اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

شمشاد

لائبریرین
آپ کو کس قسم کی دقت محسوس ہو رہی ہے؟ تھوڑی سی وضاحت کر دیں تو مشکل دور کرنے میں آسانی رہے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کے کام کے لئے پہلے تو میں نے سوچا کہ آپ کو اپنی ٹیم میں لے لوں پھر سوچا کہ محب علوی نئی ٹیم پر کام کر رہے ہیں تو آپ کو ان کے حوالے کر دیا جائے تاکہ انہیں شکایت نہ ہو۔ امید ہے کہ کچھ ہی دیر میں محب علوی آپ کو کام دے دیتے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی مجھے اس کا علم نہیں کہ انپیچ 2009 پر ٹائپ کر کے پھر یہاں پر چسپاں ہو جائے گا کہ نہیں؟
میرا خیال ہے کہ ان پیج 2009 شاید یونی کوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا۔ عارضی طور پر تو وہ ان پیج میں کام کر کے ہمیں فائل بھیج سکتے ہیں جو ابرار والے کنورٹر کی مدد سے یونی کوڈ میں بدلی جا سکتی ہے لیکن میرا دوستانہ مشورہ سید مقبول شیرازی زلفی کو یہی ہے کہ جیسے *ساجد* بھائی نے کہا، وہی مستقل حل ہے کہ اپنے کمپیوٹر پر یونی کوڈ کی سپورٹ اور کی بورڈ انسٹال کر لیا جائے
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کے کام کے لئے پہلے تو میں نے سوچا کہ آپ کو اپنی ٹیم میں لے لوں پھر سوچا کہ محب علوی نئی ٹیم پر کام کر رہے ہیں تو آپ کو ان کے حوالے کر دیا جائے تاکہ انہیں شکایت نہ ہو۔ امید ہے کہ کچھ ہی دیر میں محب علوی آپ کو کام دے دیتے ہیں

ذوالقرنین بھائی آپ ادھر آ جائیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/عظیم-بیگ-چغتائی-کے-افسانے.49414/
 
زلفی شاہ

لائبریرین
مقبول بھائی آپ کے پاس ایم ایس ورڈ نہیں ہے کیا؟

قیصرانی بھائی مجھے اس کا علم نہیں کہ انپیچ 2009 پر ٹائپ کر کے پھر یہاں پر چسپاں ہو جائے گا کہ نہیں؟
میرے پاس ایم ایس ورڈ انسٹال نہیں ہے البتہ میں انسٹال کر لیتا ہوں کون سا ورژن صحیح رہے گا؟ البتہ اردو پہلے سے ہی انسٹال ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے پاس ایم ایس ورڈ انسٹال نہیں ہے البتہ میں انسٹال کر لیتا ہوں کون سا ورژن صحیح رہے گا؟ البتہ اردو پہلے سے ہی انسٹال ہے۔
2003 سے بھی کام چل جائے گا لیکن بہتر ہے کہ 2007 یا 2010 استعمال کریں۔ پہلے میرے پاس ابھی تک 2003 ہی تھا لیکن اس میں ہر بار جب ایک فائل کو آپ محفوظ کرتے تھے تو ورڈ اس کی الگ سے عارضی فائل بنا دیتا تھا جو میموری کے لئے سم قاتل تھی۔ ابھی میں نے محمد امین والا آفس 2007 استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ؛)
 
الف عین

لائبریرین
منصور، وہ بیک اپ فائل بن رہی ہو گی ورڈ 2003 میں، جسے تم نے یا اسی سسٹم میں کسی نے ان ایبل کر دیا ہوگا۔ اس کو بھی سدھارا جا سکتا تھا۔ ویسے یہ بات ضرور ہے کہ ورڈ 2003 ایسا ورژن نہیں جس میں املا کی اغلاط اس کی لغت میں شامل ہو جائیں۔ محض دکھا سکتا ہے۔ 2007 یا 2010 میں اگر اردو پروف ریڈنگ کے ٹولس انسٹالڈ ہوں (جو 2003 میں محض اردو مواجہ انسٹال کرنے سے ہو سکتے ہیں)ُ، تو یہ اغلاط دکھاتا تو ہے لیکن اپنی لغت کو درست نہیں کر پاتا آپ کے مشورے کے مطابق۔ 2007 یا 2010 میں ایک فائل میں آپ ان کا بھی انراج کر سکتے ہیں جسے غلطی سے ورڈ 2007 یا 2010 بطور غلطی (املا) نشان زد نہیں کر پاتا (مثلاً الفاظ جیسے ’آگیا‘ ، آگیا (سنسکرت یا ہندی) بمعنی اجازت بہت نایاب لفظ ہے، یہ جب ہو تو بے شک اس کو درست کیا جا سکتا ہے، لیکن جہاں دو الفاظ۔ ’آ‘ اور ’گیا‘ کو ملا کر ایک لفظ بنا دیا جائے، اس کو غلط ماننا چاہئے، لیکن ورڈ 2007 بھی اسے درست قبول کر لیتا ہے۔
 
اردو پروف ریڈنگ کے سلسلے میں رہنمائی کریں کہ کیسے انسٹال کروں؟ کیا اردو زبان انسٹال کرنے سے ورڈ میں لغت انسٹال ہو جائے گی؟
 
الف عین

لائبریرین
اور ہاں منصور۔ اسی فولڈر میں ڈکشنری فائل بھی موجود ہے۔ ورڈ جو مہیا کرے اس کو ڈلیٹ کر کے میری والی استعمال کرو۔
 
Top