منٹوں کا وقت ملے تو دیکھیے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو پسند آئیں گی۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top