اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے بس نئی کتب کی ٹائپنگ کا معاملہ زیر غور ہے.

کیا تمہیں لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا جائے.
یہ کیا بات ہے ابھی تک آپ مجھ سے پوچھ ہی رہے ہیں سر جی میں تو پہلے بھی حصہ تھا اور اب تو لائبریری میرا حصہ ہونا چاہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ سلسلہ شروع کب سے ہوگا شگفتہ آپی کہاں ہیں

میں یہیں ہوں خرم بھائی ، سلسلہ بھی جاری ہے ۔ آپ ٹائپنگ یا پروف ریڈنگ یا دونوں میں شامل ہوسکتے ہیں محب علوی اور یا قیصرانی صاحب آپ کو رہنمائی کر دیں گے ۔ اگر ان دونوں مراحل کے علاوہ کسی اور مرحلہ میں شامل ہونا چاہیں تو بتائیں ۔
 
ضرور کیوں نہیں. آپ خود کو شامل سمجھیں.
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا! میرا کام کس نوعیت کا ہوگا؟ اس کے متعلق تفصیلات مل سکتی ہیں؟
الحمدللہ اردو اور انگریزی ٹائپنگ اور کمپوزنگ میں مہارت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹی موٹی پروگرامنگ بھی کر لیتا ہوں۔ نیز کورل ڈرا وغیرہ گرافکس سافٹویئر بھی استعمال میں تجربہ ہے۔ نیز کتب کا مطالعہ بھی الحمد للہ کرتا رہتا ہوں!
 
شمشاد

شکیل صاحب دلچسپی لینے کا بہت شکریہ۔

سیدہ شگفتہ اور قیصرانی بھائی ان کی خدمات حاصل کریں اور انہیں ٹائپنگ کا کام دے دیں۔
 
بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا! میرا کام کس نوعیت کا ہوگا؟ اس کے متعلق تفصیلات مل سکتی ہیں؟
الحمدللہ اردو اور انگریزی ٹائپنگ اور کمپوزنگ میں مہارت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹی موٹی پروگرامنگ بھی کر لیتا ہوں۔ نیز کورل ڈرا وغیرہ گرافکس سافٹویئر بھی استعمال میں تجربہ ہے۔ نیز کتب کا مطالعہ بھی الحمد للہ کرتا رہتا ہوں!

انشاءللہ آپ کی مہارت سے محفل کو مزید سنوارا جا سکے گا۔

جلد ہی آپ سے ٹائپنگ اور دیگر کام کے سلسلے میں رابطہ کیا جائے گا۔ ابھی کچھ پراجیکٹ پر بات فائنل ہو رہی ہے اور کافی کام بھرپور طریقے سے کرنے کا ارادہ ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
منصور آفاق کو اردو محفل میں خوش آمدید۔ میں (اعجاز عبید) آپ کے اپنے دیوان کو بھی اپنی کتابوں کی قطار میں لگا چکا ہوں۔ اور یہاں کسی اور نے بھی آپ کا کلام پوسٹ کر رکھا ہے۔ بہر حال یہاں یہ زیر بحث ہے کہ کون کیا کیا کام کر سکتا ہے۔ آپ بتائیں کہ آپ تائپ کر سکتے ہیں یا کچھ اور کام، مثلآ متون کی سکیننگ، پروف ریڈنگ وغیرہ÷
 
ساجد

محفلین
میری شمولیت میں کوئی امر مانع ہے تو لائبریری کے ذمہ داران بلا مبالغہ یہاں تحریر فرما دیں۔ بلا شبہ اردو محفل کے کسی بھی گروپ میں شمولیت کسی ممبر کا استحقاق نہیں ہے منتظمین کو اس سلسلہ میں پورا اختیار حاصل ہے ۔
 
قیصرانی

شمشاد بھائی، ایک نظر کرم ادھر بھی :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں ایسی کیا بات تھی، اب یہ آپ کے کام پر منحصر ہے کہ آپ کی کارکردگی کیسی رہے گی۔
 
Top