اردو محفل فورم

عبید انصاری
عبید انصاری
حیرت نہ کر بدن کو مرے چُور دیکھ کر
ان رفعتوں کو دیکھ جہاں سے گرا تھا میں
:)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
یعنی محفل میں "من ترا حاجی بگویم تو مرا ملا بگو" چل رہا ہے!! :)
محمد وارث
محمد وارث
بالکل درست بات، آج کل محفل کے ہر کونے میں کہیں مشتاق احمد یوسفی، کہیں رجب علی بیگ سرور، کہیں ابنِ سینا، کہیں رازی۔ استغفراللہ۔
لاریب مرزا
لاریب مرزا
لگتا ہے دھاگے کھنگالنے پڑیں گے. :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
چڑھی ہے یہ آندھی اتر جائے گی :)
سید عاطف علی
سید عاطف علی
محمد وارث بھائی :) یہ تو تسلیمات و تبریکات کا خوش آئند مقام ہے ۔ حاشاللہ ! اور آپ استغفار پڑھ رہے ہیں ۔ :) :) :) ۔
محمد وارث
محمد وارث
ارے سید صاحب محترم، استغفار اپنی کم مائیگی پر پڑھ رہا ہوں۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
:) :):) عبید بھائی ، یہ تو آپ زخموں پر بینڈ ایڈ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ویسے شعر بہت پسند آیا ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
وارث صاحب قبلہ ، پھر تو ہم سب کو مل کر باجماعت استغفار پڑھنا چاہئے ۔ :)
احمد محمد
احمد محمد
اشارہ کنایہ میں مزید واضع فرمادیں کہ ان مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استمعال کر کون رہا ہے تا کہ مذکور ہوش کے ناخن لیں۔

مزید یہ کہ (بشمول آپ سب) تمام قابلِ قدر اساتذہ اور اہلِ علم محفلین سے گذارش ہے کہ مجھ جیسے نالائق کو تو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ کہاں کیا نامناسب بات یا حرکت کر دی ہے لہٰذا جہاں بھی کوئی غلطی نوٹ فرمائیں تو برملا دانٹ ڈپٹ فرما کر رہنمائی کیا کریں تا کہ اصلاح کے مواقع وافر میسر آ سکیں۔
سین خے
سین خے
:) شکر ہے اور بھی محفلین نے محسوس کیا۔ ورنہ مجھے لگتا تھا کہ میں ہی شائد اکیلی ان چیزوں کو نوٹ کئے جا رہی ہوں۔ بیزار ہو کر پہلی بار چند افراد کو نظر انداز کیا لیکن خیر اب اگنور لسٹ ختم کر دی ہے۔ اب کوشش کرتی ہوں کہ وہ لڑی پڑھوں ہی نہیں جس میں مذکورہ افراد کے نام نظر آئیں۔

یہ سب اتنا بڑھ گیا ہے کہ مجھے تو لگتا ہے ایک نئی قسم کی ٹرولنگ ایجاد ہو گئی ہے۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
احمد محمد بالکل آپ ہی کا ذکرخیر ہورہا تھا ۔ اس دفعہ معاف کیا لیکن آئندہ ایسی حرکت مت کریں ۔ توبہ کریں ، کان پکڑیں اور ناک رگڑیں ۔ اگر دوبارہ ایسا کیا تو آپ کواٹھارہ غزلیں بحرمتصوف مظلوم مجہول محذوف مضاعف میں پڑھوائی جائیں گی ۔
Top