• جو خالق سے محبت کرتا ہے وہ مخلوق سے نفرت نہیں کر تا
    رباب واسطی
    رباب واسطی
    اسے اس دنیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں بقولِ میر دردؔ
    پیدا کیا انسان کو ۔۔۔۔۔۔
    باباجی
    باباجی
    دنیا میں رہنے کا حق نہیں ۔۔تو پیدا کیوں کیا گیا بھلا :)
    رباب واسطی
    رباب واسطی
    بابا جی میرے عقیدے اور علم کے مطابق اللہ نے کائنات کی کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی۔ آپ کا سوال کہ "اور جو مخلوق سے ملنا ہی چاہے" تو ہر دین جو اللہ کی طرف سے مختلف نبی اس دنیا میں لائے ان سب میں اجتماعی عبادت کی اپنی ہی الگ اہمیت ہے۔ اجتماع یعنی لوگ ایک دوسرے سے ملتے رہا کریں۔ اس میں میرے اللہ کی کیا حکمت و مصلحت ہے اس پر تو کوئی عالمِ دین ہی روشنی ڈال سکتا ہے
    گھرنہیں دل تنگ ہوجایاکرتےہیں،ایک ہی گھرکےباسی آپس میں اجنبی بن کر رہیں اس سےبڑی اذیت اورکیاہوگی
    بدگمانی لا علمی کی ایجاد ہے
    باباجی
    باباجی
    میرے خیال میں ۔۔۔ بدگمانی علم کا کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    ایک خیال کے مطابق بدگمانی کی وجہ بدگمانی خود ہی ہے شاید اسی لیئے گمان کی زیادتی سے منع فرمایا گیا ہے۔ علم کا ہونا نہ ہونا مختلف نتائج تو دے سکتا ہے لیکن بدگمانی سے بچاؤ صرف کثرت ظن سے اجتناب میں ہی ہے ۔۔ و اللہ اعلم بالحق
    جاسمن
    جاسمن
    بعض اوقات ہمیں علم بھی ہوتا ہے پھر بھی ہم یقین نہیں کرتے۔ شک و شبہ اور حسد بھی ہمیں بدگمان کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ روابط کی کمی بھی ایک وجہ ہے۔
    نیم حکیم خطرہِٗ جان، نیم ملاں خطرہِٗ ایمان، نیم عاشق وبالِ جان
    سین خے
    سین خے
    نیم عشق اصل میں obsession ہوتا ہے۔ obsession کی صورت میں آپ تکلیف دینے سے گریز نہیں کرتے ہیں :) یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔
    انسان اپنے ہونٹوں پر جھوٹی مسکراہٹ تو سجا سکتا ہے -×- لیکن -×- دل میں جھوٹے احساسات نہیں جگا سکتا
    ہر ایک کی سنو اور ہر ایک سے سیکھو کیونکہ ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا لیکن ہر ایک کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے
    ابو جہل بھی جانتا سب تھا لیکن مانتا نہیں تھا
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    مجھ پر ایک زمانہ گزرا کہ میں اپنے مکتب فکر کے علاوہ سب کو گمراہ سمجھتا تھا لیکن اللہ نے رحمت فرمائی اور اس جہل سے مجھے نکالا۔ یہ جانا کہ تمام مکاتب فکر میں وہ آراء جو قرآن و سنت اور اجماع امت سے ثابت ہے وہ درست ہے دیگر میں خطائے فہم و بیان ممکن ہے لہذا جو اصل اللہ کی رسی ہے وہ قرآن و سنت اور اجماع امت ہے باقی سب یا تو دکانداری ہے یا پھر جہل
    رباب واسطی
    رباب واسطی
    پہلے تو واضح کردوں کہ یہ بحث برائے حصولِ علم ہے فقط۔ اب آپ اپنے ان دونوں درجِ بالا دلائل و گفتگو کی روشنی میں میرے کوائف نامہ کے بارے میں کیا کہیں گے؟
    فیصل عظیم فیصل
    فیصل عظیم فیصل
    صرف یہ کہ آپ ہماری طرح کی ایک طالب علم ہیں اور خود شناسی کے دور سے گزر رہی ہیں
    ابلیس کارویہ تھاکہ وہ اپنی غلطی پرشرمندہ نہیں تھا اورہمارارویہ یہ ہےکہ ہم شرمندہ ہونےوالےکواتناذلیل کرتےہیں کہ وہ پھرسےابلیس بن جاتاہے
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top