اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

ابن سعید نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 22, 2011

  1. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    اردو محفل کو نئے نظام پر منتقل کرتے ہوئے پچھلے نظام کے کئی غیر مستعمل یا منتشر اجزاء کو خیرباد کہہ دیا گیا تھا۔ در اصل بعض چیزیں تنظیم نو کی متقاضی تھیں جبکہ بعض کو پیچیدگیاں کم کرنے کی غرض سے ہٹایا گیا تھا۔ اور کچھ فیچر ایسے بھی تھے جن کی سپورٹ نئے نظام میں موجود نہیں مثلاً ٹیگ وغیرہ۔ بہر کیف ایسے ہی کلین اپ پروسیس میں بے شمار یوزر گروپس کے ساتھ لائبریرین کا یوزر گروپ بھی انجام کو پہونچ گیا تھا۔ گو کہ ہم چاہیں تو پچھلے بیک اپ سے ان سبھی اراکین کو بغیر پوچھے پھر سے لائبریرین بنا سکتے ہیں لیکن ہمارا ارادہ ہے کہ اس کی تنظیم نو ہی بہتر ہوگی۔ جو لوگ اردو ویب کی لائبریری پروجیکٹ کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ اپنی خواہش کا اظہار اسی دھاگے میں بطور تبصرہ کر دیں۔ اس طرح منتظمین پر غیر فعال اراکین کا اضافی بوجھ کم ہو جائے گا۔ :)

    فی الحال لائبریری سیکشن کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں ہر کسی کو پڑھنے کی اجازت ہے لیکن کوئی پیغام پوسٹ کرنے کے لئے لائبریرین ہونا ضروری ہے۔ چونکہ نئے نظام میں پرمیشنز وی بلیٹن سے قدرے مختلف انداز میں طئے کیئے جاتے ہیں اس لئے ابتداء میں لائبریری سیکشن کی پرمیشن وغیرہ کی جانچ کے لئے سیدہ شگفتہ بٹیا کو اس خطے کا مدیر اور مقدس بٹیا رانی کو لائبریرین بنایا گیا تھا۔ اب اس میں اضافہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ :)

    یوں تو لائبریری کے نظم و نسق کو بہتر شکل دینے اور فعال کرنے کے لئے مکمل اوور ہال کی ضرورت ہے جس کے لئے متعلقہ احباب سے علیحدہ مشاورت کی جائے گی۔ اس دوران احباب اپنی لائبریری رکنیت کی تجدید یا نئے رکن کے طور پر شرکت کی خواہش کا اظہار اس دھاگے میں کریں۔ :)

    لائبریری کے اغراض و مقاصد، اراکین کی ذمہ داریاں اور نظام کا خاکہ سبھی کچھ پہلے بھی کئی دفعہ لکھا جا چکا ہے اور تجدید نو کے بعد پھر سے لکھا جائے گا اس لئے احباب نگاہیں جمائے رکھیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  2. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,439
    السلام علیکم ، شکریہ سعود بھائی ، میں یہاں لائبریری میں شمولیت کے خواہشمند تمام محترم اراکین کو خوش آمدید کہنا چاہوں گی ۔ لائبریری میں شرکت اور اس نسبت سے ادا کی جانے والی ذمہ داریاں متنوع النوع اور بعض صورتوں میں بہت زیادہ حوصلہ اور برداشت کی حامل ہوتی ہیں آپ ان ذمہ داریوں میں اپنی سہولت ، فرصت اور دلچسپی کے لحاظ سے جز وقتی یا کل وقتی طور پر شامل ہو سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  3. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    11,116
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    السلام علیکم
    مجھے بھی شامل کریں۔ فی الحال جز وقتی رکن کے طور پر۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  4. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میں بھی شامل ہونا پسند کروں گا، پر بہت زیادہ وقت دینا مشکل ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  5. ساجد

    ساجد محفلین

    مراسلے:
    7,113
    موڈ:
    Question
    عرصہ ہوا ہم بھی لائبریری کے رکن ہوا کرتے تھے۔ پھر ترقی (معکوس) کرتے کرتے صرف رکن ہوئے۔ اب ترقی راست کے خواہش مند ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میرا نام تو بغیر پوچھے ہی شامل کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  7. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    مجھے کچھ کہنے کی ضرورت ہے کیا؟ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  8. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    میں ہر طرح سے شامل ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  9. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں تو سوچ رہا تھا مجھے حکم ملے گا :)
    مجھے بھی شامل ہی سمجھے شکریہ کے ساتھ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  10. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    آپ اور شمشاد بھائی شامل ہوگئے ساتھ میں بس مقدس کو لے لیں۔
    میرا نہیں خیال پھر کسی اور کی ضرورت بھی باقی رہتی ہے :)
    ٹائپنگ کی حد تک تو واقعی نہیں رہنی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  11. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ارے نہیں۔ جتنے بھی اراکین ہوں، کم ہیں۔ کیونکہ ہمارے سامنے بہت بڑا مشن ہے جس کے لئے چند افراد کافی نہیں ہوں گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  12. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    قیصرانی بھائی بندے زیادہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔
    بندے بھلے کم ہوں لیکن کام والے ہوں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  13. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    افراد تو پہلے بھی کام کرنے والے ہی تھے اور اب بھی کام کرنے والے ہی ہوں گے انشاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  14. محب علوی

    محب علوی مدیر

    مراسلے:
    12,669
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    میں بھی دل و جان سے حاضر ہوں۔

    اور پھر سے اس کارواں کو رواں ہوتے دیکھ کر انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  15. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    29,062
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    میری جیسی نکمی بندی کو آپ نے کام والی بنا دیا
    ہی ہی ہی
    میرے کو برتن دھونے کے لیے اور چائے بنانے کے لیے رکھنا ہے کیا بھیا
    :laughing:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy

    چلو ساتھ میں یہ بھی کرلینا:p

    ویسے یہ درست ہے کہ لائبریری میں ٹائپنگ کو لے کر شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی کے علاوہ جس نے مجھے متاثر کیا وہ تم ہو :)
    یا تھوڑا بہت خود میں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  17. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    29,062
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    :blushing: تھینک یو بھیااااا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  18. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    برتن مانجھنے کے لئے تو ہم نے ایک اور غیر رکن کو مقرر کر دیا ہے۔ چائے بنانے کے لئے اب آپ کی مرضی

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  19. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ہیں؟ یہ کیا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  20. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,457
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    کہاں کیا؟
    کچھ غلط بول گیا کیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر