اردو محفل فورم

فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
جہل علم کی ضد ہے۔ جو جانتا تھا غلط جانتا تھا۔ درست جانتا ہوتا تو مان لینے میں حرج نہ جانتا اور سرتسلیم خم کردیتا تو ابوجہل نہ کہلاتا۔ نعوذ باللہ من ضلالۃ بکل انواعہا ۔ جلیۃ و خفیۃ (ہم اللہ کی پناہ میں آتے ہیں ہر قسم کی چھپی ہوئی اور ظاہر گمراہی سے) ۔۔ آمین
رباب واسطی
رباب واسطی
آپ کی بات تسلیم، لیکن "جہل علم کی ضد ہے" اس پر ذرا روشنی ڈالیئے
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
تفصیلا خود کو درست ثابت کرنے کی سعی میں کہیں خود جاہلوں میں سے نہ ہو جاؤں ۔ حسن ظن ہے کہ آپ بہتر معارف سے واقف ہونگی براہ کرم اگر میرا کلام غلط محسوس کیا ہو تو اصلاح فرما دیں
رباب واسطی
رباب واسطی
اللہ اکبر۔ پہلے آپ کی بات تسلیم کی پھرسوال کیا،وضاحت کرتی چلوں کہ میں گول مول یاذومعنی بات نہیں کرتی
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلامًا.
اس آیت مبارکہ کا جو ترجمہ میرے سامنے آیا اس کے مطابق یہاں جاہلون کا ترجمہ بے علم کیا گیا ہے۔ دوسری بات جہل جو جاہلون کا مصدر ہے اس کا مطلب درست علم سے عاری بالعموم لیا جاتا ہے لہذا میں نے اسے اسی معانی میں تصور کیا ہے
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
بلاشبہ جہل کے بہت سے دیگر معارف بھی ہونگے لیکن جہاں تک ابوجہل کا معاملہ ہے وہ درست علم کو قبول کرنے سے اپنے تکبر کی بناء پر انکاری تھا بلکہ اگر یہ کہا جا سکے کہ اپنے تئیں اپنی دلیلوں کو درست سمجھتے ہوئے درست علم قبول کرنے سے گریز کی بناء پر ابو جہل کہلایا
رباب واسطی
رباب واسطی
شکریہ، آپ کے دونوں مراسلات سے کچھ نئے نکات ملے ہیں، اک بار پھر شکریہ
محمد وارث
محمد وارث
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِيْنَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ
ان سے پوچھو کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟
الزمر۳۹۔۹
رباب واسطی
رباب واسطی
https://m.facebook.com/LOVE.AHLEBAIT.RASUL.U.WILL.SUCCEED/posts/784285378356789:0، مکمل تحریر سے میں بھی متفق نہیں لیکن جہل اور علم سے متعلق دلائل قابلِ غور ہیں، آپ بھی ملاحظہ فرمائیں
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
The page you requested cannot be displayed at the moment. It may be temporarily unavailable, the link you clicked on may be broken or expired, or you may not have permission to view this page.
فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
اس تحریر میں اعتراض کس بات پر ہے۔ میری رائے میں بالکل درست بات ہے۔ تعصب، غرور اور حلم کا عدم جہل کی علامات ہیں اور جہل لاعلمی نہیں بلکہ لاعلمی کے باوجود اپنی علمیت کا غرور بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ میری رائے میں حق بات کے لیئے دل کھلا نہ رکھنا بھی جہالت ہے۔
Top